17/09/2025
13 ستمبر کو DEO ظہور خان نے بوستی خیل کا دورہ کیا۔ اس دوران ان پر یہ سنگین الزام لگایا گیا کہ وہ شیرین میلہ گرلز میڈل سکول میں داخل ہوئے، جہاں پر اسکول کے اندر ان کی خدمت میں چائے اور مرغ پیش کئے گئے۔ ان کے طویل قیام سے نہ صرف اسکول عملے کا قیمتی وقت ضائع ہوا بلکہ اہلِ علاقہ نے اس پر شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا کہ آخر ایک سرکاری میل افسر کو خواتین کے تعلیمی ادارے میں کیوں داخلے کی اجازت دی گئی؟ جبکہ اسی علاقے کے فیمیل اسکولوں کے لئے پہلے ہی ایک خاتون ڈی ای او تعینات ہیں، جو ایک ہفتہ قبل وزٹ بھی کر چکی تھیں۔
اہم ذرائع کے مطابق اس واقعے پر ظہور خان کے خلاف انکوائری جاری ہے، جس میں اساتذہ و دیگر سرکاری عملے کے بیانات قلم بند کئے جا رہے ہیں۔ تاہم عوام کا کہنا ہے کہ جب تک حلفیہ بیانات اور گواہیاں ریکارڈ نہیں کی جاتیں، یہ انکوائری شفاف نہیں ہو سکتی،
اسی دوران ایک اور اسکینڈل بھی سامنے آیا ہے کہ ریٹائرڈ EST ٹیچر ارشد، جو ظہور خان کا مشیر مقرر ہے، مختلف اسکولوں سے ان کے لیے بھتہ اور رشوت وصول کرتا ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہونے پر اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر قانون آفتاب عالم ان افسران کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور یہ سب ان کی خصوصی ٹیم کا حصہ ہیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::