Farooqi News HD

  • Home
  • Farooqi News HD

Farooqi News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farooqi News HD, TV Channel, .

22/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود جمعہ شریف ہیڈ پرساؤتھ افریقہ سے آیا تبلیغی جماعت کا مہمان نہاتے ہوئے سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا . ذرائع

ایران نے زیرزمین حکمت عملی کیوں اپنائی؟ایران کو ابتدا سے ہی یہ ادراک تھا کہ اسے کبھی بھی ایٹمی طاقت تسلیم نہیں کیا جائے ...
22/06/2025

ایران نے زیرزمین حکمت عملی کیوں اپنائی؟

ایران کو ابتدا سے ہی یہ ادراک تھا کہ اسے کبھی بھی ایٹمی طاقت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ عالمی طاقتوں، خاص طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل، نے ہمیشہ ایران کے جوہری پروگرام کو شک کی نگاہ سے دیکھا۔ ایران جانتا تھا کہ اُس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے دشمن صرف مخالفت تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ ممکنہ حملے اور تخریبی کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔

اسی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ایران نے ایک دور اندیش قدم اٹھایا: اپنی تمام اہم ایٹمی اور دفاعی تنصیبات کو زمین کے نیچے تعمیر کیا۔ چاہے وہ نطنز ہو یا فردو کا جوہری مرکز، ایران نے اپنے انفراسٹرکچر کو اس انداز سے ترتیب دیا کہ دشمن کے جدید سے جدید میزائل بھی ان کو مکمل طور پر تباہ نہ کر سکیں۔

ایران کا یہ فیصلہ صرف ایک تکنیکی چال نہیں، بلکہ سٹریٹجک مزاحمت کا اعلان تھا۔ اس نے نہ صرف اپنے وسائل کو محفوظ بنایا، بلکہ دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا کہ ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ ہر ممکن حملے کا پیشگی جواب بھی رکھتے ہیں۔

دنیا کے دیگر کئی ممالک کو اجازت ہے کہ وہ ایٹمی ری ایکٹر بنائیں، میزائل پروگرامز چلائیں، مگر ایران کے لیے یہ تمام چیزیں ہمیشہ مشکوک قرار دی گئیں۔ ایران کو معلوم تھا کہ اسے ویسا "گھر" بنانے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی جیسا باقی ممالک کو حاصل ہے۔ اسی لیے اس نے خود کو رات کی تاریکی کی طرح چھپانے کا فن سیکھا — تاکہ روشنی میں دشمن کو کچھ نظر نہ آئے، اور وہ خود اپنی طاقت کو محفوظ رکھ سکے۔

 تحصیل درابن کلاں، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اہم اور گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں کی عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے ...
12/06/2025



تحصیل درابن کلاں، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اہم اور گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں کی عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے قائم کردہ سول ہسپتال اس وقت خود ایک "مریض" بن چکا ہے۔ جس ادارے کا مقصد عوام کو علاج مہیا کرنا تھا، وہ آج خود طبی عملے، ادویات اور بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکا ہے۔ یہاں کا ہسپتال عوام کے لیے ریلیف کا نہیں، بلکہ بے بسی کا نشان بن چکا ہے۔
میڈیکل عملے کی کمی: مریض لاچار، ڈاکٹر نایاب
درابن کلاں کا سول ہسپتال اس وقت ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی شدید کمی کا شکار ہے۔ دن بھر میں صرف چند گھنٹوں کے لیے ایک یا دو ڈاکٹر دستیاب ہوتے ہیں، جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی قلت نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ مریض گھنٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں اور بعض اوقات بغیر علاج کے ہی واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ خاص طور پر دیہی علاقوں سے آنے والے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ادویات اور ویکسین کی عدم دستیابی: غریبوں کے لیے اضافی بوجھ
اس ہسپتال میں ضروری ادویات اکثر دستیاب نہیں ہوتیں۔ مریضوں کو اپنی جیب سے مہنگی دوائیاں خریدنی پڑتی ہیں، جو غریب عوام کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ ہے۔ بچوں کو لگنے والی ویکسین بھی اکثر ناپید رہتی ہیں، جس کی وجہ سے کئی بیماریوں کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔ حکومتی دعووں کے باوجود یہاں صحت کی سہولیات صفر کے برابر ہیں۔
ایمرجنسی کی سہولت کا فقدان: وقت پر علاج نہ ہو تو موت یقینی
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کی کوئی مؤثر سہولت موجود نہیں۔ نہ کوئی مستعد ایمبولینس ہے، نہ ہنگامی طبی امداد دینے والا عملہ۔ حادثات، زچگی یا دل کے دورے جیسے کیسز میں اکثر مریض بروقت علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ درابن جیسے علاقے میں یہ صورتحال انسانی المیے سے کم نہیں۔
عوامی مطالبات اور حکومت کی بے حسی
درابن کلاں کے عوام کئی بار احتجاج، اور درخواستوں کے ذریعے اپنی آواز بلند کر چکے ہیں، مگر تاحال حکومتی سطح پر کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ:

سول ہسپتال کو مکمل میڈیکل اسٹاف مہیا کیا جائے۔

ادویات اور ویکسین کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایمرجنسی سروس کو فعال اور مؤثر بنایا جائے۔

بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر کر کے ہسپتال کو قابلِ استعمال بنایا جائے۔

نتیجہ: صحت بنیادی حق ہے، خیرات نہیں

درابن کلاں کا سول ہسپتال اس وقت فوری توجہ کا طالب ہے۔ اگر حکومت نے اب بھی سنجیدگی نہ دکھائی تو عوام کا ریاست پر اعتماد مزید مجروح ہوگا۔ صحت ایک بنیادی انسانی حق ہے، اور اس کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے — صرف وعدوں سے نہیں، عملی اقدامات سے۔

 درابن، جو ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک اہم تحصیل ہے، بدقسمتی سے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ وہی درابن ہے جہاں الیک...
11/06/2025



درابن، جو ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک اہم تحصیل ہے، بدقسمتی سے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ وہی درابن ہے جہاں الیکشن کے دنوں میں سیاست دانوں کی گاڑیاں دھول اُڑاتی تھیں، جلسے گونجتے تھے، دعوے ہوتے تھے اور عوام کو خوابوں کا ایک محل دکھایا جاتا تھا۔

فتح اللہ خان میاں خیل (موجودہ ایم این اے) اور احسان خان میاں خیل (موجودہ ایم پی اے) نے بھی یہی کیا۔ انہوں نے درابن کے لوگوں کو روشن مستقبل، بہتر سڑکیں، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور بجلی جیسے بنیادی حقوق کا وعدہ کیا۔ مگر آج جب اقتدار کے ایوانوں میں ان کی گونج ہے، درابن کی گلیاں اُسی طرح ٹوٹی پھوٹی ہیں، ہسپتال خالی، اسکول ویران، اور لوگ اندھیرے میں جینے پر مجبور ہیں۔

حالات یہاں تک بگڑ چکے ہیں کہ درابن میں بدامنی نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ شام کے بعد گھروں سے نکلنا خطرے سے خالی نہیں۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے، اور جرائم پیشہ عناصر بے خوف و خطر گھوم رہے ہیں۔ پولیس کا وجود صرف نام کی حد تک رہ گیا ہے، عوام خود کو بے یار و مددگار محسوس کر رہے ہیں۔

درابن کے عوام اب یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے کہاں ہیں؟ کیا وہ اسلام آباد اور پشاور کے پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر سمجھتے ہیں کہ عوام خاموش رہیں گے؟ کیا وہ اس خاموشی کو کمزوری سمجھ بیٹھے ہیں؟

درابن کے لوگ آج بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی ہے، اور تعلیم کے نام پر صرف خالی عمارتیں کھڑی ہیں۔ صحت کا نظام اس قدر بوسیدہ ہے کہ ایک چھوٹے سے علاج کے لیے بھی لوگوں کو شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو ایک غریب کے لیے ناممکنات میں سے ہے۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ نمائندوں سے حساب لینے کا حق بھی دیتی ہے۔ اگر عوام خاموش رہے تو وہی کھیل بار بار دہرایا جائے گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ درابن کے لوگ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، نمائندوں سے سوال کریں، اور آئندہ ان چہروں پر یقین نہ کریں جو صرف الیکشن کے دنوں میں دکھائی دیتے ہیں۔

درابن ایک باوقار بستی ہے، یہاں کے لوگ عزت اور حق کے ساتھ جینے کے مستحق ہیں۔ اگر موجودہ قیادت اس علاقے کو سنوارنے میں ناکام رہی ہے تو عوام کو چاہیے کہ آئندہ ان کو مسترد کر دیں اور ایسے نمائندے لائیں جو خدمت کو سیاست سے زیادہ اہمیت دیں۔

11/06/2025

✅ حدیث شریف کی فضیلت:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو شخص دن میں یقین کے ساتھ سَیِّدُ الاستغفار پڑھے، اور شام ہونے سے پہلے مر جائے، وہ جنت میں جائے گا۔ اور جو شخص رات میں یقین کے ساتھ یہ پڑھے، اور صبح ہونے سے پہلے فوت ہو جائے، وہ بھی جنت میں جائے گا۔(صحیح البخاری، حدیث: 6306)

23/11/2024

ڈی چوک پر Pti دھرنا؟ اچانک کنٹینرز کے اوپر کیا چڑھنا شروع پھر کیا ہوا خود دیکھیں
وڈیو لگانا میرا کام تھا وائرل آپ لوگوں نے کرنا
Today the best...

04/07/2024

درابن کلاں؛
تحصیل درابن کلاں میں خدا خدا کرکے گرمی کا زور ٹوٹا اور صبح صبح گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ۔🌧🌧🌧🌧🌧🌩

15/05/2024

درابن کلاں
ایم پی اے احسان اللہ خان کا kpk اسمبلی میں دھواں دار خطاب ۔

ڈیرہ اسماعیل خان  پروفیسر صلاح الدین کا انتقال ھوگیا ھے  انا للّٰہ وانا الیہ راجعوننمازِ جنازہ آج 6 مئی بروز سوموار دن 1...
06/05/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
پروفیسر صلاح الدین کا انتقال ھوگیا ھے
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
نمازِ جنازہ آج 6 مئی بروز سوموار دن 10 بجے کڑی شموزئی میں ادا کی جائے گی ۔

ہاتھ پاﺅں بھی بتاتے ہیں کہ مزدور ہوں میں اور میرا ملبوس بھی کہتا ہے کہ مجبور ہوں میں سارا سال کٹ جاتا ہے میرا گمنامی میں...
01/05/2024

ہاتھ پاﺅں بھی بتاتے ہیں کہ مزدور ہوں میں
اور میرا ملبوس بھی کہتا ہے کہ مجبور ہوں میں

سارا سال کٹ جاتا ہے میرا گمنامی میں ہی
بس یکم مئی کو یہ لگتا ہے کہ مشہور ہوں میں

یوم مئی ہے چھٹی ہے مطلب میرا فاقہ ہے
پھر بھی یہ دن تو مناﺅں گا کہ مزدور ہوں میں
#احساس 😢

ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کی اہم میٹنگمحکمہ کسٹمز، محکمہ ایکسائز،محکمہ ANF اور محکمہ فارسٹ کا پولیس کے ہمر...
29/04/2024

ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کی اہم میٹنگ
محکمہ کسٹمز، محکمہ ایکسائز،محکمہ ANF اور محکمہ فارسٹ کا پولیس کے ہمراہ سیکورٹی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے احکامات اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر صدارت دفتر ڈی پی او ڈیرہ میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئی جس میں DC کسٹمز ڈیرہ،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ڈیرہ،ڈسٹرکٹ ایکسائز ایند ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ANF شریک ہوئے،میٹنگ میں حالیہ سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ میٹنگ میں تمام افسران نے سیکورٹی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ۔

علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ جبک...
29/04/2024

علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ جبکہ علی امین گنڈپور نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کے سو موٹو ایکشن کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا.وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جیل میں بانی چیئرمین سے چوتھی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی. اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش. ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں پارٹی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی

Address


Telephone

+923429391229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooqi News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farooqi News HD:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share