01/10/2023
خانپور(نویدپدنی سے) میلاد کمیٹی خانپور کی جانب سے کیپٹن (ر) یونس صاحب کی قیادت میں مرکزی عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح 9 بجے محلہ زرگراں خانپور سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد محلہ میلاد نگر نیو خانپور میں اختتام پزیر ہوا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تھانہ خانپور پولیس اور ریسکیو1122 ایمبولنس جلوس کے ہمراہ موجود تھیں جلوس کے دوران ثناخوانان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے درود و سلام کے نغمات سے فضائیں مہک اٹھی تمام راستے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا مرحبا, غلام ہیں غلام ہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں, لبیک لبیک یا رسول اللہ کے نعرے ترانوں اور نغموں سے گونجتے رہے فرزندان اسلام نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں گھروں,مساجد, گلیوں اور مارکیٹوں کو رنگ برنگے پرچموں, جھنڈیوں اور دیگر اشیا سے دلہن کی طرح سجایا گیا جبکہ جلوس کے راستوں میں شربت اور پانی کی سبیلیں لگانے اور میٹھائی تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے جگہ جگہ پر جلوس کے شرکاء کا والہانہ استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی جلوس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد,نوجوانوں, بچوں اور بوڑھوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ علماۓ کرام نے محمدمصطفیۖ کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبے کا اظہار کریں کم ہے آج ہمارے لئے تذکیر و تجدید کا مقدس دن ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل سے مسائل دم توڑ جائیں گے آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو حقیقی ترقی وہ خوشحالی کا گہوارہ بنادے نبییین حضرت محمد مصطفی کا نام نامی اور پیغام مبارک بنی نوں انسان سے محبت کی سدا زندہ رہنے والی علامت ہے اور اللہ کے آخری نبی کے پیغام پر ایمان رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمدردی اخوت اورخیرسگالی کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں نبی کا امتی ہوتے ہوئے آپس میں نفرتیں,نفاق اور دوریاں رکھنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے منفی ہے جلوس کی سیکورٹی کے لئے مرکزی جلوس کے راستوں پر پولیس تعینات کی گئی پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعنیات کیے گئے حسب روایت جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں سے دورد وسلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے پورے چکر لگا کر جامع مسجد محلہ میلاد نگر نیو خانپور میں اختتام پزیر ہوا جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے پر تکلف ضیافت میلاد کیا گیا اور ملک کی ترقی و خو شحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا آخر میں جلوس میں بھرپور شرکت کرنے پر کیپٹن (ر) یونس صاحب نے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔