𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه, Dubai.
(6)

روستــــــــو بـــــه نـــــه شــــــــــو کلک اظہـــــــــار کــوو
مونـــګـــــه دَ قـــــــــــوم خــــــدمت پـــــه جــــــــــار کــوو

آکاخیل پانڑہ ایک غیر سیاسی، غیرجانبدار اور خادم قوم سوشل میڈیا پیج ہے.

13/09/2025

ضلع خیبر تحصیل جمرود سرکئی کے مقام سے کاشف والد چنار گل کی مسخ شدہ لاش برآمد،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل

عوامی اگاہی پیغام ضلع خیبر میں حالیہ دنوں آنکھوں کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں آنکھوں میں شدید خارش آنسو آنا ...
13/09/2025

عوامی اگاہی پیغام
ضلع خیبر میں حالیہ دنوں آنکھوں کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں آنکھوں میں شدید خارش آنسو آنا درد اور سوجن شامل ہیں یہ مرض ایک سے دوسرے کو بہت جلد لگ سکتا ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں آنکھوں کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں دوسروں کے رومال تولیہ یا تکیے استعمال نہ کریں گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو ہرگز نہ رگڑیں ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھوئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اگر تکلیف زیادہ ہو تو فوراً قریبی اسپتال یا آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے رجوع کریں
یہ بیماری عام ہے مگر علاج اور احتیاط سے قابو پایا جا سکتا ہے اپنی اور دوسروں کی آنکھوں کی حفاظت کریں
اللہ پاک تمام متاثرہ افراد کو جلد از جلد صحت کاملہ نصیب عطا فرمائے۔

12/09/2025

جہالت
گہری نیند کی طرح ھوتی ھے
جگانے والوں پر غصہ آتا ھے

12/09/2025

زیارت
مسجد نبوی(ص) مدینہ منورہ

اعلانِ وفاتنور محمد کے والدِ محترم، سیال بادشاہ ولد نمری جان قوم آکا خیل میری خیل، مسعود خیل بقضاء الٰہی وفات پا گئے ہیں...
11/09/2025

اعلانِ وفات
نور محمد کے والدِ محترم، سیال بادشاہ ولد نمری جان قوم آکا خیل میری خیل، مسعود خیل بقضاء الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے میری خیل مسعود خیل کی قومی مسجد کے ساتھ واقع قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

11/09/2025

جمرود سورکمر حادثہ
جمرود کے علاقے سورکمر میں موٹرسائیکل اور رکشہ چنچی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خیبر کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

10/09/2025

مرد کی کامیابی کے دھاگے کہیں نا کہیں عورت کے ھاتھوں ہی بنے ہوتے ہیں ــــــ پھر خواہ وہ ماں ھو،بہن ھو،بیوی ھو یا بیٹی

انتقال پر ملال  اکاخیل تپہ مداخیل کندہ دری نور محمد کے والد محترم جان محمد وفات پاہ چکےہیں. نماز جنازہ آج 00: 5 بجے حاجی...
10/09/2025

انتقال پر ملال
اکاخیل تپہ مداخیل کندہ دری نور محمد کے والد محترم جان محمد وفات پاہ چکےہیں. نماز جنازہ آج 00: 5 بجے حاجی فضل جان تالاب قبرستان میں ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحوم کو معفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

09/09/2025

بریکنگ نیوز
اسرائیلی فضائیہ کا قطر کے دارالحکومت دوحا پر حملہ
حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جن میں خالد مشعل اور خلیل الحیہ شامل ہیں۔
اسرائیل نے کارروائی کی تصدیق کر دی، جبکہ قطر نے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے کر شدید مذمت کی ہے۔

09/09/2025

بیٹی کے گھر کا پانی پینا اور اس کا کھانا کھانا بالکل جائز اور حلال ہے لیکن جائیداد میں قرآنِ پاک کا مقرر کردہ حصہ کھانا گناہِ کبیرہ اور کھلا حرام ہے

کیا ہم نے اپنی قبر کی تیاری کر لی ہے؟دنیا دھوکے کا گھر ہے  یہ زندگی محض ایک عارضی قیام ہے۔ جاہ و جلال اور دولت سب یہیں ر...
09/09/2025

کیا ہم نے اپنی قبر کی تیاری کر لی ہے؟
دنیا دھوکے کا گھر ہے یہ زندگی محض ایک عارضی قیام ہے۔ جاہ و جلال اور دولت سب یہیں رہ جاتے ہیں۔ اصل زندگی تو قبر کی ہے، جہاں سے اصل اور نہ ختم ہونے والے سفر کا آغاز ہوتا ہے اس سفر کو کامیاب بنانے کے لیے راستے صرف دو ہی ہیں ایک راستہ رحمان کا جو سیدھا جنت کی طرف جاتا ہے، اور دوسرا راستہ شیطان کا جو سیدھا جہنم کی طرف لے جاتا ہے۔ فیصلہ آج ہمارے ہاتھ میں ہے، جس راستے کو اختیار کریں گے، وہی ہماری آخری منزل ہوگی۔ کل موت کے بعد کوئی اختیار باقی نہیں رہے گا، یہ فیصلہ ہمیں آج اسی دنیا میں کرنا ہے لہٰذا اپنی تیاری ابھی کریں اور دوسروں کو بھی یاد دہانی کرائیں، کیونکہ موت اور زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ایک دن سب کو اسی دو گز زمین میں اترنا ہے۔ یاد رکھیں وہاں کسی پر ظلم یا زیادتی نہیں ہوگی، وہاں کے تمام فیصلے صرف اور صرف عدل و انصاف پر ہوں گے۔

اعلان فوتگی!اکاخیل تپہ مدہ خیل،غازی خیل میں شان خیل کے بھائی ،علی مر جان اور حکومت خان کے والد ،میر سید اور ضلع دار کے چ...
09/09/2025

اعلان فوتگی!
اکاخیل تپہ مدہ خیل،غازی خیل میں شان خیل کے بھائی ،علی مر جان اور حکومت خان کے والد ،میر سید اور ضلع دار کے چچا عمل شاہ وفات پاگئے ہے ۔نماز جنازہ اج بتاریخ 9 ستمبر دن 10 بجے حاجی ہنر باز کے گھر کے ساتھ مقبرہ میں ادا کی جائے گی ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجغون۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ۔

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه:

Share