
11/09/2025
کھلا اور ببلک خط بنام سابق وزیر و ایم پی اے ریاض خان!۔۔
منسٹر صاحب امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے سب سے پہلے تو آپ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح آپ نے سیلاب کے دوران اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی اور اس آفت کے دوران آپ نہ صرف گراونڈ پر موجود رہے بلکہ تاریخ میں پہلی بار آپ نے تمام متاثرین جس میں شہدا کے ورثا
کے علاوہ جن کے گھر ،دکان یا گاڑی تک کو نقصان پہنچا تھا سب کو امدادی چیک ایک ہفتے کے اندر دے دیئے گئے اس کی مثال نہیں ملتی جس پر یقینن آپ داد کے مستحق بھی ہے اور آپ نے مشکل وقت میں ثابت کردیا کہ واقعی آپ عوامی نمائندگی کا بہترین حقدار ہے اور آپ کے حلقے کے لوگوں نے اپنے لئے آپ کی صورت میں ایک بہترین نمائندہ چھنا ہے ۔۔ اس کے بعد میں آپ کی توجہ ایک بنیادی مسئلے کی طرف لارہا ہوں جس کی وجہ سے یہ تباہ کن سیلاب آیا تھا جس نے تقریباً تحصیل گدیزی کا نقشہ اوجھاڑا ہے۔ کئی گاوں اور پیربابا بازار کو مکمل ملیامیٹ کردیا ہے۔۔اور شاید پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سیلاب کی وجہ سے اتنا جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے اور یہ سیلاب صرف 15 اگست کو ہی نہیں بلکہ دوبارہ 2 ستمبر کو آیا اور تباہی میں رہی سہی کسر اس دن پورا ہوگیا ۔۔اب آتے ہے بنیادی موضوع کی طرف جو کچھ لوگ کہتے ہے کہ یہ سیلاب اللہ کی طرف سے امتحان تھا تو کچھ لوگ کہتے ہے کہ یہ ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے لیکن میں اس خط کے ذریعے آپ کی توجہ ان خیالی باتوں کے بجائے اصل وجہ کی طرف لانا چاہتا ہوں منسٹر صاحب شاید آپ کو بھی معلوم ہی ہوگا کہ یہ نہ خدا کی طرف سے آفت تھا نہ آزمائش اور نہ ہی امتحان بلکہ یہ کچھ لوگوں کی طرف سے اپنے تھوڑی سی فائدے اور لالچ کیلئے باقی عوام کو تباہ کرنا تھا اب اس کو عذاب امتحان یا کچھ اور نام دینا یقینن زیادتی ہوگی منسٹر صاحب میں اپنی بات کو محدود کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بلاججک کہونگا کہ اس تباہی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے جنہوں نے تجاوزات کئے ہے چاہے زمینوں کی صورت میں ہوں یا دکانوں مارکیٹوں یا جس کسی بھی صورت میں ہوں ۔۔ محترم منسٹر صاحب آپ کو عوام نے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے اور اس نمائندگی کیلئے آپ نے اپنے آپ کو پیش کرنے کے کے ساتھ یہ قبول کیا ہے کہ آپ اپنے عوام کے مال و جان کی حفاظت کریں گے کیونکہ آپکے حلقے کے عوام آپ کی رعایا اور آپ ان کا حاکم ہے اور ہر حاکم سے ان کے رعایا کے بارے میں پوچھا جائگا اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سیلاب کے دوران آپ نے اپنی ذمہ داری آپ طریقے سے پوری کی تھی اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی تھی مگر اب آپ کے سر ایک اور بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے لوگوں کے مستقبل کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کیلئے ان تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے کیونکہ اگر ان تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوا تو اگلی بار جب یہ سیلاب آئیگا تو شاید پھر پیربابا بازار کے ساتھ پوری تحصیل گدیزی کا نام و نشان ہی مٹ جائیگا اور منسٹر صاحب انتہائی ادب کے ساتھ لیکن اس کی ذمہ داری آپ کے سر ہونگی کیونکہ آپ منتخب نمائندہ ہے عوام کا ۔۔ اور میں ایک بار پھر یہ بات دہراتا ہوں کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت آپ کی بنیادی زمہ داری میں آتی ہے اس لئے عوام آپ سے یہ امید رکھتا ہے کہ آپ بلاتفریق تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرینگے کیونکہ صوبے میں آپ ہی کی حکومت ہے اور یہ آپریشن آپ کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔منسٹر صاحب اگر آپ نے ان تجاوزات کو بلا امتیاز واگزار کیا تو آپ اپنے عوام کے ہیرو ہوجاینگے اور اس بات کی ثبوت یہ ہے کہ مجھے امید ہے آپ نے خود بھی سوشل میڈیا پر دیکھا ہوگا کہ جس طرح 15 اگست کے بعد بونیر اور بالخصوص آپ کے حلقے اور تحصیل گدیزی کی عوام جو ٹرینڈ چلاتا ہے کہ "تجاوزات ہٹاو زندگی بچاو" اس سب سے آپ واقف ہی ہونگے اس لئے میں آپ سے یہ بھی کہنا چاہونگا کہ آپ خوش قسمت بھی ہے اور اللہ پاک نے آپ کے ہاتھ میں ایک موقع دیا ہے کہ آپ اس اقدام سے اپنے حلقے میں سیاست کے معراج پر پہنچ جائیں اور آپ کے اگلے الیکشن کیلئے کوئی اور نعرے اور بات کرنے کے بجائے یہ ایک اقدام ہی کافی ہوگی کہ آپ عوام کو کہے کہ میں نے آپ کی جان و مال کے حفاظت کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔۔ منسٹر صاحب یہ بھی آپ کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں جہاں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتا ہے عوام اس کے نہ صرف مخالف ہوتی ہے بلکہ بھرپور مزاحمت بھی کرتی ہے جبکہ آپ کے حلقے کی عوام نہ صرف تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سپورٹ کرتے ہیں بلکہ آپ سے عوام سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بھیک مانگتا ہے کہ خدارا ہمارے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے تو تجاوزات کو ہٹاو اور پٹوار کے اصل ریکارڈ کے مطابق کارروائی کریں۔۔ منسٹر صاحب میں یہ بھی مانتا ہوں کہ آٹے میں نمک کے برابر جن لوگوں نے تجاوزات پر قبضے کئے ہیں وہ آپ سے شاید ناراض ہوجائے مگر ان کے بدلے سارے لوگ جن سے آپ خود واقف ہونگے سوشل میڈیا ٹرینڈ کے ذریعے کے "تجاوزات ہٹاو زندگی بچاو" وہ سب لوگ آپ سے نہ خوش ہوجاینگے بلکہ آپ ان کی نظروں میں ہیروں ہوجاو گے کیونکہ اب یہ سب لوگوں کا ایک ہی متفقہ مطالبہ ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے سیلابی آفت سے بچاو کا ایک ہی راستہ ہے کے تمام تجاوزات کے خلاف ایک گرینڈ اور بڑا آپریشن ہوجائے۔
امید رکھتا ہوں کہ آپ نہ صرف میرے اس پبلک خط کو پڑھے گے بلکہ اس پر سنجیدگی سے سوچ بچار کے ساتھ اس کو عملی جامہ بھی پہنائیں گے۔ انشاءاللہ۔۔
بشکریہ: عبدالسمیع خان۔
جو بھی متفق ہے وہ پوسٹ شئیر کریں شکریہ
Pak tv Riaz Khan Deputy Commissioner Buner Gohar Ali Khan