04/08/2025
پشاور (یون نیوز رپورٹ) ریڈیو پاکستان پشاور کے مشہور اناؤنسر، اداکار، گلوکار اور صداکار شکیل ارشد طویل علالت کے بعد آج پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔
وہ کافی عرصہ سے بیماری اور مالی مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔ ان کے دو بیٹیاں ہیں جبکہ کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی۔
شکیل ارشد کا آبائی تعلق چینوٹ سے تھا لیکن وہ گزشتہ 60 برس سے پشاور میں مقیم تھے۔ ان کی وفات پر پشاور کے ثقافتی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔