01/06/2025
*عجیب و غریب مذاق کا افسوسناک انجام:👇👇
(غباروں سے اُڑایا گیا باپ عمان کے پہاڑوں میں مردہ حالت میں ملا)
سعودی عرب سے ایک انتہائی حیران کن اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مذاق نے ایک معمر شخص کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق، بیٹوں نے اپنے والد کو خوش کرنے کے لیے ایک ایسا "سرپرائز" تیار کیا جو بعد ازاں ایک المیے میں تبدیل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، بیٹوں نے ایک کرسی کے ساتھ درجنوں ہیلیم (Helium)سے بھرے غبارے باندھے اور اپنے والد کو اُس پر بٹھا کر آسمان کی سیر کرانے کا منصوبہ بنایا۔ ان کا خیال تھا کہ غبارے کرسی کو صرف چند فٹ کی بلندی تک لے جائیں گے اور منظر دیکھ کر والد خوش ہوں گے۔ تاہم، جیسے ہی غبارے چھوڑے گئے، کرسی تیزی سے آسمان کی طرف بلند ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل ہو گئی۔
اہل خانہ نے فوری طور پر حکام سے رابطہ کیا، اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد عمان کے پہاڑی علاقے میں ایک لاش برآمد کی گئی جو کرسی سے بندھی ہوئی تھی۔ لاش کی شناخت اس سعودی شہری کے طور پر کی گئی جسے غباروں کے ذریعے اڑایا گیا تھا۔
ریسکیو حکام نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ غباروں میں استعمال کی گئی ہیلیم گیس کی مقدار معمول سے کہیں زیادہ تھی جس کے باعث کرسی فضا میں بہت زیادہ بلند ہو گئی اور ہواؤں کے دوش پر سرحد پار عمان کے پہاڑوں تک جا پہنچی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے نے تہلکہ مچا دیا ہے، جہاں کچھ صارفین اسے ایک غیر ذمہ دارانہ حرکت قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے محض ایک "حادثاتی سانحہ" سمجھ رہے ہیں۔ عوامی سطح پر بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جو انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
Sagar Jani Official ゚viralシfypシ゚viralシalシ