
23/03/2025
آج 23 مارچ تقریبات کے حوالے سے 146 ونگ کے میجر کی نگرانی میں شینواری, چار باغ, افریدی, ایف سی اور پسید خیل ولی بال ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا. جس کا مقصد علاقے میں پاک فوج کا عوام کیساتھ اور ملک کیساتھ محبت کا اظہار تھا. اس میچ کے انتظامات میں چارباغ سے تعلق رکھنے والے سید عصمت اللہ جو خدمت خلق کمیٹی کابینہ کا اہم رکن ہے. نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور ونگ میجر اور کمانڈر کا اس طرح کی تقریبات پر شکریہ ادا کیا.
خدمت خلق کمیٹی کا مقصد ہی عوام اور فورسز کے درمیان دوریوں کا خاتمہ اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سرگرمیوں کو پروموٹ کرنا ان کے منشور کا حصہ ہے. خدمت خلق کمیٹی کے چیرمین گل داد شاہ افریدی اور صدر عالمزیب نے فورسز کا اس طرح مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کو دوام دیا جائے. تاکہ محبت امن کو پروموٹ کیا جائے.