10/08/2023
پشتون اور ان کے معدنیات
*صرف فضا گٹ سوات میں بہترین قسم کا (70 میلین کیڑٹ) زمرود موجود ہے،*
220کیڑٹ زمرود کی قیمت 4000سے 6000 ڈالرز ہے
*کرک میں صرف 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل نکالا گیا*
اور کرک کے خٹک 20 ہزار روپے میں چوکیدار بھرتی ہو رہے ہیں
*کیا اپ سوچ سکتے ہیں!!*
*کہ صرف 11ماہ میں کرک سے 65،000 ملین (MCF) گیس نکالی گئ
اور کرک والے پلاسٹک کے شاپر میں گیس بھرتے ہیں جو خودکشی سے کم نہیں
*ایک سال میں ضلع خیبر سے 40 ٹن fluorite نکالا گیا۔جو 🔭 دوربین، کیمرے لینس ، برتن اور بہت سی مختلف چیزوں میں استعمال ہوتا ہے*
خیبر میں ایک ڈرم صاف پینے کا پانی ملنا بھی مشکل ہے
*مہمند میں صرف ایک سال میں 1935 ٹن ( nephrite ) اور 11600ٹن سوپ سٹون نکالا گیا😲*
مہمندیان اور باجوڑیاں آپس میں لڑ رہے ہیں
*ملاکنڈ بلاک 200ملین ٹن، نوشہرہ بلاک 200ملین ٹن، صوابی بلاک 100 ملین ٹن 😲 ماربل موجود ہے۔
جو وہاں موجود لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے
*پشتون وطن(چترال، جنوبی وزیرستان،جنوبی پشتونخوا) میں سالانہ 6لاکھ 40ہزار کلو چلغوزہ پیدا ہوتا ہے پچھلے سال وزیرستانی چلغوزے کی چین میں 18ہزار روپے فی کلو قیمت تھی
مہمند سے سالانہ (تیرا لاکھ ساٹھ ہزار ٹن) ماربل نکالا جاتا پے
مہمندیاں___ اسلام آباد میں مزدوری کرتے ہیں
کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30 سے 35 ہزار گاڑیاں گزرتی ہے ہر گاڑی کا ٹیکس 70سے لے کر 400 تک ہے
اس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔
جنوبی پشتون خوا کے ضلع دکی سے ہر روز 5000 ہزار ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے سول اور فوجی ٹیکس بھی لاگو ہے
اورکزئ میں کوئلے کی سالانہ پیداوار 76000 ٹن ہے۔
لیکن وہاں کے لوگ رزق کے لئے دوسرے علاقوں میں مقیم ہیں
درہ آدم خیل سے سالانہ 350,000 ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے اور درہ آدم خیل کے لوگ ڈر کے مارے اس پہ کمیشن دیتے ہیں
بونیر مردان بلاک میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔۔
چترال بلاک میں ایک ارب ٹن ماربل پایا جاتا ہے۔
پشتون بیلٹ میں (ابھی) ٹوٹل تقریباً مختلف معدنیات کے 33000 مائزن میں کام ہو رہا ہے۔
او پشتون مزدوری کے لئے کراچی و دوبئ جا رہے ہیں