08/09/2021
کیا آپ جانتے ہیں تحصیل غازی میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کتنی ہونہار اور مستحق بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں
کیا آپ لوگ جانتے ہیں تحصیل غازی ضلع ہری پور کی قابل ترین تحصیل ہے یہاں کے لوگ دور دور جا کر علم کی پیاس بجھاتے ہیں اور ملک کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں
تحصیل غازی کا اللہ ہی حافظ " پورے ملک میں قصبوں اور تحصیل لیول پر یونیورسٹیوں کا جال بچھ چکا ہمارے پروس" صوابی میں 4 یونیورسٹیاں اور ہم ؟ بی ایس کے لئے ٹیچرز؟ ہمارا تو یہ حال کہ بی ایس غازی کالج میں شروع تو ہوا مگر ٹیچرز؟ بی ایس بھی صرف 2 مضامین میں؟ چلیں ان 2 مضامین میں تو ہمارے غریب بچے داخلہ لے لیں لیا لیکن باقی بچوں کا کیا ہوا " کاش کوئی تو ہوتا جو نالیوں، گلیوں کو چھوڑ کر اس طرف توجہ دیتا " ماشاءاللہ صرف ہمارے کالج ہزارہ سے سال میں 130- 150 طلباء وطالبات انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں اسی طرح 100 کے قریب باقی اداروں سے مگر ان میں سے صرف 20-25 کے پاس غازی سے باہر جاکر تعلیم حاصل کرنے کی استعداد ہوتی باقی؟ کاش ہم متحد ہوتے؟ کاش ہم سمجھ سکتے ہمارے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے؟ اس وقت بھی غازی کالج میں اگر بی ایس پروگرام شروع بھی رہتا تو مسئلے کا حل نہیں؟ جنہوں نے فزکس یا انگریزی نہیں پڑھنی وہ کیا کریں گے " ہمیں متحد ہو کر تحصیل غازی میں کم از کم 2 یونیورسٹیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے دوسری صورت میں ہمارے غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کبھی بھی آگے نہیں آ سکیں گے"
Khawaja Amir Elahi principal "Hazara school & college Ghazi"