
21/06/2025
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے بھتیجے کمال سلیم سواتی کا عادل دلاور نامی شخص پر قاتلانہ حملہ
سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے بھتیجے کمال سلیم سواتی کی ایماء پر ان کے ساتھیوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا. میرا قصور شہریوں کے لیے پینے کا صاف پانی کا مطالبہ ہے. ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل و صوبائی امیدوار عادل دلاور خان سواتی نے گزشتہ روز پریس کلب مانسہرہ میں پرہجوم ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران کیا. انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے میری آواز دبا نہیں سکتے. ایک شادی کی تقریب میں مجھ پر کمال سلیم سواتی کی موجودگی میں اور اس کی ایماء پر اس کے کارندوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا. ایک درجن سے زائد افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا. لیکن الحمدللہ میں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. میرا قصور یہی ہے کہ شہری اسوقت پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں. اور میں نے ان کے لیے آواز بلند کی ہے. اور اس کے نتیجے میں مجھ پر سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اس کے بھتیجے کمال سلیم سواتی کی ایماء پر اس کے ساتھیوں نے مجھ پر حملہ کیا. اس طرح کے بزدلانہ حملے میری حق کی آواز کو دبا نہیں سکتے میں پی ٹی ائی کا ورکر ہوں. اور یہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی سیٹ بھی میری بدولت بابر سلیم کو ملی ہے. الیکشن کے دنوں میں یہ جرگے کر کے میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم ہیں ہم اتنا عرصہ چھپے رہے ہیں اس لیے آپ ہمارے مقابلے میں الیکشن نہ لڑیں. میں نے بزرگوں کے کہنے پر الیکشن سے دستبردار ہو گیا. آج یہ نتیجہ نکلا ہے کہ مجھ پر ہی یہ قاتلانہ حملے کر رہے ہیں. میری ڈی پی او مانسہرہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے. اس کے لیے میں 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتا ہوں. اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پھر ہر جگہ احتجاج بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا. اور اپنے قانونی تحفظ اور حصول انصاف کے لئے آخری حد تک جائیں گے.