Daily Mohmand News

Daily Mohmand News ضلع مہمند کے سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک

محمد اعجاز مہمند کی معطلی — کیا ایمانداری جرم بن گئی؟9 اپریل 2024 سے آر پی او ہزارہ ڈویژن محمد اعجاز مہمند بدستور معطل ہ...
09/08/2025

محمد اعجاز مہمند کی معطلی — کیا ایمانداری جرم بن گئی؟
9 اپریل 2024 سے آر پی او ہزارہ ڈویژن محمد اعجاز مہمند بدستور معطل ہیں، حالانکہ معطلی کے 6 دن بعد، یعنی 15 اپریل کو، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کو خط میں واضح کیا کہ ان کا نام انکوائری رپورٹ میں شامل نہیں، معطلی غیر منصفانہ ہے۔ فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ کسی بھی تادیبی کارروائی سے گریز کیا جائے۔
پھر بھی وہ تاحال معطل ہیں۔ کیوں؟

محمد اعجاز مہمند ایک دیانتدار اور بااصول افسر ہیں۔ ان پر یہ اقدام انصاف کے چہرے پر سوال بن چکا ہے۔

بشام واقعہ سے ان کا براہ راست تعلق نہیں تھا، پھر بھی انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ایسے حالات میں یہ شعر کتنا سچ لگتا ہے:

سچ کہتا ہے جو، وہی مجرم ٹھہرتا ہے یہاں،
حق پہ چلنے والوں کا انجام برا دیکھا ہے ہم نے۔۔۔

ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کیا جائے اور اعجاز مہمند کو فوری بحال کیا جائے


Deputy Commissioner MohmandDistrict Mohmand PoliceChief Minister Khyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa Police

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود—27 لاکھ 30 ہزار روپے کے ویلفیئر چیکس تقسیم۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حم...
06/08/2025

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود—27 لاکھ 30 ہزار روپے کے ویلفیئر چیکس تقسیم۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللّٰہ خان کی قیادت میں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اسی سلسلے میں مہمند پولیس کے افسران و اہلکاروں میں ویلفیئر فنڈ کے تحت میڈیکل ایڈ، جہیز فنڈ اور اسکالرشپس کی مد میں مجموعی طور پر 27 لاکھ 30 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی کامیاب کارروائی اور تفتیشی افسران کی بہترین تفتیش کی بدولت عدالت مہمند نے 3 منشیات فروشوں...
06/08/2025

مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی کامیاب کارروائی اور تفتیشی افسران کی بہترین تفتیش کی بدولت عدالت مہمند نے 3 منشیات فروشوں کو پروبیشن 11 سال قید / 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کی قیادت میں ایس ایچ او قاسم جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل راز خان ولد وارث خان، ملزم روح اللہ ولد سوت علی، ملزم عبدالرضا ولد شاہ رضا کو گرفتار کیا۔

گل راز خان اور روح اللہ کے قبضے سے مجموعی طور پر 2,344 گرام چرس،جبکہ عبدالرضا کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد ہوئی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن مہمند اور ڈی آیس پی یکہ غونڈ دلفراز خان کی نگرانی میں تفتیشی افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں ٹھوس شواہد اور مکمل کیس پراپرٹی کے ساتھ ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت، ملزمان نے اعتراف جرم کیا۔

گل راز خان اور روح اللہ کو عدالت نے 10 سال پروبیشن قید اور 500,000 روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی۔

ملزم عبدالرضا کو اعتراف جرم اور کم مقدار برآمدگی کے پیش نظر ایک سال پروبیشن پر رہائی اور مکمل نگرانی کا حکم دیا گیا۔

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) نے پولیس ٹیم، تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن برانچ کو کامیاب پیروی پر
شاباش دی۔

ڈی پی او مہمند نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ مہمند پولیس نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

06/08/2025

سائنس کالج شبقدر کا پرنسپل محمد ریاض خان کا سائنس کالج شبقدر میں داخلوں کے حوالے سے پیغام

ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن  نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو خط لکھا ہے، کہ ضلع مہمند کے جن علاقوں میں موبائل ...
23/07/2025

ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو خط لکھا ہے، کہ ضلع مہمند کے جن علاقوں میں موبائل نٹ ورک صحیح کام نہیں کرتے اور سگنل کمزور ہے، موبائل کمپنیوں کو طلب کرکے اِن کا مستقل حل نکالا جائے۔ تاکہ عوام کو اس بارے میں کوئی شکایات نہ ہو۔

جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع مہمند و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 26 مہمند وحید مومند کے ہدایت پر انکے نمائند اجمل...
17/07/2025

جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع مہمند و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 26 مہمند وحید مومند کے ہدایت پر انکے نمائند اجمل مہمند نے تحصیل یکہ غنڈ کے مختلف علاقوں میں مہمند آمن پاسون کے لئے کمپین چلائی لوگوں کو شرکت کی دعوت دی
انشاءاللہ کل بروز جمعہ دوپہر 2 بجے میاں منڈی بازار ضلع مہمند ہوگا

30/06/2025

کل بروز منگل یکم جولائی پاکستان بھر کے تمام بینک بند رہیں گے۔

30/06/2025
انتقال پر ملال ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ میچنئ مٹین کور کے ریٹائرڈ صوبیدار اکرم انتقال کر گئے ہے، نمازِ جنازہ کل 30 جون بر...
29/06/2025

انتقال پر ملال
ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ میچنئ مٹین کور کے ریٹائرڈ صوبیدار اکرم انتقال کر گئے ہے، نمازِ جنازہ کل 30 جون بروز پیر صبح 10 بجے مٹین کور صوبیدار کلے میں ادا کی جائیگی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ آمین

سپاس تعزیتہم ان تمام دوست و احباب ،سیاسی وسماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ کے بے حد ممنون ومشکور ہیں جنہوں نے مظفر خان ولد حا...
27/06/2025

سپاس تعزیت
ہم ان تمام دوست و احباب ،سیاسی وسماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ کے بے حد ممنون ومشکور ہیں جنہوں نے مظفر خان ولد حاجی عبدالقادر خان موسیٰ خیل کی وفات پر ہمارے ساتھ دلی رنج و غم کا اظہار کیا،بذریعہ ٹیلی فون، سوشل میڈیا ،میسیج یا بذات خود آکر تعزیت کی۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور آپ کو اجر عظیم دے۔
آمین!

سوگواران
حاجی ملک منظور موسیٰ خیل،حاجی ارباب سپین خان موسیٰ خیل

گلفراز خان مہمند پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کا سوشل میڈیا کوارڈینیٹر مقرر نوٹیفیکیشن جاری
27/06/2025

گلفراز خان مہمند پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کا سوشل میڈیا کوارڈینیٹر مقرر
نوٹیفیکیشن جاری

Address

Mohmand
Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+923136478330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Mohmand News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Mohmand News:

Share

Category