26/07/2025
(نوشہرہ پولیس)
*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس اور بدنام زمانہ منشیات فروش 03 رکنی مجرمان اشتہاری کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔*
*کئی مقدمات میں مطلوب منشیات فروش،مجرم اشتہاریوں کا ساتھی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار,ھسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں جان بحق,زخمی ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ کارتوس قبضہ پولیسں،جبکہ شریک جرم مجرمان اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب،پولیس کی بھاری نفری علاقہ کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے،گرفتاری جلد متوقع,مقدمہ درج تفتیش شروع۔*
تفصیلات کے مطاںق۔اشفاق خان SHO تھانہ پبی معہ پولیس نفری کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کےلیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے لے موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری اویس روید ساکن امان کوٹ جوکہ مقدمہ 368سال 2024,مقدمہ 417سال 2024,مقدمہ 604سال 2024مقدمہ 776سال 2024جبکہ اس کا بھائی ذوھیب ولد روید ساکن امان کوٹ مطلوبہ مقدمہ 257سال 2024،مقدمہ 598سال 2024 تھانہ پبی اپنے گھر میں موجود ہیں،بغرض گرفتاری چھاپہ لگایا گیا مجرمان اشتہاریوں نے اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کو استعمال کرتے ہوئے اڑ لیکرجوابی فائرنگ کی مکان میں داخل ہوئے ایک جوان العمر لڑکے کو زخمی حالت میں قابو کیاگیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کی گئ جس نے اپنا نام جلال ولد روید ساکن امان کوٹ بتلایا جبکہ مجرمان اشتہار بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
زخمی ملزم کو بغرض علاج معالجہ ھسپتال پہنچایا گیا جوکہ ھسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔گرفتاری جلد متوقع ہے