Durand Line

Durand Line News/Vlog page where you can see interesting stories and information from all over Khyber Pakhtunkhwa

اس تصویر سے پاکستان کے انڈیا اور ایران کے ساتھ تعلقات سمیت پاکستان کی دونوں ممالک کیلئے اہمیت اور ان پر اثرات کا اندازہ ...
27/06/2025

اس تصویر سے پاکستان کے انڈیا اور ایران کے ساتھ تعلقات سمیت پاکستان کی دونوں ممالک کیلئے اہمیت اور ان پر اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شوہر کی اپنی بیوی کے ساتھ زنا کرنے پر مقدمہ درج
25/05/2025

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شوہر کی اپنی بیوی کے ساتھ زنا کرنے پر مقدمہ درج

’وہ مجھ پر تشدد صرف سیکس کے دوران ہی کرتا تھا اور ایسے لگتا تھا کہ جیسے وہ وحشی ہو گیا ہے۔ میں روتی رہتی مگر وہ ترس نہیں کھاتا تھا۔ میں منع کرنے کی کوشش کرتی تو میرا شوہر کہتا تھا کہ اپنی امی کے گھر چلی جاؤ، میں دوسری شادی کر لوں گا۔‘

مکمل تحریر: https://bbc.in/4jkOlrh

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل
17/05/2025

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل

07/05/2025
14/04/2025

یہ ہے ہمارا تعلیمی نظام، ضلع کرم بگن میں ایک جلے ہوئے سکول میں بچوں کو پڑھایا جارہا ہے۔
22 نومبر 2024 کو پاڑہ چنار سے آئے ہوئے دہ شت گردوں کی جانب سے لوئر کرم بگن پر لشکر کشی میں جلائے گئے سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی۔ یاد رہے کہ دہ شت گردوں نے لشکر کشی کرکے بگن میں سکولوں، مدرسوں، مساجدوں، سرکاری دفاتر، پوری بگن بازار، سات سو سے زیادہ گھروں میں لوٹ مار کی اور اس کے بعد بازار گھروں کو جلایا اور وقت حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی بنے بیٹھے تھے۔

23/03/2025

ضلع کرم اپڈیٹس
بگن بازار اور گاؤں کو پاڑہ چنار کے دہشتگردوں نے 22 نومبر کی رات کو لوٹنے کے بعد جلایا تھا۔ جو گھر بچ گئے تھے آج ریاست نے آپریشن کے نام پر ان کو بموں سے اڑایا مکمل طور پر مسمار کردئی گئے اور بگن میں کوئی بھی گھر اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔
کیا یہ انصاف ہے؟

ضلع کرم اپڈیٹس  لوئر کرم: صلعی پولیس کے مطابق لوئر کرم مندوری، بگن، اوچت، ڈاڈکمر، چارخیل سمیت مختلف علاقوں میں سینیٹائزی...
21/03/2025

ضلع کرم اپڈیٹس
لوئر کرم: صلعی پولیس کے مطابق لوئر کرم مندوری، بگن، اوچت، ڈاڈکمر، چارخیل سمیت مختلف علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ علاقہ کو مقامی لوگوں سے مکمل طور پر خالی کیا گیا ہے اور مختلف جگہوں پر آرمی اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سینیٹائزیشن آپریشن میں آرمی کے ساتھ پولیس بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
آپریشن سے متاثرہ لوگوں کیلئے پاکستان آرمی کی گیمن چیک پوسٹ پر رجسٹریشن پوائنٹ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چھپری چیک پوسٹ پر رجسٹریشن سہولت ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ چھپری چیک پوسٹ پر رجسٹریشن ڈیسک کے مطابق پچھلے ایک ماہ میں نو سو خاندانوں نے نکل مکانی کی ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے 22 نومبر کو بگن پر لشکر کے بعد بھی اٹھ سو خاندانوں نے نکل مکانی کی ہیں۔
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی نہیں جانے دیتا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں ٹینک، توپ سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
مقامی مشران کا کہنا ہے کہ اب تک سینکڑوں خاندان ہنگو،کوہاٹ،پشاور اور دوسرے اضلاع منتقل ہوچکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر لوگ خالی ہاتھ اپنے علاقوں سے نکلے ہیں اور گھروں میں مال مویشی چھوڑ دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کی حکومت نے کیمپ قائم کیا ہے لیکن عزت اور خواتین کیلئے مناسب پردہ نہ ہونے کی خاطر کوئی خاندان بھی وہاں نہیں گیا ہے۔ حکومت نے خارجی راستوں پر رجسٹریشن کرائی لیکن کوئی اور تعاون نہیں کرایا گیا ہے۔
دوسری جانب آپریشن کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنہ جاری ہے۔ دھرنہ منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت سے ایک مہینے میں تیسری بار آپریشن شروع کیا ہے اس سے پہلے اسلحہ جمع کیا پھر علاقے میں سرچ آپریشن کیا اب علاقے کو مکمل طور پر خالی کیا گیا ہے اور وہاں پر گولہ بھاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں مال مویشی رہ گئے ہیں ان کو خوراک اور پانی سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں علاقے کو کلیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر ایک ہفتے میں علاقہ کلیئر نہ کیا گیا تو وہ پوری ملک میں دھرنوں کر جاری رکھے گا۔

ضلع کرم اپڈیٹس ٹیکرز
لوئر کرم: لوئر کرم مندوری، بگن، اوچت، ڈاڈکمر، چارخیل سمیت مختلف علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پولیس
لوئر کرم: علاقہ مقامی لوگوں سے مکمل طور پر خالی کیا گیا ہے اور مختلف جگہوں پر آرمی اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس
لوئر کرم: پاکستان آرمی کی گیمن چیک پوسٹ پر رجسٹریشن پوائنٹ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چھپری چیک پوسٹ پر رجسٹریشن سہولت ڈیسک قائم کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ
لوئر کرم: پچھلے ایک ماہ میں نو سو خاندانوں نے نکل مکانی کی ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے بھی اٹھ سو خاندانوں نے نکل مکانی کی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ
لوئر کرم: آرمی کے ساتھ پولیس بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پولیس
لوئر کرم: لوئر کرم کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ پولیس
لوئر کرم: علاقے میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی نہیں چھوڑتے۔ پولیس
لوئر کرم: آپریشن میں ٹینک، توپ سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس
لوئر کرم: اب تک سینکڑوں خاندان ہنگو، کوہاٹ، پشاور اور دوسرے اضلاع منتقل ہوچکے ہیں۔ مقامی مشران
لوئر کرم: زیادہ تر لوگ خالی ہاتھ اپنے علاقوں سے نکلے ہیں اور گھروں میں مال مویشی چھوڑ دی ہیں۔ مقامی مشران
لوئر کرم: حکومت نے کیمپ قائم کیا ہے لیکن پردہ اور عزت کی خاطر کوئی خاندان بھی وہاں نہیں گیا ہے۔ مقامی مشران
لوئر کرم: حکومت نے خارجی راستوں پر رجسٹریشن کرائی لیکن کوئی اور تعاون نہیں کرایا گیا ہے۔ مقامی مشران
لوئر کرم: اب تک ایک بھی خاندان ٹی ڈی پیز کےلئے ضلع ہنگو میں قائم کیمپ میں نہیں گیا۔ ضلعی انتظامیہ ہنگو
لوئر کرم: آپریشن کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنہ جاری ہے۔ دھرنہ منتظمین
حکومت سے ایک مہینے میں تیسری بار آپریشن کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دھرنے منتظمین

پاڑہ چنار سے براستہ علیزئی آئے ہوئے معلوم دہ شت گر دوں نے 22 نومبر 2024 کی رات بگن بازار میں 600 دکانیں، 700 گھرانے لوٹے...
19/03/2025

پاڑہ چنار سے براستہ علیزئی آئے ہوئے معلوم دہ شت گر دوں نے 22 نومبر 2024 کی رات بگن بازار میں 600 دکانیں، 700 گھرانے لوٹے اور جو سامان اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتے تھے ان کو جلائے۔ اس کے ساتھ 28 افراد کو زندہ جلائے گئے۔ انسانوں کی سر کاٹ کر پاڑہ چنار میں آرمی چیک پوسٹوں پر نمائش کیلئے رکھے گئے، خواتین اور بچوں کو زندہ پاڑہ چنار لے گئے ان کی بے عزتی کرائی لیکن ریاست نے ان دہ شت گر دوں کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ اور وہ دہ شت گرد ضلع کرم کے حالات مزید خراب کر رہے ہیں۔ کیا انصاف ہے؟

17/03/2025


لوئر کرم مندوری کے عوام نے علاقے میں حکومت کے جانب سے آپریشن کرنے کا فیصلہ مسترد کیا ہے اور علاقے کو نہ خالی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

05/03/2025

پشاور پریس کلب کے سامنے ضلع کرم اہلسنت کے پرامن دھرنے پر بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نوروز اورکزئی نے قوم کا شکریہ ادا کیا۔

23/02/2025

ضلع کرم اہلسنت نے صوبائی حکومت کے جانب سے لوئر کرم بگن، مندوری، اوچت اور ملحقہ علاقوں میں اپریشن کے فیصلے، بے گناہ افراد کی گرفتاری، خواتین اور بچوں پر تشدد سمیت علاقے خالی کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت سمیت بگن پر ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے مظاہرے کی قیادت بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نوروز خان، صدر خیالی الرحمان، ڈاکٹر عبدالکریم منگل، سنی ایجوکیٹیڈ کونسل کے صدر سمیع اللہ اور دیگر کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا 22 نومبر کو بگن پر لشکر کشی کی گئی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ بھری کردی لیکن اس میں ملوث ایک دہشتگرد کو بھی سزا نہیں ملی ہے اور نہ ہے بگن کے متاثرین کو ریلف ملا ہے جبکہ اب حکومت نے ان علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خوف کا فضاء قائم ہے پولیس گھروں کے اندر گھس کر چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے بزرگ، بچے اور بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جارہا ہے جو مکمل ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کہ مقامی لوگ ہمیشہ امن پسند رہے ہیں کبھی بھی کسی دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث نہیں رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 17 فروری کو کنوائی پر حملہ میں روڈ پر ہوا اور ملوث افراد آرام سے چلے گئے جبکہ لوگوں کو گھروں اور مسجدوں سے زبردستی سے نکال کر گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا گیا جس میں رہا ہونے والے افراد ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بگن پر لشکر کشی ہوئی جس میں لوگوں کو زندہ جلایا بازار اور گھروں کو لوٹا گیا لیکن اس میں ایک بندے کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح کنوائی پر حملہ کرنے والے ایک فرد کو بھی گرفتار نہیں کیا جاتا جبکہ عام شہریوں کو گرفتار کیا جاتا ہے پوری علاقے کو یرعمال بنایا جاتا ہے خواتین اور بچوں پر گولہ بھاری کیا جاتا ہے۔ جبکہ ابھی تک بگن پر ہونے والے ظلم کے خلاف حکومت بھی خاموش ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کا آزلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنوائی پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے لوئر کرم اہلسنت کے 13 گاڑیوں سمیت دو گھروں کو بھی جلائے گئے جو ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری کو کنوائی پر حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس میں سیکورٹی فورسز شہید ہونے والے اہلکار پر دلی افسوس ہے۔ اور کنوائی پر حملہ کرنے والے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع کرم میں اسلحہ موجود ہو تب تک امن ناممکن ہے۔ لوئر کرم سے اسلحہ جمع کیا گیا اور اپر کرم والے اسلحہ جمع نہیں کرتے۔ انہوں نے دھمکی دیدی کہ اگر حکومت نے آپریشن کا فیصلہ واپس نہیں لیا یا زبردستی سے لوگوں کو بے دخل کردیا تو سارے لوگ چھپری کے مقام پر تورغر میں مین ٹل پاڑہ چنار روڈ مکمل طور پر بند کرینگے۔

22/02/2025

Address

Kurram Post
Khyber Pakhtunkhwa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Durand Line posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Durand Line:

Share