Media One circle bakote

Media One circle bakote Welcome to the platform of Media One Circle Bakot. Contact us on given whatsapp number we will highlight your story

Stay connected on our news channel and if you have any story or any problem of your area that you want to highlight on social media.

گل دوپہری آنکھوں کی ٹھنڈک گرمیوں میں دھوپ کی تپش سے بے حال ہوتے ماحول کو اگر ہریالی کی زرا بھی جھلک نظر آجائے تو دل، دما...
21/04/2026

گل دوپہری آنکھوں کی ٹھنڈک گرمیوں میں دھوپ کی تپش سے بے حال ہوتے ماحول کو اگر ہریالی کی زرا بھی جھلک نظر آجائے تو دل، دماغ اور آنکھوں میں ٹھنڈک اتر آتی ہے خالق کائنات نے خوبصورت پھولوں کا وجود بھی انسان کے سکون اور صحت کیلئے پیدا کیا ہے.پودوں کا وجود انسانی زندگی پر بہت اچھے اثرات پیدا کرتا ہے.

پھول نا صرف نظروں کو سکون اور راحت عطا کرتے ہیں بلکہ آپ کے گھروں کو خوبصورتی بھی بخشتے ہیں ایسے میں اگر گرمیوں کے عروج میں وہ پھول لگائے جائیں جو تپش میں ہر طرف ہریالی بکھیر دیں تو کمال ہی ہوجاتا.
گل دوپہری کی خوبصورت پھولوں سے حامل اس پودے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہا سے زیادہ گرمی میں بھی افزائش پاجاتے گل دوپہری کو دوپہری اس لئے کہا گیا ہے کہ اس کے پھول دوپہر میں کھلتے ہیں جب کہ شام میں بند ہوجاتے ہیں. اگر آپ کسی ایسے پودے کی تلاش میں ہے کہ جو آپ کی جیب پر ہلکے بھی پڑیں اور دوپہر کے وقت آپ کے آنگن کو ٹھنڈک کا احساس بھی بخشیں تو گل دوپہری آپ کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں.

محض پچاس ساٹھ کی لاگت میں ملنے والا یہ پودا بہت جلدی پھیلتا ہے آپ اسے زمین پر بھی لگاسکتے اور خوبصورت گملوں میں بھی یا پھر خوبصورت بوتلوں میں قید گل دوپہری آپ دیواروں پر بھی لٹکا سکتے کہ جس کی وجہ سے آپ کی دیواریں خوبصورت رنگ برنگی گل دوپہری سے مزین نظر آئیں گی اور گرمیوں کی دوپہر میں ایک فرحت بخش احساس پیدا کریں گی

گرمیوں میں جتنی تپش ہوگی گل دوپہری کے پھول اتنی ہی تعداد میں کھلیں گے مختلف رنگ گلابی شاکنگ لال سفید پیلے نارنگی اس کی بارہ سے زائد قسمیں آپ کے آنگن میں بہار اتار سکتی ہیں اسکو لگانا انتہائی آسان ہے بس پنیری لگائی اور پھول شروع بس ایک یہ احتیاط لازمی کریں کہ پانی کم دیں یہی وجہ ہے کہ بارش اس کو نقصان پہنچادیتی ہے.

گھریلو باغبانی کے شوقین افراد کیلئے گل دوپہری ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔

جنگلی کنجی مقامی ساگ  تصاویر میں فِڈل ہیڈ فرنز (Fiddlehead Ferns) دکھائے گئے ہیں۔ یہ مختلف قسم کے فرنز کے نادان، گھنے لپ...
21/04/2026

جنگلی کنجی مقامی ساگ
تصاویر میں فِڈل ہیڈ فرنز (Fiddlehead Ferns) دکھائے گئے ہیں۔ یہ مختلف قسم کے فرنز کے نادان، گھنے لپٹے ہوئے پتے ہوتے ہیں، جنہیں بہار کے شروع میں کھانے کے لیے کاٹا جاتا ہے۔
* ظاہری شکل: فِڈل ہیڈز اپنی خاص گول گھومتی ہوئی شکل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، جو وائلن کے سرے (scroll) سے مشابہت رکھتی ہے (اسی لیے انہیں "فِڈل ہیڈ" کہا جاتا ہے)۔ یہ عام طور پر سبز ہوتے ہیں، حالانکہ کچھ اقسام میں بھورا یا سرخی مائل رنگ بھی ہو سکتا ہے، اور کبھی کبھی ان پر ایک باریک، کاغذ جیسی بھوری بھوسی ہوتی ہے جسے پکانے سے پہلے صاف کرنا پڑتا ہے۔
* کھانے کے قابل اقسام: تمام فِڈل ہیڈز کھانے کے لیے محفوظ نہیں ہوتے۔ شمالی امریکہ میں سب سے زیادہ عام طور پر کھایا جانے والا اور تسلیم شدہ فِڈل ہیڈ آسٹرِچ فرن (Ostrich Fern - Matteuccia struthiopteris) سے تعلق رکھتا ہے۔ دیگر خوردنی اقسام میں لیڈی فرن، سِنامون فرن، اور رائل فرن شامل ہیں، اگرچہ آسٹرِچ فرن کو عام طور پر سب سے زیادہ لذیذ اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ ان کی صحیح شناخت کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ فرن کی کچھ اقسام زہریلی ہوتی ہیں۔
* موسم: فِڈل ہیڈز ایک موسمی نزاکت ہیں، جو عام طور پر بہار میں صرف چند ہفتوں کے لیے دستیاب ہوتے ہیں، عام طور پر اپریل کے آخر سے جون کے شروع تک، جو علاقے اور آب و ہوا پر منحصر ہے۔
* کٹائی: انہیں عام طور پر ہاتھ سے چنا جاتا ہے جب وہ ابھی بھی گھنے لپٹے ہوئے اور صرف چند انچ اونچے ہوں۔ فرن کی مسلسل نمو کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار کٹائی کے طریقے اہم ہیں۔
* تیاری اور پکانا:
* صفائی: پکانے سے پہلے، فِڈل ہیڈز کو اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔ اس میں انہیں ٹھنڈے پانی سے کئی بار دھونا اور کاغذ جیسی بھوری پپڑیوں یا گندگی کو رگڑ کر ہٹانا شامل ہے۔
* پکانا: انہیں کھانے سے پہلے اچھی طرح پکانا ضروری ہے۔ انہیں کبھی بھی کچا نہیں کھانا چاہیے۔ انہیں کم از کم 10-15 منٹ تک ابالنا یا 15-20 منٹ تک بھاپ دینا بہتر ہے تاکہ ایک ہلکے زہریلے مادے کو ختم کیا جا سکے جو معدے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ ابالنے/بھاپ دینے کے بعد، انہیں مکھن اور لہسن کے ساتھ ساٹے کیا جا سکتا ہے، سٹر فرائی میں شامل کیا جا سکتا ہے، کِچز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، یا دیگر کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پکانے والا پانی ضائع کر دینا چاہیے۔
* غذائی قدر: فِڈل ہیڈز وٹامن اے اور سی، پوٹاشیم، آئرن، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔
* ذائقہ: ان کا ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے جسے اکثر asparag

20/04/2026

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو بھلے چھین لو یہ میری جوانی

16/04/2026

مدینہ منورہ میں باران رحمت، مسجد نبویؐ کے روح پرور مناظر

15/04/2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے 15 سے 18 اپریل تک جاری سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعظم ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

14/04/2026

ظالم ہے کوئی آج ستم ڈھانے میں ہے مصروف
عاشق ہے کہ بس یار منانے میں ہے مصروف
ایک سمت حسینیت ہے کہ جاں بخش رہی ہے
ایک سمت یزیدیت ہے کہ مر جانے میں ہے مصروف
حیرت سے مؤرخ کا قلم کانپ رہا ہے
شبیرؑ تو تاریخ بنانے میں ہے مصروف

11/04/2026

"Ladies and gentlemen, welcome to Islamabad, the second most beautiful capital in the world. As we soar through the skies, get ready to witness the majestic beauty of Faisal Mosque. From the rolling hills of Margalla to the serene Lake View Park, Islamabad seamlessly blends natural splendor with modern architecture."

10/04/2026

ایـــرانی اسپیکرباقرقالیباف کی سربراہی میں ایـــرانی وفداسلام آباد پہنچ گیا،ترجمان دفترخارجہ
https://www.facebook.com/share/v/1GqGek1hjN/

10/04/2026

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا خطاب موجودہ حالات کے تناظر میں جنگ بندی اور اسلام اباد میں ڈائیلاگ کے ٹیبل ٹاک فراہم کرنے اور دونوں فریقین کو اسلام اباد میں مذاکرات کرنے کے حوالے سے شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا "ان نازک ترین لمحات میں پاکستان کی قیادت نے انتہائی محتاط انداز میں مگر بڑے اعتماد کے ساتھ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر نا صرف راضی کیا بلکہ اسلام آباد آنے کے لیے پُرخلوص دعوت بھی دی، اس کے لیے میں ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار صاحب اور ان کی ٹیم کو دن رات کی محنت اور خلوصِ دل کے ساتھ کیے گئے کام پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اور خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے انتھک محنت کے ذریعے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے ایک کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔
عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر اب اس سے بھی زیادہ کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یعنی مذاکرات کے ذریعے الجھے ہوئے مسائل کو حل کرنا۔ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ ربِ ذوالجلال ان مذاکرات کو اپنی کامل مہربانی سے کامیاب فرمائے۔ اس سلسلے میں کل دونوں ممالک کی قیادت ان شاء اللہ اسلام آباد میں موجود ہو گی، اور پاکستانی قیادت ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی حتیٰ المقدور کوشش خلوص کے ساتھ کرے گی۔"

~وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

10/04/2026

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا موجودہ حالات کے تناظر میں قوم سے خطاب اپنے خطاب میں کہا"آج میں آپ سے ایک تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، ایسے موقع پر جب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔ وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے اور خطہ تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، آج الحمدللہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔

اس انتہائی اہم پیشرفت پر اپنے برادر ملک ایران اور امریکہ کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے ناصرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پُرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لا رہی ہیں، جہاں امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے، یہ صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی ایک لمحۂ فخر ہے، اور جس کے لیے ہم ربِ ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔"

~وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

Address

Hazara
Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+923442079231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media One circle bakote posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media One circle bakote:

Share