
25/09/2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں تعلقات بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔