19/12/2025
سائنس ایگزیبیشن 2025 | گورنمنٹ ہائی سکول سبزی خیل
کل گورنمنٹ ہائی سکول سبزی خیل میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی سوچ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈلز پیش کریں گے۔ یہ ایگزیبیشن طلبہ میں تحقیق، جدت اور عملی سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ہم والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کو اس تعلیمی و سائنسی پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔