
02/03/2025
چترال میں OPPO موبائل کمپنی کی بے پردگی پھیلانے کی کوشش قابلِ مذمت – فوری کارروائی کا مطالبہ
ہم چترال جیسے مہذب، روایتی اور باحیا علاقے میں OPPO موبائل کمپنی کی طرف سے خواتین سیلز گرلز کو ننگے سر اور بے پردہ دکانوں پر بٹھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چترال کی ثقافت اور اسلامی اقدار حیا اور پردے کی پاسداری کا درس دیتی ہیں، اور یہاں بے پردگی و بے حیائی کو عام کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
ہم OPPO موبائل کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چترال کے رسم و رواج اور مذہبی اقدار کا احترام کرے اور اپنی خواتین سیلز پرسنز کو پردے میں رہنے کی ہدایت کرے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مقامی روایات کے خلاف ہیں بلکہ چترالی عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
ہم چترال بازار کے صدر سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس غیر اخلاقی اقدام کا فوری نوٹس لیں اور OPPO موبائل کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ چترال جیسے باوقار علاقے میں بے حیائی کے فروغ کو روکا جا سکے۔ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
چترال کے عوام اپنی روایات اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے!