11/10/2024
صوبائی حکومت اور پشتون قومی جرگہ منتظمین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آج جمرود غنڈی ریگی للمہ کے مقام پر پشتون قومی جرگے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پنڈال پہنچے تاہم انتظامات پورے نہ ہونے کے باعث بروز جمعہ پشتون قومی جرگہ شروع نہ ہوسکا،پشتون قومی جرگہ آج بروز ہفتہ شروع ہوگا
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور پشتون قومی جرگے منتظمین کے درمیان گزشتہ رات جمرود وزیر ڈھنڈ انصاف ہاوس حاجی امیر محمد خان آفریدی کے حجرے میں مزاکرات ہوئے جس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور، سپیکر صوبائی اسمبلی،صوبائی وزراء،اپوزیشن جماعتوں کے ایم پی ایز،ایم این ایز،مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے جبکہ پشتون عوامی جرگے سے منظور احمد پشتین،قومی مشر ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے ہیں۔
صوبائی حکومت اور پشتون قومی جرگہ مشران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پشتون قومی جرگہ منتظمین کو جرگے کا انعقاد کی اجازت دی گئی جس کے بعد آج جمرود غنڈی ریگی للمہ کے مقام پر پشتون قومی جرگے کے لئے باقاعدہ انتظامات شروع ہوئے جس کے باعث آج بروز جمعہ شروع ہونے والا پشتون قومی جرگہ انتظامات پورے نہ ہونے پر تعطل کا شکار ہوا،
پشتون قومی جرگہ انتظامات پورے ہونے کے بعد آج بروز ہفتہ پشتون قومی جرگہ شروع ہوگا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کمشنر پشاور ریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ پشتون قومی جرگہ سائڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا کے احکامات پر پی ڈی ایم اے کے جانب سے پشتون قومی جرگے منتظمین کو 500 خیمے اور جنریٹر حوالے کردئے گئے ہیں۔
پشتون قومی جرگہ پنڈال میں عیدی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے جانب سے ایمبولینس سروس بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ عیدی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درجنوں ایمبولینس گاڑیاں پشتون قومی جرگہ پنڈال پہنچا دی گئی ہے۔
پشتون قومی جرگہ پنڈال میں بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے مختلف حصوں سے آنے والے لوگوں نے اپنے خیمے نصب کرکے ان میں وفود کی شکل میں موجود ہیں۔