صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں امن عامہ، اور قانون و امن کی صورتحال کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پر ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیئے جناب ڈپٹی کمشنر سلیم جان ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے جو کہ 30 اکتوبر 2025 سے 10اپریل 2025 تک نافذالعمل رہے گا۔ جن میں درج زیل سرگرمیاں شامل ہیں۔
1. ہوائی فائرنگ پر پابندی۔
2. کھلونا بندوقوں پر پابندی۔
3. آتش بازی اور پریشر ہارنز پر پابندی۔
4. ون وہیلنگ اور ڈرفٹنگ پر پابندی۔
5. دریاؤں، جھیلوں اور تالابوں میں تیراکی، کشتی رانی، اور مچھلی پکڑنے پر پابندی۔
12/09/2024
امیرِ محترم اور اسپیکر ایاز صادق کے مابین دلچسپ مکالمہ
ملک کو آپ نے قبضہ میں لیا ہوا ہے، آپ بحث کریں تو ایجنسیاں آجاتی ہیں وہ آپ کو ایوان سے پکڑ کر لی جاتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
آپ کے آئین میں لکھا ہے عدلیہ اور فوج کیخلاف بات نہیں کرسکتے، اسپیکر ایاز صادق
اصلاح کیلئے تو بات کر سکتا ہوں، فوج کے جنرل اور ججز سر آنکھوں پر، نظام کو ٹھیک کریں،وعدہ کرتا ہوں ہم اُن کیخلاف نہیں بولیں گے لیکن میرے اراکین کو اس طرح گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
امیرِ محترم
10/09/2024
*پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری*
*پی ٹی آئی ایم این اے زبیر خان وزیر بھی اسلام آباد سے گرفتار*
06/08/2024
انا للہ وانا الیہ راجغون
اپنے وقت کا لیجنڈ کراٹے ماسٹر سعید اللہ عرف سیدل محسود وزیرگاںٔی آف کڑمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ھے۔
یاد رہے کہ مرحوم نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مقابلے جیتنے کے علاؤہ دنیا کے سب سے بڑے گیم شو اولمپکس میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا تھا۔
05/08/2024
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی، بھارت فرار
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا اور وہ ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف نے 45منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزماں کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگے جس میں وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت چلی گئی ہیں، حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔
مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، جنہیں قابو کرنے کے لیے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ، بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ ان جھڑپوں میں 14 پولیس افسران سمیت 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
12/07/2024
شمالی وزیرستان: میرانشاہ کے گاوں اسد خیل میں گیلامان پاشتین کو سپرد خاک کردیا گیا، جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی..
گیلامان پاشتین کا جنازہ 6 بجے ادا کیا گیا، رش زیادہ ہونے کے باعث اور جنازہ گاہ میں پشتون خواہ وطن کے نامور سماجی و سیاستی شخصیات اپنے راہیں پیش کئے اور منظور پاشتین نے 25 منٹ کا تقریر کرلیا اور بہت اہم اعلانات کئے
27/06/2024
پشاور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن قبائلی گرینڈ جرگہ میں پہنچ گئے
26/06/2024
مولانا فضل الرحمن صاحب کا وزیرستان سروے کے حوالے سے اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال۔۔۔!!!
مولانا فضل الرحمن صاحب نے کہا کہ جنوبی وزیرستان محسود قبیلے کے لوگوں کو ابھی تک آپریشن راہ نجات کے معاوضے مل نہ سکے- اپریشن راہ نجات کے دوران بہت سے گھر مسمار ہو چکے ہیں۔۔
شکریہ مولانا فضل الرحمن صاحب
23/06/2024
سابقہ ایم این اے اپر جنوبی وزیرستان و امیر جے یو آئی فاٹا مولانا محمد جمال الدین کا کل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا میں دوبارہ آپریشن کے حوالے سےاِظہار خیال۔ امیر جے یو آئی فاٹامولانا محمد جمال الدین نے کہا کہ فاٹا میں دوبارہ آپریشن کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی۔ قبائلیوں کا مزید استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور فاٹا کے لوگوں کو امریکہ کی خوشنودی کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے۔
امیر جے یو آئی فاٹا مولانا جمال الدین نے کہا کہ آپریشنز کے دوران خواتین اور بچے بے گھر ہوجاتے ہیں اور پہلے بھی ان آپریشنز نے عام لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ فاٹا کے لوگوں کے لیے مزید کسی بھی ملٹری آپریشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
قبائل مزید ملٹری آپریشنزبرداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے۔ پہلے جو آپریشنز امن و امان کے نام پر کیے گئے تھے، ان کے بعد بدامنی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قوم نے تجربہ کیا ہے کہ یہ آپریشنز ہمارے وسائل لوٹنے اور اپنے لیے جزیرے خریدنے کے لیے ہے
18/06/2024
مولانا میرزا جان صاحب کی شہادت کا سن کر انتہائی افسوس ھوا وانا کے عوام ایک توانا آواز سے محروم ھو گئی جو کہ وزیرستان کے لئے نیک شگون نہیں
اللّٰہ تعالیٰ اپنے دربار میں مرحوم کی شہادت قبول فرمائے
آمین ثم آمین
01/06/2024
ٹانک؛
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی معاون ناظم انتخابات سابقہ فاٹا مولانا خنظلہ محسود، ناظم انتخابات جنوبی وزیرستان اپر الحاج ملک سلطان محسود کا محسود پریس آمد، سنئیر صحافیوں سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ناظم انتخابات الحاج ملک سلطان محسود نے کہا کہ ہم نے طویل مشاورت کے بعد ضلعی معاونین کا اعلان کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی معاون مولانا عبدالخالق ،ملک عنایت اللہ ،مولانا نوربادشاہ ربانی ،سعید نواز ،مفتی ریحان جبکہ تحصیل سراروغہ کیلئے فیضان اللہ تحصیل مکین کیلئے محمد شعیب شکتوئی کیلئے محسن تحصیل شوال کیلئے نعمت اللہ تحصیل لدھا کیلئے برھان الدین تحصیل تیارزہ کیلئے مفتی یوسف تحصیل سرویکئی کیلئے مفتی شیر عالم نامزد ہوئے ہیں ٹوٹیفیکشن کےمطابق یہ ہدایات بھی دی گئی کہ تمام ناظمین ذیلی سطح پر ناظمین کا اعلان کرکے دوماہ کے اندر رکنیت سازی کا عمل مکمل کریں گے۔
23/05/2024
جنوبی وزیرستان اپر
آخر یہ تضاد کیوں؟؟ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 100 گینیز رولڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے لئے خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے پاس نا فنڈ ہے نا ملنے کا ٹائیم۔ جبکہ دوسری جانب ہاکی کے کھلاڑی کو اچھی کارکردگی پر 20 لاکھ نقد انعام دے رہے ... عرفان محسود پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہے جنہوں نے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنائے۔
عرفان محسود کے کلب کے 17 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں.عوامی حلقے
Be the first to know and let us send you an email when W Waziristan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.