
13/06/2025
بلوٹ شریف میں ترقیاتی خوشخبری
: پی ٹی آئی تحصیل پہاڑپور کی قیادت نے پُل کی منظوری دلوا دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحصیل پہاڑپور کی مقامی قیادت سید کامران شاہ زیدی، سید جمیل شاہ کی کوششوں سے گاؤں بلوٹ شریف میں ایک اہم اور دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ مین بازار روڈ کے ساتھ واقع واہنڑ (وہ جگہ جہاں پہاڑوں کا پانی جمع ہو کر گزر رہا ہے) پر پل کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ پل بارشوں اور سیلابی پانی کے دنوں میں آمد و رفت میں درپیش رکاوٹوں کا مستقل حل فراہم کرے گا۔ اس اہم منصوبے کی منظوری میں مخدوم زادہ عباس علی، سید ضیا شاہ اور صدام بلوچ نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے علاقہ مکینوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی اور منظوری حاصل کی۔
مقامی لوگوں نے ان رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل نہ صرف آمد و رفت کو آسان بنائے گا بلکہ بلوٹ شریف کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گا