23/08/2025
اہم اطلاع برائے سیاح حضرات
گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالامال خطہ ہے، اور ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بعض مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔ آپ کی سہولت اور حفاظت کے پیشِ نظر گزارش ہے کہ:
اپنے سفر سے پہلے تازہ روڈ کنڈیشن اور موسم کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔
صرف محفوظ اور کھلی سڑکوں پر سفر کریں۔
مقامی انتظامیہ اور ٹور گائیڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔
صبر و تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ قدرتی خوبصورتی کا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے۔
ہم پر امید ہیں کہ بہت جلد تمام راستے پہلے سے بہتر حالت میں بحال ہو جائیں گے۔ آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے، اور گلگت بلتستان کے دلکش مناظر آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔