
10/07/2025
10 محرم الحرام بروز اتوار کو دربار شریف پر سالانہ محفل پاک بسلسلہ شھدائے کربلا کی یاد میں منعقد پذیر ہوئی جسکی پہلی نشست ختم قرآن شریف سے ہوئی دوسری نشست محفل ختم خواجگان شریف و ذکر الہی تیسری بڑی نشست جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں ولی عہد دربار شریف صاحبزادہ سید محمدعلی حسنین بادشاہ سرکار اور صاحبزادہ سید محمد ابراہیم بادشاہ سرکار کے درمیان مقابلہ ہوا اور پھر حافظ سراج نقشبندی نے تلاوت و نعتیہ کلام پیش کیا اور منقبت امام عالی مقام پیش کی بخشیش احمد اعوان صاحب نے خصوصی نعت و منقبت پیش کی پیر سید الطاف شاہ صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا حضور قبلہ پیر صاحب نے خصوصی خطاب و عالم اسلام کیلئے دعا فرمائی ۔محفل پاک کے اخر میں تمام عشاقان اہلبیت علیھم السلام کیلئے لنگر حسینی سے تواضع کی گئ