DarBand news Offical

  • Home
  • DarBand news Offical

DarBand news Offical اپنے علاقے کی تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لیے ہمارا آفیشل فیسبک پیج دربند نیوز کو لائک اینڈ فالو کریں شکریہ

عبدالولی کا جواں سالہ لخت جگر ، محسن حسن زئی کا بھتیجا اور فیصل خان کا بھائی طفیل  جو چند روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے د...
03/08/2025

عبدالولی کا جواں سالہ لخت جگر ، محسن حسن زئی کا بھتیجا اور فیصل خان کا بھائی طفیل جو چند روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے دارِ فانی سے کوچ کر گیا تھا اور غازی کلب دربند کا ایک انتہائی مخلص سپورٹر تھا،

بانی غازی کلب دربند اسامہ گل نواز اور سابق کپتان منا شاہ. مرحوم طفیل کے گاؤں کونڑے گئے، جہاں انہوں نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ مرحوم طفیل کو غازی کلب دربند سے والہانہ محبت تھی، اور اوگی جے پی ٹی ٹورنامنٹ کے دوران وہ ہمیشہ غازی کلب کا پرچم فخر سے اٹھائے نظر آتا تھا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

14 اگست 2025 کو مانسہرہ کی خوبصورت وادی میں، حاجی ابرار تنولی کی میزبانی میں آل تناول کنونشن کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہ...
03/08/2025

14 اگست 2025 کو مانسہرہ کی خوبصورت وادی میں، حاجی ابرار تنولی کی میزبانی میں آل تناول کنونشن کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے، جس میں تناول کی عظیم و قدیم روایات پھر سے زندہ ہونے جا رہی ہیں۔ اس اجتماع کا اصل مقصد تناول کی تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اخوت و اتحاد کی شمع روشن کرنا اور ضلع تناول کی منظوری کے لیے ایک مضبوط آواز بلند کرنا ہے، جو برسوں سے محرومیوں کی شکار زمین کی حقیقی ترجمانی بھی ہے۔

اہل تناول! یہ خطہ کبھی ریاست امب کی صورت میں اپنی منفرد پہچان اور تہذیب رکھتا تھا—یہ وہ ریاست تھی جسے برصغیر کی سب سے چھوٹی مگر سب سے منظم اور غیرت مند ریاست ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ مگر پاکستان میں ضم ہونے کے بعد جہاں دیگر ریاستیں اپنی شرائط پر نئے اضلاع، ٹیکس فری زونز، میگا ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر سرکاری سہولتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، بدقسمتی سے امب اسٹیٹ اور اس کے باسیوں کو آج تک بنیادی ضروریات تک بھی رسائی نہ مل سکی۔ آج بھی تعلیم، صحت، سڑکیں اور روزگار جیسی نعمتوں سے محروم یہ علاقہ حکومتی توجہ اور ترجیحات کا منتظر ہے۔

ہم اس کنونشن کے ذریعے اپنے تمام عہدے داران، آل تنولی اتحاد، تحریک حقوق تناول اور ضلع تناول کے متوالوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ ماضی کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ آئیے! عہد کریں کہ آج یہاں سے ایک ایسی تحریک کا آغاز ہوگا جو ہمارے بچوں اور آئندہ نسلوں کو سرخرو کرے گی۔ اب وقت ہے کہ ایوان زیریں، ایوان بالا اور عدالتوں میں اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے، تاکہ امب اسٹیٹ کی رسوائی روشن مثال میں بدل جائے اور تناول کی سب اقوام کو ان کے محرومیوں کا ازالہ ملے۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے اتحاد کو مزید مضبوط کرے، ہماری کاوشوں کو قبول کرے اور اللہ اس دھرتی کی محرومیوں کا خاتمہ فرمائے۔
*محمد سجاول یوسف دربندی*
سابقہ ناظم نیو دربند ٹاؤن شپ

📢 اعلان برائے فروخت 📢دربند کے وسط میں خواجہ مارکیٹ (بالمقابل نیشنل بینک دربند) میں ایک ڈبو (کیرم بورڈ) فروخت کے لیے دستی...
03/08/2025

📢 اعلان برائے فروخت 📢
دربند کے وسط میں خواجہ مارکیٹ (بالمقابل نیشنل بینک دربند) میں ایک ڈبو (کیرم بورڈ) فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

📞 دلچسپی رکھنے والے حضرات براہِ راست اس نمبر پر رابطہ کریں:
03429122513

بنیاد مضبوط، مستقبل روشن! 🌟  🔤 English Tuition Centre – Darband📢 کیا آپ یا آپ کا کوئی عزیز انگلش کی کمزوری کی وجہ سے آگے...
03/08/2025

بنیاد مضبوط، مستقبل روشن! 🌟
🔤 English Tuition Centre – Darband

📢 کیا آپ یا آپ کا کوئی عزیز انگلش کی کمزوری کی وجہ سے آگے تعلیم حاصل کرنے میں ہچکچا رہا ہے؟
👣 چاہے آپ بالکل "زیرو" پر ہوں، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں!

📘 ہم آپ کو سکھاتے ہیں:
✅ مکمل ابتدائی سطح سے
✅ سادہ اور سمجھنے والے انداز میں
✅ بغیر کسی سابقہ علم کے

🎯 ہدف:
– خود اعتمادی
– روانی (fluency)
– ایک بہتر مستقبل کی بنیاد

✨ "انگلش میں کمزوری کوئی شرمندگی نہیں، بلکہ سیکھنے کا آغاز ہے!"
📍 Darband میں سیکھنے کا نیا مرکز
📅 داخلے جاری ہیں – محدود نشستیں

👇 رابطہ کریں👇
Whatsapp number
03439491050

02/08/2025

استغفر اللہ
اسلام آباد راولپنڈی پنڈی اور اطراف کے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

رائلٹی  ایک متنازعہ مسئلہ اور اصل حقائق تربیلا ڈیم کے متاثرینِ تناول و دربند کی زندگی میں رائلٹی وہ امید ہے جو ہر بار اج...
02/08/2025

رائلٹی
ایک متنازعہ مسئلہ اور اصل حقائق

تربیلا ڈیم کے متاثرینِ تناول و دربند کی زندگی میں رائلٹی وہ امید ہے جو ہر بار اجڑتے خوابوں میں نئی روشنی تلاش کرتی ہے۔ 2009-2010 میں جب پہلی قسط ڈیڑھ کروڑ روپے کی صورت میں سابقہ حلقہ پی کے 57 کو ملی، تو متاثرین کے دلوں میں یہ امید جاگی کہ شاید اب محرومیوں کا سفر ختم ہوگا۔ اس حلقے کی دس یونین کونسلوں میں یہ رقم خرچ کی گئی —لساں نواب، پھلڑہ، پڑھینہ، ساون میرہ، شیڑھ گڑھ، شنگلی بانڈی، کروڑی، نکہ پانی، درہ شنائیہ اور دربند—مگر حقیقت میں اسی تقسیم نے اصل حقداروں کے ساتھ بار بار ناانصافی کی۔

مزید ستم یہ کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے جب تحصیل اوگی اور تحصیل دربند پر مشتمل نیا حلقہ بنا تو بھی رائلٹی صرف مخصوص متاثرہ بیلٹ کے بجائے دونوں تحصیلوں میں استعمال ہوتی رہی. اس بار بھی وہی مکین، جن کے گھر، کھیت اور خواب پانی میں غرق ہوئے، بنیادی سہولیات اور انصاف کے منتظر رہے۔ 2023 کے بعد ایم پی اکرام غازی کے بیان اور نوٹیفیکیشن کے مطابق اب رائلٹی تحصیل دربند میں خرچ ہوگی، جو تین یونین کونسلوں (درہ شنائیہ، نکہ پانی اور دربند) پر مشتمل ہے۔ لیکن یہاں بھی پوری تحصیل کو متاثرہ کہنا حقیقت سے انحراف ہوگا، کیونکہ اصل متاثرین ایک مخصوص بیلٹ یا پٹی میں بستے ہیں۔

ان متاثرہ علاقوں میں چک پنسیال، ابی بین، مہرن کلاں و خورد، دوکانی، سڑہ، سڑہ سیداں، چھپڑ، مچھرال، لس گھاڑ، گھاڑ بالا، گھاڑ خورد، چوئیاں، ہوتر، جندڑی، ڈھنڈیالہ، ہڑپوئیں، کیارہ، شنڈگڑاں، میرہ، کڑم، دیگراں سیداں، برڈر کے چار گاؤں، چھمب، بروٹی، اور نیو دربند ٹاؤن شپ جیسے وہ دیہات ہیں جنہوں نے قربانی دی مگر صلہ آج تک پوری طرح نہ پایا۔

اب وقت آ گیا ہے کہ رائلٹی فنڈ کی تقسیم میں شفافیت، انصاف اور حق دار کی ترجیحات کو سامنے رکھا جائے۔ رائلٹی صرف اس مخصوص متاثرہ پٹی پر خرچ ہو، تاکہ وہ گھرانے، وہ بستیاں اور وہ لوگ حقیقی ریلیف حاصل کر سکیں جن کے پاس وسائل اور مواقع آج سرے سے نہیں۔
حقیقی معنوں میں متاثرین کی داد رسی تب ہی ممکن ہے جب فنڈز انہیں ملیں جنہوں نے اپنا سب کچھ قومی ترقی کی خاطر قربان کر دیا تھا۔

*محمد سجاول یوسف دربندی*
سابقہ چئیرمین نیو دربند ٹاؤن شپ

01/08/2025

کن کن علاقوں میں زلزلہ محسوس کیۓ گے کمنٹس میں خیر و عافیت کی خبر ضرور دیں اللہ پاک تمام امت مُسلمہ کو اپنے حُفظ و اَمان میں رکھے ۔

01/08/2025

دربند و مُضفات میں زلزلے کے شدید جھٹکے اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اپنے حِفظ و اَمَان میں رکھے ۔۔☹️

تھانہ سٹی کی حدود دیبگراں کے رہائشی 14/15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی ، مقدمہ درج کرکے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرل...
01/08/2025

تھانہ سٹی کی حدود دیبگراں کے رہائشی 14/15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی ، مقدمہ درج کرکے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔1کی تلاش جاری

تفصیلات کے مطابق وقاص احمد نامی شخص نے اپنے 14/15سالہ بھانجے کے ہمراہ رپورٹ کرائ کہ میرا بھانجا مدرسہ میں حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔مجھے بتایا کہ میں 14/7/2025 کو دن 12:30 بجے مدرسے سے گھر آرہا تھا کہ جب گھر کے قریب پہنچا تو حمزہ ولد خان محمد ، موسی خان ولد خان افسر نے مجھے کہا کہ آو بیدڑہ بازار سے کاپیاں لے کر آتے ہیں۔جب ہم 12:45 پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پہنچے توآگے قاری فیصل ولد چن زیب اور شعیب ولد شفیق پہلے سے موجود تھے۔حمزہ نے مجھے پستول دکھایا اور مجھے زبردستی جنگل میں لے گئے جہاں چاروں نے میرے ساتھ بدفعلی کی اور میری ویڈیو بنائ۔

پولیس نے رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 734 مورخہ 27/7/2025 کو زیر دفعہ 376/34ppc درج رجسٹر کیا اور فوری طور پر کاروائ کرتے ہوئے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 ملزمان حمزہ ، قاری فیصل اور شعیب کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔جںکہ آخری ملزم کی گرفتاری کے لئیے کوششیں جاری ہیں۔

اسٹیٹ لائف کے منیجر فلک نواز  کا آخری دیدار اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا...
01/08/2025

اسٹیٹ لائف کے منیجر فلک نواز کا آخری دیدار اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

🌹 انا للہ وانا الیہ راجعون 🌹انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہعبدالولی کا جواں سالہ بیٹا،محسن حسن زئی کا بھتیجا،ا...
01/08/2025

🌹 انا للہ وانا الیہ راجعون 🌹

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
عبدالولی کا جواں سالہ بیٹا،
محسن حسن زئی کا بھتیجا،
اور فیصل خان کا چھوٹا بھائی
طفیل
بجلی کا کرنٹ لگنے سے آج اچانک اس فانی دنیا سے رخصت ہو گیا۔

یہ صدمہ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پورے علاقے کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲🏻

واضح رہے کہ مرحوم "غازی کلب دربند" کے سچے سپورٹر تھے،
اور اوگی میں ہونے واکے جے پی ٹی ٹورنامنٹ فائنل کے لیے جاتے وقت غازی کلب دربند کا پرچم
اسی معصوم بچے طفیل کے ہاتھ میں تھا۔

مرحوم کی محبت، خلوص اور سپورٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Address

تحصیل نیو دربند ( مانسہرہ )

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DarBand news Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share