08/01/2026
اپنوں کی تلاش
نام: عائشہ گل
حالت: ذہنی دباؤ اور نشہ آور ادویات کی زیادتی کا شکار
آج ہماری ٹیم کو سڑک کنارے یہ خاتون ملی ہیں جن کی شناخت عائشہ گل کے نام سے ہوئی ہے۔ عائشہ اس وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ نشہ آور گولیوں کی عادی بھی بن چکی ہیں۔ وہ ایک بے آسرا اور لاوارث مریضہ کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔
ہم نے انہیں ابتدائی پناہ فراہم کر دی ہے، لیکن انہیں مستقل علاج اور اپنے پیاروں کی ضرورت ہے۔
آپ سے گزارش ہے:
• اگر آپ اس خاتون کو جانتے ہیں یا ان کے خاندان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں۔
• اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ ان کے اہل خانہ تک پہنچ سکے۔ ہو سکتا ہے کوئی انہیں شدت سے تلاش کر رہا ہو۔
لائف ویز رہیب سنٹر مرکز علاج منشیات و نفسیات مین پشاور روڈ میجر قلعہ شبقدر
03349009531
ڈاکٹر شیراز مہمند