Nizampur

Nizampur ہمارا مشن لوگوں کو قریب لانا،باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینا ہے

نظام پور کے مرکزی بازار میں ختم نبوت کانفرنس جاری،جس میں علاقہ نظام پور کے مُختلف گاؤں سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
09/09/2025

نظام پور کے مرکزی بازار میں ختم نبوت کانفرنس جاری،
جس میں علاقہ نظام پور کے مُختلف گاؤں سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

علاقہ نظام پور کے گاؤں کاہی کے ایک کرکٹ میدان کے مناظر۔❤️❤️❤️
09/09/2025

علاقہ نظام پور کے گاؤں کاہی کے ایک کرکٹ میدان کے مناظر۔
❤️❤️❤️

گاؤں میرکلان (نظام پور) سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جناب شفیع اُللّٰہ خٹک صاحب جو کہ گرلز کالج میں بی ایس پروگرام کو فعال...
08/09/2025

گاؤں میرکلان (نظام پور) سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جناب شفیع اُللّٰہ خٹک صاحب جو کہ گرلز کالج میں بی ایس پروگرام کو فعال کرنے کے حوالے سے پچھلے کُچھ روز سے سرگرم تھے آج الحمداللّٰہ گرلز کالج خان کوہی میں اسکو بحال رکھنے میں کامیاب ہو گئے،
اللّٰہ شفیع اُللّٰہ سر کو مزید کامیابی و ترقی عطا فرمائے (آمین)۔

گاوں کاہی(نظام پور) سے تعلق رکھنے والے جوان شاعر کاشف قائل  نے گاؤں امیر کے قریب واقع نظام پور نوشہرہ روڈ پر اپنے ریسٹور...
08/09/2025

گاوں کاہی(نظام پور) سے تعلق رکھنے والے جوان شاعر کاشف قائل نے گاؤں امیر کے قریب واقع نظام پور نوشہرہ روڈ پر اپنے ریسٹورنٹ” شینوک “ میں آپکے لیے بہترین آفر لگائی ہوئی ہے،
لذید اور معیاری کھانا اور وہ بھی اس قیمت میں بمع مُفت ڈیلیوری سہولت کے تو آج ہی اس آفر سے فائدہ اُٹھائیں۔

علاقہ خوڑہ نظام پور میں بڑھتی ہوئی نشے کی لعنت۔۔۔! ⚠ ہمارے علاقے خوڑہ نظام پور میں آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء کا بڑھتا ہ...
07/09/2025

علاقہ خوڑہ نظام پور میں بڑھتی ہوئی نشے کی لعنت۔۔۔! ⚠
ہمارے علاقے خوڑہ نظام پور میں آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء کا بڑھتا ہوا استعمال ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ اس رجحان نے علاقے کی امن و امان کی صورتحال کو بری طرح متاثر کیا ہے اور جرائم میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بنی ہے۔
اس لعنت کی روک تھام کے لیے، مقامی آبادی اور پولیس دونوں کا مثبت کردار ضروری ہے۔
یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر اس برائی کا مقابلہ کریں۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور اپنے علاقوں میں بیداری پیدا کریں۔ جبکہ پولیس کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور قانون کا نفاذ کریں۔
یہ تعاون ہی اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

نوٹ:- نشہ صرف فردِ واحد ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بربادی کا سبب بنتا ہے۔ یہ لعنت انسان کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تباہی کا باعث بنتی ہے، جس کے اثرات خاندان اور معاشرتی ڈھانچے تک پھیل جاتے ہیں۔

گاؤں مروبہ (نظام پور) میں  گیس پائپ لائین بچھانے کے لیے پائپ پہنچائے جا رہے ہیں۔
06/09/2025

گاؤں مروبہ (نظام پور) میں گیس پائپ لائین بچھانے کے لیے پائپ پہنچائے جا رہے ہیں۔

06/09/2025

اے اللّٰہ! نظام پور اور اس کے لوگوں پر اپنی خاص رحمت نازل فرما،علاقہ کو امن، سکون اور خوشحالی کا گہوارہ بنا،تعلیم، صحت اور روزگار کی نعمتوں سے اسے مالا مال فرما،باہمی نفرت و اختلاف کو محبت اور اتحاد میں بدل دے،اور اس علاقے کے ہر فرد کے دل میں خیر،انصاف اور قربانی کا جذبہ پیدا فرما(آمین)۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان کوہی (نظام پور) میں علاقہ کے مشران کی کاوش سے بی ایس پروگرام منظور ہوا تھا اور اسکے بعد علاقہ...
05/09/2025

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان کوہی (نظام پور) میں علاقہ کے مشران کی کاوش سے بی ایس پروگرام منظور ہوا تھا اور اسکے بعد علاقہ کی طالبات بی ایس اپنے ہی علاقہ میں مکمل کر رہی تھیں وہ نوشہرہ یا دوسرے شہر جانے کی خواری سے بچ گئیں تھیں،
اب موجودہ حکومت نے چھوٹے کالجز میں بی ایس کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے جو کہ ہمارے علاقہ کی طالبات کے ساتھ زیادتی ہے وہ طالبات جو پہلے سے ہی بی ایس کر رہی ہیں اب وہ کیا کرینگی؟ کدھر جائینگی؟
اسلیے درخواست ہے موجودہ حکومت سے کہ وہ نظام پور کالج کو اس سے استثنیٰ دیں ورنہ 80 کے قریب ہمارے علاقہ کی طالبات کے دو سال بھی ضائع ہو جائینگے اور شاید وہ اپنی تعلیم پھر مکمل نہ کر سکیں،
کالج کی انتظامیہ کی طرف سے بھی درخواست دی گئی ہے کہ اس کالج میں بی ایس پروگرام کو جاری رکھا جائے،
اُمید ہے حکومت وقت اس پسماندہ علاقہ نظام پور کی طالبات کے ساتھ یہ ظُلم نہیں کرے گی اور نظام پور کالج میں بی ایس کا پروگرام جاری رکھا جائے گا۔

05/09/2025

یہ حقیقت ہے کہ آج ہمارا پیارا علاقہ نظام پور مسائلستان بنا ہوا ہے،تعلیم، صحت، صاف پانی، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی یہاں ناپید ہیں اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان سنگین مسائل کی کسی کو فکر نہیں،نظام پور والوں کو بھی نہیں۔
😑😑😑

04/09/2025

علاقہ نظام پور میں زلزلے کی اطلاعات آ رہی ہیں،
اللّٰہ رحم فرمائے (آمین)۔

علاقہ نظام پور کے مشران آج علاقہ میں ہونے والی سونا کشیدگی کے مسائل کے حوالے سے ایم پی اے خلیق الرحمن صاحب،ایم این اے شا...
04/09/2025

علاقہ نظام پور کے مشران آج علاقہ میں ہونے والی سونا کشیدگی کے مسائل کے حوالے سے ایم پی اے خلیق الرحمن صاحب،ایم این اے شاہ احد صاحب کے ہمراہ کمشنر پشاور ،ڈی پی او نوشہرہ اور ڈائیریکٹ مائینز سے مُلاقات کرنے پہنچے،
سونا کشیدگی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

گاؤں کاہی (نظام پور) سے تعلق رکھنے والے شاعر جناب کاشف قائل صاحب نے امیر گاؤں کے پہاڑوں کے دامن میں نظام پور نوشہرہ روڈ ...
04/09/2025

گاؤں کاہی (نظام پور) سے تعلق رکھنے والے شاعر جناب کاشف قائل صاحب نے امیر گاؤں کے پہاڑوں کے دامن میں نظام پور نوشہرہ روڈ پر”شینوک “نامی ریسٹونٹ کھولا ہے،جہاں روایتی کھانا آپکو مِلتا ہے معیاری سامان اور لذیذ ذائقہ کے ساتھ،
تو جب بھی آپ امیر گاؤں کی پہاڑوں کی خوبصورتی دیکھنے جاؤ تو اپنے سیر و تفریح کو دوبالا کرنے شینوک جانا مت بھولیے گا۔

Address

Nizampur
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nizampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share