Karak TV

Karak TV ہر خبر، ہر وقت - صرف کرک ٹی وی پر!

ضلع کرک کی تازہ ترین اور حقیقت پر مبنی خبروں کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو لائیک اور فالو کریں۔

ضلع کرک کی تازہ ترین اور حقیقت پر مبنی خبروں کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو لائیک اور فالو کریں۔

30/05/2026

والد اپنی اولاد کے لیے دن رات محنت اور مزدوری کرتا ہے، اپنی جوانی اور پوری زندگی قربان کر دیتا ہے تاکہ اولاد آرام اور سکون کی زندگی گزار سکے۔ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی زندگی محفوظ اور بہتر انداز میں گزاریں اور نشہ آور چیزوں جیسے چرس، آئس، نسوار اور سگریٹ سے دور رہیں، ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش سے بچیں، اور رات دیر تک گھر سے باہر رہنے کی عادت نہ ڈالیں۔ یاد رکھیں! آپ کی جوانی کے پیچھے آپ کے والد کی پوری عمر، محنت اور قربانیاں چھپی ہوتی ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا، خصوصاً فیس بک اور ٹک ٹاک پر بعض نوجوان برقعہ پہن کر غیر اخلاقی اور نامناسب حرکات کرتے نظر آتے ہیں۔ کوئ...
30/05/2026

آج کل سوشل میڈیا، خصوصاً فیس بک اور ٹک ٹاک پر بعض نوجوان برقعہ پہن کر غیر اخلاقی اور نامناسب حرکات کرتے نظر آتے ہیں۔ کوئی رقص کرتا ہے، کوئی اچھل کود کرتا ہے اور کوئی مذاق کے انداز میں ایسی ویڈیوز بناتا ہے جن سے برقعے جیسے باوقار لباس کی تقدیس مجروح ہوتی ہے۔ برقعہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے پردے، عزت اور حیا کی علامت ہے، اس لیے اسے تفریح یا تماشے کا ذریعہ بنانا مناسب نہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض اوقات ایسی حرکات کرنے والے نوجوان خود پشتون ہوتے ہیں، حالانکہ برقعہ اور پردہ پشتون معاشرے کی روایات اور اقدار کا اہم حصہ ہیں۔ ہمیں کسی بھی ناخوشگوار عمل کا الزام بلا تحقیق کسی دوسرے صوبے یا قوم پر ڈالنے کے بجائے اپنی صفوں میں موجود غلطیوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔ معاشرے کی اصلاح تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھیں، اپنی روایات کا احترام کریں اور سوشل میڈیا کو مثبت اور باوقار انداز میں استعمال کریں۔

دعا کی اپیلطاہر محمود خٹک ساکن چاپری ضلع میانوالی، کا 3 جون 2026 کو راولپنڈی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن ہے۔ آپ سب سے مؤد...
30/05/2026

دعا کی اپیل
طاہر محمود خٹک ساکن چاپری ضلع میانوالی، کا 3 جون 2026 کو راولپنڈی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن ہے۔ آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ طاہر محمود خٹک کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ساتھ ہی ان کے بھائی منہاج خٹک کے لیے بھی دعا فرمائیں، جو اپنے بھائی کو گردہ عطیہ کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، اس آزمائش کو ان کے لیے آسان بنائے، آپریشن کو کامیاب فرمائے اور انہیں اپنی رحمت، حفاظت اور خصوصی کرم کے سائے میں رکھے۔ آمین ثم آمین

  ٹیم کی جانب سے ذوالفقار خٹک کو شادی کی دلی مبارکباد۔اللّٰہ تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور بے شما...
30/05/2026

ٹیم کی جانب سے ذوالفقار خٹک کو شادی کی دلی مبارکباد۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور بے شمار برکتوں سے بھر دے۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ دونوں کے درمیان ہمیشہ محبت، اعتماد اور اتفاق قائم رکھے اور آپ کو ایک خوشحال اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کے ساتھ۔

مودی کی جماعت بی جے پی کو تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ تھلاپتی وجے نے الیکشن مہم کے دوران اپنا "نظریاتی دشمن" قرار دیا تھا، مگر...
29/05/2026

مودی کی جماعت بی جے پی کو تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ تھلاپتی وجے نے الیکشن مہم کے دوران اپنا "نظریاتی دشمن" قرار دیا تھا، مگر گزشتہ روز وہ نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملے تاکہ تمل ناڈو کے عوامی مسائل پر بات کر سکیں۔ ملاقات میں کرناٹکا کے ڈیم، تمل ناڈو کی شناخت اور دیگر اہم معاملات زیرِ بحث آئے۔ جمہوری نظام میں صوبوں اور ریاستوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کئی معاملات وفاق کے دائرۂ اختیار میں ہوتے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی عوامی مسائل، دہشتگردی، بجلی، ضم شدہ اضلاع کے فنڈز اور سیاسی معاملات کے حل کے لیے وفاق کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہییں تاکہ صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

اکتوبر 1954 میں وزیرِ اعظم محمد علی بوگرہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر آئزن ہاور سے ملاقات کی۔ پاکستان نے امریکہ کے “ایٹم...
29/05/2026

اکتوبر 1954 میں وزیرِ اعظم محمد علی بوگرہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر آئزن ہاور سے ملاقات کی۔ پاکستان نے امریکہ کے “ایٹم برائے امن” منصوبے میں شمولیت کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے لیے جوہری توانائی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ 1963 میں ذوالفقار علی بھٹو نے کابینہ میں پاکستان کے جوہری پروگرام کی تجویز پیش کی، مگر صدر ایوب خان اور ان کے وزیروں نے یہ تجویز مسترد کر دی۔ 1967 میں صدر ایوب خان فرانس کے دورے پر گئے تو فرانسیسی صدر چارلس ڈیگال نے پاکستان میں جوہری ری پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کی پیشکش کی، لیکن ایوب خان نے یہ پیشکش قبول نہ کی۔ صدر بننے کے بعد بھٹو نے ایران، ترکی، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر اور شام کے طوفانی دورے کیے، جن کا مقصد مسلم ممالک سے تعلقات کو مضبوط کرنا اور جوہری پروگرام کے لیے مالی معاونت حاصل کرنا تھا۔ 1973 میں بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ کو تبدیل کیا، سائنسی مشیر ڈاکٹر عبدالسلام کو عہدے سے ہٹایا اور ہالینڈ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان بلایا۔ اسی دوران فرانس سے ایٹمی پلانٹ بھی خریدا گیا۔ بھٹو کی اس تیزی کو امریکہ نے پسند نہ کیا، اور امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کیسنجر نے کھلم کھلا دھمکی دی کہ اگر بھٹو نے ایٹمی پروگرام پر اصرار جاری رکھا تو وہ اقتدار میں نہیں رہیں گے۔ 1974 میں کہوٹہ لیبارٹری میں یورینیم افزودگی کا کام شروع ہوا، جس کی محنت 1978 میں رنگ لائی اور 1982 تک پاکستان 90 فیصد افزودگی کی صلاحیت حاصل کر چکا تھا۔ 1984 میں پاکستان نے جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جنرل ضیاء الحق سے جوہری صلاحیت کے اعلان کا مطالبہ کیا، مگر ان کے وزیروں نے سخت مخالفت کی۔ 10 مئی 1998 کو بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے، جس کے اگلے روز وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچے اور فوری طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا، جس میں وزیرِ خارجہ گوہر ایوب، وزیرِ خزانہ سرتاج عزیز، وزیرِ داخلہ شجاعت حسین، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے شرکت کی۔ شدید سیاسی اختلافات کے باوجود جب گوہر ایوب نے محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھارت کے معاملے پر حمایت مانگی تو انہوں نے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ بھارتی تجربات کے فوراً بعد امریکی صدر بل کلنٹن نے وزیرِ اعظم نواز شریف سے رابطہ کیا اور 18 دنوں میں پانچ مرتبہ ٹیلیفون کر کے پاکستان سے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی درخواست کی۔ جاپانی وزیرِ اعظم کا نمائندہ بھی خصوصی خط لے کر آیا، جبکہ 15 مئی کو صدر کلنٹن نے اپنے خصوصی مندوب اسٹراب ٹیلبوٹ کو پاکستان بھیجا تاکہ پاکستان کو تجربات سے روکا جا سکے۔ 25 مئی کو پی آئی اے کا ایک طیارہ ہائی جیک کر لیا گیا، اور ہائی جیکرز کا مطالبہ تھا کہ ایٹمی تجربات کے لیے بلوچستان کا انتخاب نہ کیا جائے، تاہم پاکستان آرمی نے کامیاب آپریشن کے ذریعے طیارہ بازیاب کروا لیا۔ آخرکار 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
29/05/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

29/05/2026

اپنے گھر کی فریج کی تصویر کمنٹ کر دیں۔

پھر لوگ کہیں گے کہ ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے نوجوان چل بسا۔
29/05/2026

پھر لوگ کہیں گے کہ ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے نوجوان چل بسا۔

29/05/2026

یا اللّٰہ! ہم سب مسلمانوں کو اپنے پاک گھر خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرما۔ یا رب العالمین! ہر مرد، عورت، بچے، بوڑھے، جوان، ماں، باپ، بہن، بھائی اور میاں بیوی کو حج اور عمرہ کی سعادت عطا فرما۔ جو لوگ اس مقدس سفر کی خواہش رکھتے ہیں، اُن کے لیے آسانیاں پیدا فرما، رزق میں برکت عطا فرما اور جلد اپنے در کی حاضری نصیب فرما۔ یا اللّٰہ! ہمارے دلوں کو ایمان، محبت اور تقویٰ سے بھر دے اور ہمیں بار بار اپنی مقدس زمینوں کی زیارت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

Address

Karak
Khyber Pakhtunkhwa
27000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karak TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share