News Club Darband

News Club Darband News Channel

مانسہرہ میں سوشل میڈیا خصوصا ٹک ٹاک پر فحاشی پھیلانے ، میڈیا پر اسلحہ کی نمائش (کلاشنکوف کلچر ) ، جنگلات کی تباہی کرنے و...
09/09/2025

مانسہرہ میں سوشل میڈیا خصوصا ٹک ٹاک پر فحاشی پھیلانے ، میڈیا پر اسلحہ کی نمائش (کلاشنکوف کلچر ) ، جنگلات کی تباہی کرنے والے ٹمبر مافیا ، منشیات فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ– ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کا اہم حکم نامہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے، اسلحہ کی غیر قانونی نمائش و کلاشنکوف کلچر ، منشیات فروشی جیسی لعنت اور قدرتی جنگلات کو نقصان پہنچانے کے خلاف ایک بھرپور اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ایک سخت حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:

*سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانےوالوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی:-*

کسی بھی مرد یا خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے کی عرض سے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو 12 گھنٹوں کے اندر مؤثر قانونی کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔اور مقدمہ رجسٹر کرنا ہوگا ۔اگر مقررہ وقت کے اندر کاروائی نہ کی گئی تو متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر اس کی ذمہ داری سے ہٹا کر لائن حاضر کیا جائے گا۔

*سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی:-*

کسی بھی فرد یا افراد کی جانب سے عوام پر رعب و دبدبہ ڈالنےکی کوشش کرنے کی عرض سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو یا تصاویر اپلوڈ کرنے کی صورت میں فوری ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔کسی بھی تھانے کی حدود سے کلاشنکوف کلچر کی شکایت پر ایس ایچ او کو عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا۔

*جنگلات کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس پالیسی:-*

کسی بھی تھانے کی حدود میں جنگل سے ایک بھی درخت کاٹنے کی اطلاع یا شکایت موصول ہونے اور ٹمبر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ پر متعلقہ ایس ایچ او کو نہ صرف لائن حاضر کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

*منشیات فروشوں کے خلاف کاروائ:-*

کسی بھی تھانے کی حدود سے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں کوئ بھی شخص ملوث پایا گیا اور ایس ایچ او نے اس منشیات فروش کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک نہ پہنچایا تو اسے بھی اس کے عہدے سے فوری پر ہٹا دیا جائے گا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ:
ضلع مانسہرہ کی سماجی اقدار، قدرتی حسن اور قانون کی عملداری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ سوشل میڈیا کو بے راہ روی یا قانون شکنی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی کو بھی ماحول، اخلاقیات یا امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

حکم نامہ پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا عملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے پولیس افسران کو کسی بھی عہدہ پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

09/09/2025

خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا اختیار محکمہ ٹرانسپورٹ سے لیکر پولیس کو دینے کی قرار داد منظور کرلی۔عملدرامدطریقہ کار کیلئے معاملہ سٹیڈنگ کمیٹی کے سپرد

08/09/2025

ایبٹ آباد: حویلیاں ہزارہ موٹرویے قریب ٹریفک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ۔ پولیس
ایبٹ آباد: گلگت سے اسلام آباد کی جانب جانے والی موٹر کار کو ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث کچل ڈالا۔ پولیس

حویلیاں کے قریب موٹروے پر گلگت سے اسلام آباد کی جانب جانے والی موٹر کار کو ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث کچل ڈالا ،5 افراد ...
08/09/2025

حویلیاں کے قریب موٹروے پر گلگت سے اسلام آباد کی جانب جانے والی موٹر کار کو ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث کچل ڈالا ،5 افراد جان بحق ہوگئے

ٹک ٹوک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہودہ ، نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کرنے والے ٹک ٹاکر ندیم عرف ماموں کو پبلک کی کمپلی...
08/09/2025

ٹک ٹوک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہودہ ، نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کرنے والے ٹک ٹاکر ندیم عرف ماموں کو پبلک کی کمپلینٹس پر گرفتار کر لیا گیا ، مزید ایسے تمام افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئیے تمام تھانہ جات کو ہدایات جاری

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر ضلع مانسہرہ میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔*

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری نے پبلک کمپلینٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم عرف ماموں نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مذکورہ ملزم سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر نہ صرف معاشرتی اقدار کو مجروح کر رہا تھا بلکہ نوجوان نسل پر بھی انتہائی منفی اثر ڈال رہا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہناہیکہ اس طرح کی غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ مانسہرہ پولیس معاشرتی اقدار کے تحفظ اور مثبت ماحول کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جو بھی شخص اس طرح کی حرکات میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

✨🏆 تناول پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی لاہور میں 🏆✨تناول کور کمیٹی کے زیرِ اہتمام تناول پریمیئر لیگ سیزن...
08/09/2025

✨🏆 تناول پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی لاہور میں 🏆✨

تناول کور کمیٹی کے زیرِ اہتمام تناول پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی لاہور میں ایک پر وقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کور کمیٹی کے ممبران اعجاز احمد تنولی، خرم الہی خان، اعجاز احمد کے ساتھ ساتھ کالا خان جبہ، وسیم ملک گنڈاں، خالد محمود جبہ اور ساجد نے بھرپور شرکت کی۔

اس یادگار موقع پر اعلان کیا گیا کہ ٹرافی کا تاریخی سفر لاہور سے شروع کر دیا گیا ہے، جو ملک بھر میں موجود تناول کے پردیسی کرکٹرز اور کرکٹ لَوَرز کے شہروں سے گزرتی ہوئی بالآخر تناول کا رخ کرے گی۔

اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ یہ ٹرافی سب سے پہلے کس شہر کی زینت بنے گی؟ 🏏
فیصلہ آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا، مگر ایک بات طے ہے کہ یہ سفر ہر کرکٹ فین کے لیے خوشی اور جوش و خروش کا باعث بنے گا۔

💚 دوستو! جڑے رہیے تناول پریمیئر لیگ سیزن 2 کے ساتھ اور بڑھائیے حوصلہ اپنے پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کا۔

*ٹمبر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ پر ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور 3 پولیس کانسٹیبل معطل کر دئیے*گزشتہ روز تھ...
08/09/2025

*ٹمبر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ پر ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور 3 پولیس کانسٹیبل معطل کر دئیے*

گزشتہ روز تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بیدڑہ انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑا تھا جس میں بڑی مقدار میں چیڑ کے نگ برآمد ہوئے اور تین ملزمان گرفتار کیے گئے تھے۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا آغاز کیا گیا۔

انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹمبر اسمگلنگ کے اس واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور 3 دیگر اہلکاران کی غفلت و شمولیت پائی گئی، جس پر فوری طور پر ملوث اہلکاران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اگر مستقبل میں کسی بھی تھانے کی حدود میں غیر قانونی لکڑی کٹائی یا اسمگلنگ کا واقعہ سامنے آیا تو متعلقہ ایس ایچ او اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر محفل کا انعقادآفس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروقار اور پرنور محفل...
08/09/2025

سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر محفل کا انعقاد

آفس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروقار اور پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب ڈاکٹر حسین احمد صاحب نے کی جبکہ مولانا انعام اللہ علوی صاحب نے تلاوت کلامِ پاک کے بعد سیرت النبی ﷺ پر مفصل اور روح پرور بیان فرمایا۔

محفل میں سنئیر پبلک پراسیکیوٹر جناب محمد بلال قریشی صاحب ،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر میڈم سدرہ صاحبہ ۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹرسینئر میڈم ساجدہ بی بی صاحبہ ۔ اسسٹنٹ جناب ولی الرحمان، سنئیر کلرک جناب عزیز اللہ، کے پی او جناب عبدالودود صاحب ، ریڈر ٹو ڈی پی پی اسامہ گل نواز، نائب ریڈر عابد علی، کنسٹیبلان فرہاد، سراج اور اسماعیل سمیت دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور جناب ڈاکٹر حسین احمد صاحب کی طرف سے شرکائے محفل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت پر یہ ٹیم جس سے مرضی ہار جائیں بلکہ انڈیا سے تو ہار کر باقاعدہ خو...
08/09/2025

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت پر یہ ٹیم جس سے مرضی ہار جائیں بلکہ انڈیا سے تو ہار کر باقاعدہ خوش ہوتے ہیں، لیکن پاکستان سے ہار کے بڑا روتے ہیں اسکی کوئی خاص وجہ؟

پاکستان نے متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی مدد سے افغانستان کو با...
07/09/2025

پاکستان نے متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی مدد سے افغانستان کو باآسانی 75 رنز سے ہرا دیا۔

ڈاکٹر ہارون الرشید چائلڈ سپشلسٹ شفیق پلازہ ایبٹ آباد روزانہ کی بنیاد پر صبح کے اوقات میں بھی مریضوں کا معائنہ ہے لیے موج...
07/09/2025

ڈاکٹر ہارون الرشید
چائلڈ سپشلسٹ
شفیق پلازہ ایبٹ آباد
روزانہ کی بنیاد پر صبح کے اوقات میں بھی مریضوں کا معائنہ ہے لیے موجود رہیں گے

*مانسہرہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی، ڈرائیور سمیت 3 ٹمبر سمگلر گرفتار ،غیر قانونی لکڑی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناک...
07/09/2025

*مانسہرہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی، ڈرائیور سمیت 3 ٹمبر سمگلر گرفتار ،غیر قانونی لکڑی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام*

*تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بیدڑہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،34 عدد (چیڑ کے نگ) برآمد کر لیے گئے۔*

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔*

تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بیدڑہ انٹرچینج پر ایک مشکوک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے جان بوجھ کر پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ تاہم اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ بنایا اور ٹرک کا تعاقب کر کے اسے روک لیا۔ جانچ پڑتال پر ٹرک سے بڑی مقدار میں غیر قانونی لکڑی برآمد ہوئی۔ٹرک میں موجود تین ملزمان جمشید ولد عبدالحق، راشد ولد معروف اور سرفراز ولد فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں دفعہ 324، 186، 397 اور 411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ لکڑی کے حوالے سے محکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا گیاہے تاکہ مزید کارروائی اور جرمانہ کیا جا سکے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے اس واقعے پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایک ہائی لیول انکوائری کابھی آغاز بھی کر دیا ہے جس میں اس بات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائیگی کہ یہ ٹرک کن کن راستوں سے گزرا اور اس دوران کس کس کی شمولیت یا چشم پوشی رہی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ اس فعل میں محکمہ پولیس سمیت جس محکمہ کے ملازم ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او مانسہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

Address

Darband
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Club Darband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share