07/08/2025
بنوں میں پاکستان ارمی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا مشترکہ یوم ازادی اور معرکۂ حق سپورٹس ہفتے کا شاندار اغاز کر دیا گیا ہے ۔
افتتائی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ،مختلف اداروں کے سربراہان ،اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
یوم ازادی معرکۂ سپورٹس ہفتہ کا شاندار اغاز پاکستان ایف سی کے جوانوں نے بینڈ سے کیا ۔اس موقع پر خٹک ڈانس کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
بعد میں ملی نغموں کے گونج میں اتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔
سپورٹس گالا 14 اگست تک جاری رہے گا ۔جن میں قومی علاقائی اور روایتی کھیل شامل کیے گئے ہیں ۔