Zahid Jan Page

Zahid Jan Page For the media

  کی صوبائی کمیٹی نے چئیرمین میاں افتخار حسین کی قیادت میں ولی باغ چارسدہ میں مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان سے...
06/08/2025

کی صوبائی کمیٹی نے چئیرمین میاں افتخار حسین کی قیادت میں ولی باغ چارسدہ میں مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ 23 اگست کو اسلام آباد امن مارچ کے حوالے سے ان کو دعوت دی گئی۔

*متاثرہ خاندانوں کی خوراک کی فراہمی* فرنئٹرکور نارتھ اور باجوڑ سکاؤٹس نے دہشتگردوں کی حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے باجوڑ میں...
06/08/2025

*متاثرہ خاندانوں کی خوراک کی فراہمی*
فرنئٹرکور نارتھ اور باجوڑ سکاؤٹس نے دہشتگردوں کی حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے باجوڑ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
تقسیم سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا تفصیلی دورہ                                      خار (باجوڑ):ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپ...
06/08/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا تفصیلی دورہ

خار (باجوڑ):

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات آفریدی اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے آج ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی سٹور، مائینر او ٹی، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل او پی ڈی، سرجیکل او پی ڈی، جلدی امراض (سکن) او پی ڈی، ای این ٹی (ناک، کان، گلا) او پی ڈی، لیبارٹری اور ماہرین کے زیر نگرانی چلنے والے اسپیشلسٹ او پی ڈی سمیت نو قائم شدہ بلڈ کلیکشن پوائنٹ کا جائزہ لیا۔

ایم ایس نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کی صورتحال، اور ہسپتال عملے کی حاضری کو باریک بینی سے چیک کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد حیات آفریدی کا کہنا تھا کہ:
> "ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، تاکہ عوام کو معیاری علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔ ان شاء اللہ۔"

ہسپتال انتظامیہ کی یہ سرگرمیاں عوامی خدمت اور شفافیت کی طرف ایک مثبت قدم ہیں. ۔

باجوڑ پولیسمورخہ: 06 اگست 2025*باجوڑ۔ منشیات کیخلاف تھانہ لوئی سم پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفت...
06/08/2025

باجوڑ پولیس
مورخہ: 06 اگست 2025

*باجوڑ۔ منشیات کیخلاف تھانہ لوئی سم پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔*

منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم شیر زمین خان کی قیادت میں تھانہ لوئی سم پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرکے منشیات فروش مسمی سلیم جان سکنہ عنایت کلے کو منشیات از قسم چرس کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش شروع کیاگیا، تاکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے کامیاب کارروائی پر تھانہ لوئی سم پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پولیس پر عزم ہے۔ منشیات فروش عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان باجوڑ پولیس

06/08/2025

صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر کا صاحب ثروت افراد سے اپیل. مشکل کی اس گھڑی میں آپ الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کی دست وبازوں بنیں تاکہ بے سہارا افرد کی بہترین خدمت ممکن ہوسکے.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آریلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی ...
06/08/2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
یلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل آ گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ترجمان پاک فوج نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر دوٹوک جواب دیا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

دہ غم خبرد قذافی د سوال قلعہ ملک نوسے او دہ انور سادات مشر رور، دہ ملک حاجی محمد اکبر ورارہ او دہ ملک محمد اصغر او جلال ...
06/08/2025

دہ غم خبر
د قذافی د سوال قلعہ ملک نوسے او دہ انور سادات مشر رور، دہ ملک حاجی محمد اکبر ورارہ او دہ ملک محمد اصغر او جلال الدین د ترہ زوئی ملک انور بیگ عمرخیل وفات شوی جنازہ بہ ئی نن دہ قزافی پہ شڑہ کے پہ 6:30 بجے مازیگر ادا کیگی۔
جنتونہ دے نصیب شہ

05/08/2025

باجوڑ امن جرگہ اپڈیٹ 🕊
مذاکرات کا چوتھا دور مکمل
مسئلے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔

05/08/2025
05/08/2025

‏وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ریلی سے مختصر خطاب کیا
جبکہ کارکنان بلاحصار کے سامنے وزیر اعلیٰ کے آنے کا انتظار کرتے رہے

اعلانِ گمشدگیعلی الرحمٰن کے بیٹے ابو ہریرہ آج صبح سے لاپتہ ہیں۔ وہ گھر سے نکلے مگر واپس نہ آئے، جس پر اہلِ خانہ شدید پری...
05/08/2025

اعلانِ گمشدگی
علی الرحمٰن کے بیٹے ابو ہریرہ آج صبح سے لاپتہ ہیں۔ وہ گھر سے نکلے مگر واپس نہ آئے، جس پر اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں۔
اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو برائے کرم ان کے والد یا بھائی سے فوری رابطہ کریں:
📞 والد علی الرحمٰن: 0300-9807676
📞 بھائی ریاض خان: 0304-6796082
براہِ کرم یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ابو ہریرہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچ سکیں۔

Address

Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Jan Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zahid Jan Page:

Share

Category