Khyber Ghag Official

Khyber Ghag Official We Inform People To Entertain,Educate & to Sansitize the Public for their Right We Work for Hummunity

Hi iam Hikmat Afridi,Iam a Professional Journalist,Our job is to Inform People,Entertain and to Sansitize the Public for their Right We are also work for Humunity

: قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم تحریک ط ال بان پاکستان کے مابین مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات تسلیمتفصیلات کے مطابق قبیلہ بر...
05/08/2025

: قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم تحریک ط ال بان پاکستان کے مابین مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات تسلیم

تفصیلات کے مطابق قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین جاری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم نے قبیلے کے تمام پانچ مطالبات تسلیم کر لیے، جس کے بعد علاقے میں پائیدار امن کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

یہ مذاکرات وادی تیراہ کے علاقے برباغ میں قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی کی قیادت میں ہونے والے جرگے میں مکمل ہوئے۔ اس جرگے میں قبیلے کے معزز مشران، علمائے کرام، طلباء، مدرسہ اور اسکول کے طلباء سمیت بڑی تعداد میں عام عوام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا مرحلہ 28 جولائی کو ہوا تھا، جس میں قبیلہ برقمبرخیل نے پانچ نکاتی مطالبات کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سامنے رکھے تھے۔ طالبان نے اس وقت افغانستان میں موجود اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے لیے مہلت مانگی تھی۔

قبیلہ برقمبرخیل کے 5 مطالبات جو تسلیم کیے گئے:

1. امن کا تحفظ: عوامی مقامات، رہائشی علاقوں، گھروں اور حجروں سے فورسز پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی۔

2. زبردستی چندہ یا عشر کی ممانعت: کوئی بھی اہلکار یا رکن کسی فرد سے زبردستی عشر، زکوٰۃ، چندہ یا بھتہ وصول نہیں کرے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

3. مقامی امور میں عدم مداخلت: تنظیم کا کوئی بھی رکن یا عہدیدار عوامی، ذاتی یا عوامی جھگڑوں اور جرگوں میں مداخلت یا طرف داری نہیں کرے گا۔

4. شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی: قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قومی شوریٰ کی معاونت سے سخت اس شخص کیخلاف مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

5. قتل، ٹارچر اور اغوا کی تحقیقات: خیبر میں تحریک طالبان کے ہاتھوں قتل، تشدد یا اغوا کا شکار بننے والے افراد کی فہرست قبیلہ برقمبرخیل کی شوریٰ فراہم کرے گی، اور اگر متاثرین بے گناہ ثابت ہوئے تو ملوث اہلکاروں کے خلاف شریعت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی نے اس موقع پر قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ ہم ایک اہم مقصد میں کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کا سہرا پوری قوم کے اتفاق و اتحاد کو جاتا ہے۔ ہم سب کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئیں کیونکہ یہ صرف ایک فرد یا جرگے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہے۔

خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ای...
05/08/2025

خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایم این اے کا حلف لے لیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جمرود، بابِ خیبر کے مقام پر بھی یومِ استحصالِ کشمیر و یومِ...
05/08/2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جمرود، بابِ خیبر کے مقام پر بھی یومِ استحصالِ کشمیر و یومِ یکجہتی فلسطین کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی ضلع خیبر کے کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مظلوموں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو کشمیری عوام کے استحصال کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرایا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اور اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک اور ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
ریلی کا اختتام دعائے خیر اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقوں میں حالیہ کشیدگی کے بعد بےگھر ہونے والے سینکڑوں افراد اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول عنایت کلے م...
05/08/2025

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقوں میں حالیہ کشیدگی کے بعد بےگھر ہونے والے سینکڑوں افراد اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول عنایت کلے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان مہاجر خاندانوں کے چہروں پر پریشانی اور بےیقینی کے سائے ہیں، لیکن مقامی لوگ صبح و شام اپنے گھروں سے تازہ پکایا ہوا کھانا اور ناشتہ لا کر ان کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں۔
یہ منظر قبائلی روایات، اسلامی اخوت اور انسانیت کی ایسی زندہ تصویر ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ واقعی، قبائل صرف بہادر نہیں بلکہ دل والے بھی ہیں۔

ضلع خیبر :صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آج 05/08/2025 کو تحصیل جمرود میں یوم استحصال اور کشمیری بھائیوں سے اظہار ...
05/08/2025

ضلع خیبر :صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آج 05/08/2025 کو تحصیل جمرود میں یوم استحصال اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئ

05/08/2025

باجوڑ: سلارزئی کے علاقہ ڈھیرہ کئی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پوسٹ مکمل تباہ

باجوڑ تحصیل سلارزئی کے علاقے ڈھیرہ کئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت پوسٹ میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

جمرود: کوکی خیل قوم کے 6 تپوں کا جمرود میں جرگہ، ملک نصیر احمد کی رہائی کیلئے متفقہ لائحہ تیار،آئندہ ہفتے عملی جامع پہنا...
04/08/2025

جمرود: کوکی خیل قوم کے 6 تپوں کا جمرود میں جرگہ، ملک نصیر احمد کی رہائی کیلئے متفقہ لائحہ تیار،آئندہ ہفتے عملی جامع پہنایا جائے گا

جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کوکی خیل قوم کے چھ تپوں پر مشتمل قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا جس میں ملک نصیر احمد کوکی خیل کی رہائی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

جرگے میں شریک مشران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آئندہ ہفتے جمرود روڈ بائی پاس پر کوکی خیل قوم کے تمام تپوں کا ایک بڑا مشترکہ جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں ہر تپے سے تقریباً 150 افراد شریک ہوں گے۔ اس جرگے میں ملک نصیر احمد کی رہائی کے لیے حتمی اور مکمل لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

جرگے کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم مسئلے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں سے ایک کمیٹی تحریک کے امور دیکھے گی جبکہ دوسری جرگہ و مذاکرات کے معاملات سنبھالے گی۔ مشران کا کہنا تھا کہ ہماری اولین کوشش ہوگی کہ ملک نصیر احمد کی رہائی پرامن مذاکرات کے ذریعے ممکن بنائی جائے۔

جرگے کے شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ملک نصیر احمد کو اٹک جیل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اگر یہ درست ہے تو انہیں فوری طور پر دوبارہ جیل منتقل کر کے باعزت طریقے سے رہا کیا جائے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیض اللہ جان کوکی خیل نے واضح کیا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل، کوکی خیل قوم کا مشر ہے اور ان کا نہ تو پی ٹی ایم سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ کسی تنظیم کے رکن یا عہدیدار ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے اور قوم کے مسائل کے لیے پرامن احتجاج کے ذریعے آواز اٹھائی، جسے ہر شہری کا آئینی حق قرار دیا گیا۔

مشران کا کہنا تھا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل نے ہمیشہ کوکی خیل قوم کے بنیادی مسائل ریگی للمہ، تیراہ کے آئی ڈی پیز سمیت دیگر اہم مسائل پر جاندار آواز اٹھائی اور پرامن احتجاج کیا۔

جرگے میں موجود تمام مشران و نوجوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک نصیر احمد کو فوری اور باعزت طریقے سے رہا کیا جائے تاکہ علاقے میں امن و اعتماد کا ماحول برقرار رہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے آج باجوڑ جرگہ طلب کرلیاقبائلی عمائدین کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے تفصیلی با...
04/08/2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے آج باجوڑ جرگہ طلب کرلیا

قبائلی عمائدین کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اس کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا جس کے سفارشات متعلقہ فورم کو پیش کی جائیں گی، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف

بلوچستان: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ،10 جوان شہید، 9 زخمیبلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے ب...
03/08/2025

بلوچستان: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ،10 جوان شہید، 9 زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔
شہداء نے مادرِ وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔

شہداء کے نام یہ ہیں:
،حوالدار رمضان،سپاہی حمیدالرحمان،لانس نائیک رمضان
سپاہی عرفان،سپاہی غلام علی،سپاہی حمیداللہ
سپاہی وارث،سپاہی داؤد،سپاہی نصیر،سپاہی عرفان شامل ہیں۔

سرکلر بابت 5 اگست
03/08/2025

سرکلر
بابت 5 اگست

03/08/2025

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر عبدلرازق آفریدی جمرود میں زوان کوکی خیل اتحاد کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہاویڈیو ملاحظہ فرمایا صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں کے لیا۔

03/08/2025

ضلع خیبر جمرود شازمان کلی میں دوکان میں آگ بھڑک اٹھی..
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کرلیا

Address

Khyber Pass Alimasjid
Gilgit
15000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Ghag Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share