Bajaur tez news

Bajaur tez news آپ اس پیج پر باجوڑ کے خبروں کیساتھ ملکی اور غیر ملکی خبریں اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں ۔
(1)

ڈاکٹر صادق علی کو تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر خراجِ تحسینخیبر پختونخوا، ضلع چارسدہ اور ضلع اپر دیر کے لیے یہ ا...
21/08/2026

ڈاکٹر صادق علی کو تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر خراجِ تحسین
خیبر پختونخوا، ضلع چارسدہ اور ضلع اپر دیر کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر دیر ڈاکٹر صادق علی کو عوامی خدمت، غیر معمولی قیادت، قانون و امن کے مؤثر انتظام، تنازعات کے حل، قیامِ امن اور جدید طرزِ حکمرانی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈ ’’تمغۂ امتیاز‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر صادق علی نے ضلع اپر دیر سمیت باجوڑ،وزیرستان اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں عوامی خدمات کی فراہمی اور طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں، جن میں باجوڑ میں ڈیوٹی کے دوران تحصیل سلارزو میں کلاوڈ برسٹ سے نقصانات کے جائزے،متاثرین کو بروقت ریلیف پہنچانے جبکہ تحصیل ماموند میں آپریشن سے بے گھر ہونے والے لاکھوں شہریوں کو کھانا پہنچانے اور ان کیلئے خوراک کا موثر ترتیب،ان کو اپنے گھروں تک واپس پہنچانے قابل ذکر کاموں میں شمار ہوتے ہیں جبکہ ان کی مؤثر انتظامی صلاحیتوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو بھی سراہا گیا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز کے لیے نامزدگی ان کی محنت، عزم اور بہترین انتظامی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر صادق علی بلکہ خیبر پختونخوا کے نوجوان سول افسران کے لیے بھی باعثِ فخر اور نئی نسل کے لیے خدمت و قیادت کی ایک روشن مثال ہے۔

ڈاکٹر صادق علی کو تمغۂ امتیاز کے لیے نامزدگی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

21/08/2026

باجوڑ ۔ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ پولیس اہلکار رحمت اللہ سکنہ لغڑئی جانبحق ۔ذرائع

21/08/2026

"عمران خان نے کہا کہ میری قوم کو جا کر بتاو یہ میرے ساتھ کیا ظلم کر رہےہیں۔ یہ میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں اور میرے اوپر ظلم کر رہے ہیں۔ میری طبعیت خراب تھی ،جیل میں سب کو کہا لیکن مجھے کوئی سنتا ہی نہیں تھا۔ میرے ساتھ دس مہینے سے کوئی Human contact نہیں ہے۔

21/08/2026

‏ججز کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا عدالتوں کو تالے لگانے ہیں یا اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا ہے،جب سب طاقتور لوگ حکم نہیں مانیں گے تو سب بغاوت پر اتر آئیں گے ۔
،وزیر اعلی سہیل آفریدی

21/08/2026

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہی ہے ۔

21/08/2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاء اسپتال میں چیک آپ کے بعد واپس آڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آڈیالہ جیل نے واپسی کی تصدیق کر دی ۔ نیشنل میڈیا

20/08/2026

اسلام آباد: عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران بنائی گئی ہے۔ ویڈیو اور منتقلی کی خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسلام آباد: عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کا دعویٰذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا...
20/08/2026

اسلام آباد: عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی گردش کر رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران بنائی گئی ہے۔ تصویر اور منتقلی کی خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

باجوڑ میں جعلی کرنسی سے لوگ بہت پریشان ہیں ۔پانچ ہزار روپے کے نوٹ لینے سے ڈرتے ہیں جبکہ آگر آپ کسی ایسے دکاندار سے سودا ...
20/08/2026

باجوڑ میں جعلی کرنسی سے لوگ بہت پریشان ہیں ۔پانچ ہزار روپے کے نوٹ لینے سے ڈرتے ہیں جبکہ آگر آپ کسی ایسے دکاندار سے سودا خرید لے جو بیگانہ ہو اور آپکو نہیں جانتا ہو تو آپ سے پانچ ہزار کا نوٹ انتہائی مشکل سے لیتا ہے ۔باجوڑ پولیس اس قسم کے فراڈی افراد کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کریں ۔
عوامی مطالبہ

Address

Bajawara Kalle

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur tez news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur tez news:

Shortcuts

Share