Aaina Da Shabqadar آئینہ د شبقدر

Aaina Da Shabqadar آئینہ د شبقدر پیج پر لائکڈ ۔۔۔ فالونگ ۔۔۔ کی آپشن پر جائیں اور۔۔۔ سی فرسٹ۔۔۔ پر کلک کریں اس سے اپکو ہماری تمام پوسٹس نظر آنا شروع ہو جائیگی۔شکریہ

14/09/2025

شبقدر ادبي کاروان د دفتر او کتابتون پرانستې دستوره اوشوه ،
نور تفصيل د سيراج حليم زئي نه

14/09/2025

شبقدر ایڈووکیٹ خالق نور خان اور شاہ خالد خان سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور فحاشی کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں

خیبرپختونخوا کے لیے کس وزیراعلیٰ کی کارکردگی اس صوبے کے لیے اچھی تھی اور عوام اس سے خوش تھے ۔۔۔۔۔۔
14/09/2025

خیبرپختونخوا کے لیے کس وزیراعلیٰ کی کارکردگی اس صوبے کے لیے اچھی تھی
اور عوام اس سے خوش تھے ۔۔۔۔۔۔

13/09/2025

شبقدر ادبي کاروان دفتر او د کتابتون پرانستې په مهال نمروز قيس ، سحر کتوزئۍ ، جهانزيب مومند ، شهریار داغ او غلام حسين محب ميډيا سره خبرې...

13/09/2025

شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان ٹریفک انچارج نورالہی خان کو ٹریفک روانی کے حوالے سے ہدایات دے رہے ہیں

13/09/2025

شبقدر مندیزئی صادق آباد ( شاہ صادق قلعہ) میں تین فریقین کے درمیان جرگہ مشران ایڈووکیٹ خالقنور ، قیصر خان ، شاہ خالد اور دیگر کی کوششوں سے تین فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگئی ۔۔۔

13/09/2025

شبقدر مندیزئی صادق آباد میں جرگہ مشران کی کوششیں رنگ لائیں، دیرینہ گھریلو تنازعہ حل ،
زمین خان، امتیاز خان اور فاروق خان کے درمیان صلح، قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بھائی چارے کا عہد ،
علماء، پولیس و عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، جرگہ مشران کے اقدام کو سراہا گیا
شبقدر مندیزئی صادق آباد (قلعہ شاہ صادق) میں عرصہ دراز سے جاری گھریلو تنازعہ بالآخر جرگہ مشران کی کوششوں سے حل ہوگیا ، ایڈووکیٹ خالق نور، قیصر خان، شاہ خالد خان، غفار اللّٰہ، بدری زمان، ریاض خان اور نیاز خان نے فریقین کے مابین صلح کرا دی ،
تفصیلات کے مطابق فریق اول زمین خان، زیارت خان اور نقیب خان ولد عاشور خان ساکنان مندیزئی تحصیل شبقدر؛ فریق دوم امتیاز خان اور حامد خان ولد صالح خان ساکنان شیرپاؤ تنگی؛ جبکہ فریق سوم فاروق خان ولد بشیر خان، مرسلین ساکنان مندیزئی کے درمیان تنازعہ کئی برسوں سے چلا آرہا تھا۔ جرگہ مشران کی کوششوں سے تینوں فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔
راضی نامہ کی تقریب میں ایڈووکیٹ خالق نور، قیصر خان اور شاہ خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو فریقین کے درمیان صلح کرانا سنتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے اور معاشرتی امن کے لیے ضروری ہے کہ اختلافات جرگہ اور بات چیت کے ذریعے ختم کیے جائیں۔
تقریب میں علاقے کے علماء کرام، پولیس انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جرگہ مشران کو اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسے فیصلے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

12/09/2025

پشاور میں موٹرسائیکل مستری اپنے معصوم شاگرد پر ظلم ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں مستری کو گرفتار کرلیا ۔۔

12/09/2025

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کا شاندار استقبال
شبقدر بازار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان کی دوبارہ شبقدر تعیناتی مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شاندار استقبال کر رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

12/09/2025

شبقدر بازار مٹہ روڈ پر ایک خاتون سے 10 ہزار روپے گر کر گم ہو گئے ہیں ، اگر کسی کو یہ رقم ملی ہو تو براہِ کرم اسے شبقدر میڈیا سنٹر میں جمع کروائیں یا اطلاع دیں،

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق کا تبادلہ واپس لے لیا گیا دوبارہ تعینات
11/09/2025

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق کا تبادلہ واپس لے لیا گیا دوبارہ تعینات

شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان کا تبادلہ ، تجاوزات کے خلاف مہم کو دھچکا ،​ شبقدر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ...
10/09/2025

شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان کا تبادلہ ، تجاوزات کے خلاف مہم کو دھچکا ،
​ شبقدر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان کا تبادلہ ہوگیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو دھچکا پہنچا ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار خان کو نیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔
​محمد طارق خان نے اپنے مختصر دور میں شبقدر بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے نمایاں کام کیا تھا۔ ان کی کارکردگی عوامی حلقوں میں سراہا گیا تھا۔ انہوں نے بازار کی سڑکوں کو تجاوزات مافیا کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوششیں کیں، جس سے نہ صرف ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوا بلکہ شہریوں کو بھی سہولت ملی۔
​علاقائی ذرائع کے مطابق، محمد طارق خان کی کارروائیوں کے باعث تجاوزات مافیا میں بے چینی پھیلی ہوئی تھی، اور ان کے تبادلے کی خبر پر تجاوزات کے قابضین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شبقدر کے عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے افسر کی آمد کے بعد تجاوزات دوبارہ سر اٹھا سکتی ہیں۔
​شبقدر کے عوام کا کہنا ہے کہ محمد طارق خان کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب تجاوزات کے خلاف ان کی مہم عروج پر تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار خان اس چیلنج سے کس طرح نمٹتے ہیں اور کیا وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو اسی شدت سے جاری رکھ پائیں گے یا نہیں۔

Address

Shabqadar
Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+923459090076

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaina Da Shabqadar آئینہ د شبقدر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share