علاقاٸی سیاست

علاقاٸی سیاست میڈیا

07/11/2025

پروگرام " اولس غگ" میں تخت بھائی عوامی کونسل کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل یوسفزئی اور ذیلی شاخ اپیشل تخت بھائی یوتھ کونسل کے صدر ملک طاہر خان ریڈیو وطن پروگرام میں معاشرتی برائیوں کے خلاف نوجوانوں کو اکھٹا ہونے اور اپنے حق کیلئے ایک ساتھ کام کرنے پر بات چیت

ایڈمن

تخت بھائی عوامی کونسل کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل نے ہسپتالوں میں غیر قانونی کار پارکینگ جس کے ساتھ کسی قسم کی این او...
06/11/2025

تخت بھائی عوامی کونسل کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل نے ہسپتالوں میں غیر قانونی کار پارکینگ جس کے ساتھ کسی قسم کی این او سی تحصیل/ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں روزانہ مختلف مد میں تخت بھائی کے مجبور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
علاقائی سیاست سوشل پیج کو اپنے پیغام بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تحصیل انتظامیہ سے تحقیقات کے بعد اپنے نام نہ بتانے کی شرط پر علاقائی سیاست سوشل پیج کو بتایا کہ گنجئی ہسپتال میں غیر قانونی کار پارکینگ میں مقامی ایم پی اے اور بقول ایم پی اے کے ڈی سی مردان کے اجازت سے ہورہی ہیں۔ چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل نے مزید بتایا کہ اگر ڈی سی مردان اس معاملے سے ناخبر ہے تو پھر اس کے خلاف کاروائی کی جائیں علاقے کو دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے اجائیں گی ۔ اگر غیر قانونی کار پارکینگ بند نہ ہوئی تو عوامی عدالت کے ساتھ ساتھ حکومتی عدالتوں کا دروازہ کھکٹائیں گے ۔

ایڈمن

تحت بھائی عوامی کونسل "  کا عوامی شکایات پر تحت بھائی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہلیبارٹری۔ ڈینگی وارڈ۔ میڈیکل وارڈ ار...
06/11/2025

تحت بھائی عوامی کونسل " کا عوامی شکایات پر تحت بھائی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

لیبارٹری۔ ڈینگی وارڈ۔ میڈیکل وارڈ ارتھوپیڈک ای این ٹی ۔ مائنر
او ٹی ۔ایکو ۔ایکسرے کا دورہ اخر میں ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات اور ایم ایس سے تفصیلی گفتگو ہوگئی
جس میں ہسپتال کی صفائی ہسپتال کے ساتھ ، اندر کاپٹ روڈ میڈیکل سٹور ۔ اور خاص کر غیر قانونی پارکنگ پر گفتگو ہوگئی
ایم ایس عمران جوہر نے عوامی کونسل سے ایک ہفتے کے اندر تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
غیر قانونی پارکینگ کی ریکارڈ مقامی ٹی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ نہیں پھر روزانہ ہر گاڑی اور موٹر سائیکل سے یہ پیسے کون وصول کررہے ہیں ؟ اور یہ پیسہ کہاں جارہا ہیں ؟
تخت بھائی عوامی کونسل کے ارکان نے حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ہسپتال میں سٹاف کی بہت کمی جسے ایمرجنسی بنیادوں پر پورا کریں پہلے مہینے کا 12/14 سو او پی ڈی تھا جو اب جاکر 4000 ہزار تک پہنچ گیا اور سٹاف وہی پرانا۔ پچھلے وصول کی ہوئی کار پاکینگ کے ریکارڈ کو میڈیا کے سامنے لایا جائیں اور اس غیر قانونی کار پاکینگ کو بند کیا جائیں ۔ بصورت دیکر پوری علاقہ کو جمع کرکے عوامی عدالت میں بات ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی کونسل کے ارکان نے علاقائی سیاست سوشل پیج کو بتایا کہ غیر قانونی کار پارکینگ کے وصولی میں مقامی ایم پی اے ، ضلعی ڈی سی انتظامیہ کے افس سے درپردہ اجازت جس میں مقامی ٹی ایم اے کو انگنور کرکے اور مقامی ہسپتال سے لوگ ملوث ہیں۔ یہ افراد کون ہیں۔ وقت ثابت کریں گا ۔ انشاللہ عوامی کونسل تخت بھائی لوٹنے والے ان افراد کو میڈیا کے سامنے لائی گی۔

ایڈمن

ہم نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں۔ ۔۔۔تخت بھائی عوامی کونسل کا ریڈیو وطن 90۔8 کے پروگرام اولس غگ میں مہمان چئیرمین ڈاکٹر...
05/11/2025

ہم نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں۔ ۔۔۔

تخت بھائی عوامی کونسل کا ریڈیو وطن 90۔8 کے پروگرام اولس غگ میں مہمان چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل ، عوامی کونسل کے جوان ونگ تخت بھائی یوتھ کونسل کے صدر ملک طاہر ، اینکر شاہد خان اور میزبان ڈاکٹر جان عالم کے ساتھ پروگرام میں تخت بھائی عوامی کونسل کے تعریفی پروگرام میں معاشرتی برائیوں کے خلاف عملی اقدامات کیلئے میدان میں موجود ہیں۔ جو سیاست سے پاک معاشرتی جرائم سود انڈر پلئے ، آئس فروشی ، لینڈ مافیا 25 /75 گروپ سمیت معاشرتی برائیوں اور اداروں کی بحالی پر کام کررہی ہیں۔
عوامی کونسل معاشرے کے پاک دامن ، اصول پسند ، جوانوں اور شخصیات ، تنظیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم کا کرادر ادا کررہی ہیں۔ ہم نئے عزم سے بنیاد رکھتے ہیں۔ ایڈمن

03/11/2025

مردان ڈی پی او سیٹ تیسرا ہفتہ خالی —۔۔۔۔۔

کون لاڈلا کی تیاری ؟ سفارش کس کی ہے ؟ پابندیاں رکاوٹ یا کوئی اور معاملہ؟

اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی علاقائی سیاست )/
خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے ضلع مردان میں تاحال مستقل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تعینات نہ ہو سکا، جس کے باعث ضلع پولیس نظم و نسق غیر یقینی کا شکار ہے۔ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود اہم ترین سیٹ خالی پڑی ہے جبکہ محکمہ پولیس کے اندرونی حلقوں میں سوالات جنم لے چکے ہیں کہ آخر مردان جیسے بڑے ضلع کو مستقل ڈی پی او سے کیوں محروم رکھا گیا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدہ سنبھالتے ہی سابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کو سیکورٹی افسر تعینات کر دیا گیا، تاہم ان کی جگہ اب تک کسی افسر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ دوسری جانب قائم مقام ڈی پی او نثار کمانڈو محدود اختیارات کے ساتھ معاملات چلا رہے ہیں، لیکن باضابطہ آرڈر نہ ہونے کے باعث کئی پولیس امور تاخیر کا شکار ہیں۔ جس سے علاقے کی امن امان متاسر ہورہی ہیں۔ اپنے اختیارات کی جنگ میں مردان کے عوام نشانہ کیوں ۔؟

اہم ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ ہزارہ ڈویژن میں تعینات ایک ڈی پی او والے کی طرف سے مردان میں تعیناتی کے لیے ’’بڑی سفارش‘‘ آگے بڑھائی گئی، مگر سی پی او کے اعلیٰ افسر نے فائل کلیئر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو کر رک گیا ہے۔

صورتحال مزید دلچسپ اس وقت بنی جب وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام بڑے تبادلے اور تقرریاں روک دیں، جس کے بعد مردان ڈی پی او کے معاملے پر بھی ’’خاموشی‘‘ چھا گئی ہے۔ محکمے کے لوگ تذبذب میں ہیں کہ یہ انتظامی فیصلہ ہے، سیاسی دباؤ ہے یا کوئی اندرونی کھینچا تانی؟

ادھر مردان میں صرف ڈی پی او ہی نہیں بلکہ خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی اہم پوسٹ بھی کئی دنوں سے خالی پڑی ہے۔ تعلیم کے بڑے منصوبے، اسکول اسیسمنٹس اور نئے فیمل ایجوکیشن پراجیکٹس تعطل کا شکار ہیں۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ مردان جیسے حساس اور بڑے ضلع کو فوری مستقل ڈی پی او دیا جائے تاکہ لاء اینڈ آرڈر، ٹریفک، تفتیش اور پولیس انتظامیہ کے معاملات بحال ہو سکیں۔ جبکہ محکمہ تعلیم سے بھی جواب طلب کیا جا رہا ہے کہ خاتون ایجوکیشن آفیسر کی کرسی آخر کب تک خالی رہے گی۔

سوالات وہی ہیں—کون سفارش کر رہا ہے؟ کس کا لاڈلا منظور نہیں؟ اور آخر مردان انتظامی فیصلوں کا انتظار کب تک کرتا رہے گا؟ اگر امن امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی اس کی زمہ داری کس پر ہوں گی۔

ایڈمن

حاجی روشن دین اپنے اختیارات ، طاقت اور دوسرے کے حقوق مارنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایک فٹ پیچ...
03/11/2025

حاجی روشن دین اپنے اختیارات ، طاقت اور دوسرے کے حقوق مارنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایک فٹ پیچے جاتا لیکن اس نے یہ آدھا فٹ سرکاری زمین قبضہ کرنا مناسب سمجھا ۔۔ لینڈ مافیا جیسے قبضہ گروپ کہتے ہیں۔ ان کی نشاندہی کرکے مساجد اور شادی بیاہ میں علاقے کے سامنے لانا چاہیے۔ تاکہ اس بد عمل سے معاشرہ پاک ہوں۔ ورنہ معاشرے کو ان لوگوں کی بائیکارٹ کرنی چاہیے۔

ایڈمن

تخت بھائی عوامی کونسل کا معاشرتی برائیوں اور ادارواں کی بحالی کیلئے مختلف افسران سے ملاقات علاقے کے مسائل اور اس کے حل پ...
03/11/2025

تخت بھائی عوامی کونسل کا معاشرتی برائیوں اور ادارواں کی بحالی کیلئے مختلف افسران سے ملاقات علاقے کے مسائل اور اس کے حل پر بات چیت
علاقائی سیاست سوشل پیج کو اپنے پیغام میں تخت بھائی یوتھ کونسل کے صدر ملک طاہر نے بتایا کہ تخت بھائی عوامی کونسل کے ممبران و کابینہ نے آج تخت بھائی کمپلیکس میں وکالء برادری سے ملاقات کی ۔ علاقائی اور معاشرتی مسائل پر بات چیت کی ۔ پریس کلب کا دورہ کیا ۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی سے ملاقات کی ۔ صفائی، انکروچمنٹ گداگری ، ملاوٹ دودھ کے حوالے سے بات چیت کے علاوہ رحمان کاٹن ملز میں مزدور کشی اور قانوانین کی خلاف ورزی سمیت معاشرتی جرائم سمت دس نکات پر بات چیت ہوئی ۔
اگلا ملاقات ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی سے ہوئی جس میں انڈر پلئے ، آئس فروشی اور امن امان ٹریفک کے حوالے سے بات چیت ملاقات کا حصہ رہی۔ تھانوں میں 25 /75 گروپ کے روک تھام اور مقامی ڈی آر سی میں قانونی نکات پوری کرنے عوامی کو نسل کے ملاقاتی نکات کا حصہ رہے ۔ اداروں کی بحالی کی سوچ پر محکموں کے افسران نے عوامی کونسل کے سوچ کو سراہا وقت مانگا اور رپورٹ انشاللہ بہت جلد علاقے کے سامنے آئے گی ۔ عوامی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر رحمت گل، الحاج یوسف ، ملک ارشاد مہمند ، یونس خان یاڈوکیٹ ، ملک طاہر یوتھ صدر ، سوشل ایکٹیوسٹ عثمان غنی ، امجد مہمند ، عدنان مہمند ،حاجی لال بادشاہ ، رحمان سید ، میڈیا کوآرڈینیٹر عبداللہ ، سعید اللہ خان اور تاحیات چئیرمین پریس کلب حیات اللہ اختر کے علاوہ گراں قدر وکالء ونگ بھی تخت بھائی عوامی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملاقات کا حصہ رہے ۔ ایڈمن

تخت بھائی گداگری کے خلاف تخت بھائی شہر میں ایک مظبوط آپریشن کی ضرورت ہیں۔ ۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی سے بہت زمانے سے مقامی...
02/11/2025

تخت بھائی گداگری کے خلاف تخت بھائی شہر میں ایک مظبوط آپریشن کی ضرورت ہیں۔ ۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی سے بہت زمانے سے مقامی تاجروں کی مسلسل مطالبہ کی جارہی رہی ہیں کہ شہر میں نوشہرہ ، پنجاب اور ہزارہ ڈیویزن سے آئے گداگروں کے خلاف اپریشن کیا جائیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ اس گداگری کے پیچے ایک خاص مافیا ہیں جو اس نظام کو بنایا ہوا ہیں۔ گداگری کے روپ میں جنسی کاروبار بھی شہر میں جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جو چنگل نسل پنجاب سے آئے ہیں اس دھندہ کی کاروبار سے منسلک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔
تخت بھائی عوامی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رحمت گل ، یوتھ کونسل کے صدر ملک طاہر اور میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ خان نے علاقائی سیاست سوشل پیج کو اپنے پیغام میں بتایا کہ گداگری کے خلاف مزید اس قسم کی آپریشن کی ضرورت ہیں۔ ٹی ایم اے مخصوص کارڈ مہیا کرکے کے طریقے کو رائج کرکے باہر سے آئے گداگری اور باقی مافیا کو کنٹرول کی جاسکتی ہیں۔

ایڈمن

31/10/2025

صوبے کا دوسرا بڑا "شہر " مردان کئی ہفتوں سے ڈی پی او سے محروم ارباب عقل و شعور کہاں ہیں ۔؟

30/10/2025

تخت بھائی عوامی کونسل کے فنانس ڈائریکٹر ممتاز وکیل یونس خان ایڈوکیٹ تخت بھائی عوامی کونسل کے پریس کانفرس میں اظہار خیال کے دوران۔۔

*تخت بھائی عوامی کونسل* کے اجلاس کی خبر یا اعلامیہ جاری ---*تخت بھائی عوامی کونسل*  *پریس کلب تخت بھائی میں اہم اجلاس کا...
30/10/2025

*تخت بھائی عوامی کونسل* کے اجلاس کی خبر یا اعلامیہ جاری

---

*تخت بھائی عوامی کونسل*
*پریس کلب تخت بھائی میں اہم اجلاس کا انعقاد*

تخت بھائی عوامی کونسل کا ایک اہم اجلاس پریس کلب تخت بھائی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ *ملک ارشاد خان* نے کی، جبکہ چیئرمین *ڈاکٹر رحمت گل یوسف زئی*، وائس چیئرمین *خالد خان مہمند*، یوتھ صدر *ملک طاہر خان*، میڈیا کوآرڈینیٹر *عبداللہ خان*، سیکریٹری اطلاعات *شہزاد خان*، فنانس سیکریٹری *محمد یونس ایڈوکیٹ*، سپریم کونسل صدر *حاجی یوسف خان*، اور دیگر اہم ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپریم کونسل کے نئے ممبران منتخب کیے گئے جن میں *محمد رفیع، شیر علی سید، سعادت خان، تاوان سعید اللہ خان، ڈاکٹر فضل احد، عثمان غنی، محمد زیب، اور ملک ممتاز خان* شامل ہیں۔

*اجلاس کے اہم ایجنڈے:*

1. *کیمیکل ملا دودھ* کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان
2. *منشیات فروشی* کے خاتمے کے لیے عوامی مہم
3. *قبضہ مافیا اور انڈر پلائی* مافیا کے خلاف سخت موقف
4. *تھانوں میں 23/75 اور ٹاؤٹ کلچر* کے خلاف قانونی جدوجہد کا آغاز

عوامی کونسل نے فیصلہ کیا کہ ان تمام معاشرتی برائیوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور تحصیل تخت بھائی کو ایک پرامن، انصاف پسند اور صاف معاشرہ بنایا جائے گا۔

ایڈمن

تخت بھائ عوامی کونسل کے پریس کانفرس جاری تخت بھائی کے سنجیدہ غیر سیاسی پلیٹ فارم تخت بھائی عوامی کونسل نے تحصیل بھر اور ...
30/10/2025

تخت بھائ عوامی کونسل کے پریس کانفرس جاری

تخت بھائی کے سنجیدہ غیر سیاسی پلیٹ فارم تخت بھائی عوامی کونسل نے تحصیل بھر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اور ناقص دودھ کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی جانوں کے لئے زہر قاتل قرار دیا ہے ۔جس کا استعمال عوام کی صحت کے لیے انتہائی ناقص ہے ۔ضلعی انتظامیہ مردان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
اس سلسلے میں تخت عوامی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رحمت گل، سپریم کونسل کے صدر حاجی محمد یوسف ،فنانس سیکرٹری محمد یونس ایڈوکیٹ ،یوتھ کے صدر ملک طاہر ،افس سیکرٹری محمد رفیع ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبد اللہ ، سپریم کونسل کے ممبر ملک ممتاز ،محمد زیب ،لال باچا خان کے ہمراہ تخت بھائی پریس کلب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ میں تعروفی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تخت بھائی اور گردونواح میں رکشوں، ہت ریڑھیوں سود انڈر پلئے آئس فروشی اور غیر قانونی اڈوں اور سائن بورڈز نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ ضلعی انتظامیہ خاموشی سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا تخت بھائی عوامی کونسل عوام میں معاشرتی برائیوں کے خلاف عنقریب آگاہی واک / امن کانفرس منعقد کرے گی ۔

ایڈمن

Address

Takht-I-Bhai
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علاقاٸی سیاست posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category