27/01/2024
کوہاٹ میں خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ذریعے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تعاون سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 15 روزہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیتی پروگرام مکمل ہوگیا ۔ تربیتی پروگرام میں 39 طلباء و طالبات،گریجویٹس اورپیشہ ور نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز سے آگاہ کرنا تھا تاکہ انہیں مالی خودمختاری و روزگار کے حصول کے مواقع فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ انہیں روزگار کے مواقع اور فری لانس وینچرز کے ذریعے مالی خود مختاری حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے ۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ذریعے کوہاٹ میں 250 سے زیادہ افراد کو مختلف ڈیجیٹل مہارتوں پہلے ہی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔