03/10/2026
ویلڈن ملاکنڈ لیویز فورس صوبیدار سیف الرحمٰن خان
تاریخ: 03 اکتوبر 2026
رپورٹ ظاہرشاہ سخاکوٹ
ملاکنڈ لیویز فورس کی بڑی کاروائی، پنجاب سے چوری شدہ موٹر کار برآمد، 2 ملزمان گرفتارڈپٹی کمشنر ملاکنڈ / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس جناب محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ لیویز فورس تھانہ باچا خان شہید کوپر کے انچارج صوبیدار سیف الرحمن خان کی بڑی اور کامیاب کاروائی۔
پنجاب سے چوری شدہ موٹر کار برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق: صوبہ پنجاب سے گزشتہ دنوں ایک سفید رنگ کی موٹر کار نمبر FB-458 چوری ہوئی تھی۔ ملاکنڈ لیویز فورس تھانہ باچا خان شہید کے انچارج صوبیدار سیف الرحمن خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ پنجاب سے چوری شدہ مذکورہ موٹر کار تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ میں گھوم پھر رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی صوبیدار سیف الرحمن خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس جناب محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی، جو کہ درج ذیل اہلکاروں پر مشتمل تھی: صوبیدار سیف الرحمن خان (انچارج تھانہ باچا خان شہید)
محرر فخر اسلام خان
انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل مراد خان ڈی ایس بی اہلکار نور زمان خان
چھاپہ مار ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شینگرئی چوک کے قریب ناکہ بندی شروع کی۔ اس دوران مذکورہ موٹر کار نمودار ہوئی، جسے روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے موٹر کار بھگانے کی کوشش کی، لیکن ملاکنڈ لیویز فورس کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر کار کو اپنے قبضے میں لے لیا اور موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
ساجد علی ولد مکمل ساکن ڈھکی چارسدہ
محمد کمیل ولد جمروز خان ساکن بہرام کلے شکور
برآمد شدہ موٹر کار کو مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ باچا خان شہید منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر عوامی و سماجی حلقوں نے ملاکنڈ لیویز فورس اور بالخصوص صوبیدار سیف الرحمن خان اور ان کی ٹیم کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا ہے۔