Mohmand Media Cell Offical page

Mohmand Media Cell Offical page Voice of KPK Official page Mohmand Media Cell ( Official page )

28/09/2025

(پریس ریلیز بہ تسلیمات,PRO)۔ مورخہ 28 ستمبر 2025.
*وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان کا دورہ ایبٹ آباد۔*

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و امورِ خیبر اور چیف آرگنائزر یوتھ خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے محترمہ مریم نواز صاحبہ کے خصوصی ہدایات پر ایبٹ آباد میں یوتھ کوارڈینیٹرز کے ساتھ تنظیمی ڈھانچے کو مکمل اور مضبوط بنانے اور عنقریب ایبٹ آباد اور حویلیاں میں عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے کیلئے تنظیمی عہدیدران کی میٹنگ ہوئی. اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ شہلا بانو، صوبائی نائب صدر سجاد خان، خرم شہزاد تحصیل کوارڈینیٹر ایبٹ آباد، راجہ وقاص کوارڈینیٹر، فردوس عباسی، خورشید عباسی، سرور عباسی، مہ جبین ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، رخسانہ زرین سٹی کوارڈینیٹر خواتین اور تنظیمی عہدیدران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے مسائل بیان کیے ۔ اختیار ولی خان وزیراعظم کے کوارڈینیٹر و دیگر عہدیداروں نے کارکنوں کے مسائل کو غور کے ساتھ سنا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں کارکنان کا اپنے مسائل کے لیے فریاد پارٹی کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ جلد از جلد اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کریں۔ تنظیم بننےکے بعد آپ اپنے مسائل نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حکومتی ایوانوں کو پہنچا کے ان کو حل کروائے گے۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے اس وطن کی بقاء و سلامتی کے لیے گیم چینجر منصوبے دیے۔ ہمارے قائد جناب میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں کی صورت میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ملک کو قریب لانے کے لیے موٹر ویز کا جال بچھایا۔ انہی کامیابیوں کی بدولت سعودی حکومت نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شہباز شریف صاحب کی قیادت میں پاک سعودی دفاعی معاہدہ عمل میں لایا۔ اسلامی مملکت ہونے کے ناطے آللہ کریم نے پاکستان کو حرمین شریفین کے محافظ بننے کا شرف وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہاتھوں عطاء کیا۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیارولی خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف صاحب نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ "اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ" سے خطاب میں واضح طور پر عالمی برادر کی توجہ اس جانب مبذول کروایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر شجر کاری اور متبادل توانائی پر اقدامات کر رہا ہیں۔ پاکستان کا حصہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ "پاکستان اس وقت مون سون کی شدید بارش ہو کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے اس موسمیاتی آفت سے 50 لاکھ سے زائد افراد4100 دیہات جبکہ ایک ہزار سے زائد قیمت جانوں کا ضائع وقوع پذیر ہو چکا ہیں۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان نے حاجی فضل اللہ خان کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے لواحقین کے ساتھ فاتح خوانی کی بعد ازاں سابقہ صوبائی ممبر سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر بھی تعزیت کی اور مرحومہ کےبلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

26/09/2025

مہمند ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے بنوقابل کی جانب سے قبائلی ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کیلئے دور جدید کے ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا فیصلہ ، علاقے کے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان اور سکولوں وکالجز کے طلباء وطالبات پروگرام سے استفادہ حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں امیر محمد سعید خان ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر اسراج علی ،مصمرشاہ، عبد القدیر خان اور دیگر نے جمعرات کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا ویژن جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے پیش کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم سے فراغت کے بعد نوجوان دور حاضر کے ڈیجیٹل کورسز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے باخبر ہوکر اسے استفادہ حاصل کرسکیں ۔کیونکہ آنے والا دور اے آئی کا ہے اور پوری دنیا میں اس نئے ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دیگر صوبوں کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی بنو قابل 2.0 کے ڈیجیٹل کورسز سیکھنے کا آغاز کیا جارہا ہے جوکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ہنر سکھانے کا ایک سنہری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر حصوں کی طرح اب قبائلی ضلع مہمند میں بھی طلباء کی خواہش پر اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے کورسز ، داخلہ سب کچھ مفت ہوگا لہٰذا علاقے کے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان اور سکولوں وکالجز کے طلباء وطالبات بڑھ چڑھ کر پروگرام میں آن لائن مفت داخلہ کروائیں جس میں سو فیصد آئی ٹی کورسز شامل ہیں جو کہ ان کےلئے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ممالک میں بھی بہتر روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں کار آمد ثابت ہونگے ۔لہذا علاقے کے طلباء وطالبات پروگرام میں اپنے داخلے کروا کر اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

*پی ٹی وی پشاور کے سرکاری اعلامیہ کے مطابق جلال احمد کو وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور کا پی ...
25/09/2025

*پی ٹی وی پشاور کے سرکاری اعلامیہ کے مطابق جلال احمد کو وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور کا پی آر او/پروٹوکول آفیسر مقرر*۔ 24 ستمبر 2025: پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) پشاور سے بدھ کے روز جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق، جلال احمد نے فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔ اس تقرری کا مقصد وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کے دفتر میں میڈیا اور پروٹوکول سے متعلق امور میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور روابط کو مؤثر بنانا ہے۔

اختیار ولی خان وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان اطلاعات اور عوامی روابط کے حوالے سے کلیدی رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اس تقرری سے ان کے دفتر کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

25/09/2025

ظلم کی داستان!!!!!
ضلع مہمند تحصیل امبار کے غریب شخص کی فریاد!

ضلع مہمند تحصیل امبار میں پولیس اہلکاروں پر شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے، قیمتی سامان اور نقدی لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق ڈی ایس پی امبار سرکل آیاز خان اور ایس ایچ او سردار حسین نے بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس کے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ گھر سے تقریباً چھ تولہ سونا اور پانچ لاکھ روپے نقد بھی لے لیے گئے۔

متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ نہ صرف ان کی دہلیز کی بےعزتی کی گئی بلکہ اہلِ خانہ کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ شہری نے ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، کمشنر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا، وفاقی وزیر امیر مقام، گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گنڈاپور سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

اے ایس آئی مثل خان نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے انچارج کا چارج سنبھال لیاقبائلی ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں اے ایس آئی مث...
25/09/2025

اے ایس آئی مثل خان نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے انچارج کا چارج سنبھال لیا

قبائلی ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں اے ایس آئی مثل خان نے باقاعدہ طور پر اینٹی کار لفٹنگ سیل (ACLC) کے انچارج کا عہدہ سنبھال لیا۔ACLC پولیس خصوصی ونگ ہے جو گاڑیوں کی چوری، لفٹنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ یونٹ مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نئے انچارج مثل خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونٹ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

25/09/2025

نواب زادہ ہلال الرحمان – فخرِ قبائل، فخرِ مہمند
نواب زادہ سینیٹر ہلال الرحمان ستارہ امتیاز ہولڈر، قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع مہمند کی ایسی قدآور شخصیت ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ نہ صرف ضلع مہمند بلکہ پورے قبائلی خطے کے لیے ایک رہنما، خادم اور حقیقی ترجمان کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ضلع مہمند کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سینیٹر ہلال الرحمان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کے دورِ قیادت میں مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا، اور ستر سالوں میں پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں فنڈز لا کر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ وہ واحد نمائندہ ہیں جنہوں نے مہمند کے ہر طبقے، ہر علاقے اور ہر قوم کو ترقی کے ثمرات پہنچانے کی کوشش کی۔
سماجی فلاحی، تعلیم ،صحت، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ، بیرون ملک قبائلی نوجوانوں کے مشکلات کے فوری حل جیسے بیشمار خدمات کے حوالے سے بھی سینیٹر ہلال الرحمان کا کردار مثالی رہا ہے۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو نہ دباؤ میں آتے ہیں، نہ بکنے والے ہیں — ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند لیڈر۔ اقتدار کا لالچ نہیں صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہے عوام کیلے اوپن ڈور پالسی کا آغاز ضلع مہمند میں سنیئر ہلال رحمان نے شروع کیا حجرہ ان کا دفتر ہیں ہر شخص بلاامتیاز ملاقات کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہؤا ہے
ضلع مہمند کے نوجوانوں میں ان کی مقبولیت دیدنی ہے۔ وہ ان کے دلوں کے بادشاہ ہیں اور قبائلی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
بلا شبہ، نواب زادہ ہلال الرحمان کو "شیرِ مہمند" کہنا صرف ایک لقب نہیں، بلکہ عوام کی محبت اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

25/09/2025

تعلیمی پالیسی بی ایس پروگرام: سرکاری کالجوں میں تبدیلی یا پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی سہولت؟
لیکچرر پولیٹیکل سائنس علی رضا کا تبصرہ
پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر جناب علی رضا نے حالیہ گفتگو میں 2016-17 کی تعلیمی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اُس وقت ایجوکیشن سسٹم کو "عالمی معیار" کے مطابق ڈھالنے کے نام پر ایک نئی پالیسی متعارف کرائی، جس کے تحت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں بی ایس (BS) پروگرامز کا آغاز کیا گیا۔
لیکن اب بی ایس پروگرام کالجوں میں ختم کرنے سے
، درحقیقت اس کے پیچھے نجی یونیورسٹیوں کو فائدہ پہنچائے کا۔

> "بی ایس پروگرام کا نفاذ بلاشبہ ایک مثبت اقدام تھا، کیونکہ اس سے قبائلی اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو کم خرچ میں اعلیٰ تعلیم کا موقع ملا۔ سرکاری کالجوں میں ایک سمسٹر کا خرچہ پانچ سے دس ہزار روپے تھا، جبکہ نجی یونیورسٹیوں میں یہی سمسٹر ستر اسی ہزار روپے سے زیادہ خرچہ آتا ہے
باقی تفصیل علی رضا صاحب کی زبانی سنیے

اس نوجوان کا تعلق مہمند علنئ سے ہے اس وقت سعودیہ عرب نظیمہ میں اپنا زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس کا دماغی توازن خراب ہوچکا...
24/09/2025

اس نوجوان کا تعلق مہمند علنئ سے ہے
اس وقت سعودیہ عرب نظیمہ میں اپنا زندگی گزار رہے ہیں
لیکن اس کا دماغی توازن خراب ہوچکا ہے بدقسمتی سے انکے پاس موبائل فون اور نمبر نہے ہے
ہم سارے دوستوں سے گزارش کرتی ہے اگر کوئ جانتا ہے تو برائے مہربانی میرے ساتھ رابطہ کریں

24/09/2025

لوئر ضلع مہمند: مہمند پولیس اہلکاروں کا پر امن شہری کے گھر پر غیر قانونی چھاپے، گھر سے قیمتی سامان اور نقدی لے جانے کا الزام
ضلع مہمند کی تحصیل امبار میں ایک غریب شہری نے پولیس اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقامی پولیس نے اس کے گھر پر بلا وارنٹ اور بغیر لیڈی پولیس کے چھاپہ مارا، دورانِ کارروائی نہ صرف اہلِ خانہ کو ہراساں کیا گیا بلکہ گھر سے ایک عدد قیمتی گاڑی، طلائی زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے جائی گئی۔متاثرہ شحض کے مطابق یہ واقعہ ڈی ایس پی امبار سرکل آیاز خان اور ایس ایچ او سردار حسین کی سربراہی میں پیش آیا جنہوں نے مبینہ طور پر بغیر کسی قانونی دستاویز اور لیڈی پولیس کے، ان کے گھر میں داخل ہو کر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکار گھر سے ایک عدد "ایکس" ماڈل کی گاڑی، تقریباً چھ تولہ سونا اور پانچ لاکھ روپے نقدی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔شہری نے الزام لگایا کہ پولیس کی اس کارروائی نے ان کے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا، جبکہ ان کی گھریلو چادرچاردواری اور حرمت کو بھی پامال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی تھا بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
متاثرہ فرد نے ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، کمشنر پشاور، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس، وفاقی وزیر امیر مقام، گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
ضلع مہمند کے عوام نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پُرامن شہریوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا چاہیے اور کسی بھی کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔
Deputy Commissioner Mohmand
DC Mohmand
Khan Zeb Mohmand


#انصاف

#مہمند
Senator Hilal Ur Rehman
Deputy Commissioner Lower Dir
DG ISPR


#نیفرائٹ

Karwan e Rahman official




ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل غلنئی نادر شیر خان کی نگرانی اور ایس ایچ او سہیل خان کی ...
23/09/2025

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل غلنئی نادر شیر خان کی نگرانی اور ایس ایچ او سہیل خان کی قیادت میں پولیس نفری نے سرکل کے مختلف مقامات پر امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر ناکہ بندیاں قائم کیں۔

اس موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسٹیل ہیلمٹ، بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال اور سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات دی گئیں۔ ناکہ بندیوں کے دوران مشکوک افراد، منشیات فروشوں، کالے شیشے والی گاڑیوں اور مشکوک موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او سہیل خان خود جملہ ناکہ بندیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Mohmand
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand Media Cell Offical page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand Media Cell Offical page:

Share