News Time Kohat

News Time Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Time Kohat, Media/News Company, Kohat.

شہباز الہی کو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت تعینات کر دیا گیا۔۔
05/08/2026

شہباز الہی کو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت تعینات کر دیا گیا۔۔

گورنرخیبرپختونخوا سے کوہاٹ چیمبر اور تاجر برادری کے وفد کی ملاقات، جنوبی اضلاع کی معاشی ترقی، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ...
05/08/2026

گورنرخیبرپختونخوا سے کوہاٹ چیمبر اور تاجر برادری کے وفد کی ملاقات، جنوبی اضلاع کی معاشی ترقی، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تجاویز پیش

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید احمد پراچہ کی قیادت میں تاجر برادری کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی معاشی صورتحال، صنعت، توانائی، ٹیکس، سرمایہ کاری، جنوبی اضلاع کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوہاٹ چیمبر کے وفد نے جنوبی اضلاع میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ اکانومی اتھارٹی کے قیام، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، معاشی امور میں پالیسی تسلسل کے لیے میثاقِ معیشت، ای او بی آئی قوانین میں سمال انڈسٹریز کے لیے اصلاحات، چیف سیکریٹری کی ریجنل میٹنگز کے انعقاد، کوہاٹ ٹنل ٹول ٹیکس میں کمی، نئے صنعتکاروں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں پیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے، مؤثر سیکیورٹی انتظامات، صرافہ ایسوسی ایشن کو درپیش ٹرانزٹ مسائل کے حل اور جنوبی اضلاع کو وعدے کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنانے سمیت متعدد تجاویز پیش کیں۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ادارے ٹیکس تو وصول کرتے ہیں مگر کاروباری برادری کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، جبکہ گیس کا پیداواری ضلع ہونے کے باوجود کوہاٹ میں مہنگی گیس اور لوڈشیڈنگ سے عوام اور صنعت دونوں شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وفد نے جنوبی اضلاع میں مقامی مصنوعات کے فروغ، معاشی خوشحالی کے لیے ایک خودمختار ادارہ قائم کرنے اور تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وفد نے تاجر برادری اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل میں تعاون پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ بھی ادا کیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے کو اس کا جائز حصہ مل جائے تو وہ گندم سمیت دیگر زرعی اجناس میں خودکفیل بن سکتا ہے۔ صوبہ کے مختلف مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں آئل ریفائنری اور صوبے میں فرٹیلائزر کمپنی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ نئی صنعتوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی۔ گورنر نے کہا کہ واپڈا کے مطابق اگر متعلقہ کمیونٹیز ریکوری کی ذمہ داری لیں تو انہیں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبے ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا بدامنی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، تاہم امن کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان، پولیس اور عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کوہاٹ چیمبر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے اور وہ ہر سطح پر ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ وفد میں شاہد زمان شینواری، اسرار شینواری، منصور پراچہ، قاسم عتیق پراچہ، محسن نعیم پراچہ، وہاب عالم، عدنان پپو، چیئرمین میانخیل بازار فاروق، شیخ ریاض، شارون، مزمل افیف، نعمان بنگش، آصف زمان، احمد ہارون، عماد، ، خالد محمود، اقبال، میر محمد راشد، آصف حیات، حنیف رضا اور دیگر کاروباری شخصیات شریک تھیں۔

5 اگست کے فیصلہ کن جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری!صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم اور سابقہ میئر ساجد اقبال کی زیرِ نگر...
04/08/2026

5 اگست کے فیصلہ کن جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری!

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم اور سابقہ میئر ساجد اقبال کی زیرِ نگرانی بلیٹنگ میں سابقہ ناظم مصباح الدین کے حجرے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور علاقہ عوام کی ایک پُرجوش کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جو بعد ازاں ایک بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔

اجلاس میں 5 اگست کے پُرامن احتجاجی جلسے کی تیاریوں، تنظیمی امور اور کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جلسے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارنر میٹنگ سے صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم، سابقہ چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال اور سابقہ ناظم مصباح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن جدوجہد کا عملی مظاہرہ کریں۔

علیمہ خان کچہری چوک پہنچ گئی ورکرز کی جانب سے علیمہ خان کا بھرپور استقبال کیا گیا
02/08/2026

علیمہ خان کچہری چوک پہنچ گئی ورکرز کی جانب سے علیمہ خان کا بھرپور استقبال کیا گیا

اسلام آباد جناح کنونشن سنٹر میں UBG اور FPCCI کے زیراہتمام منعقدہ پہلی پاکستان اکنامک سمٹ 2026 کے پینل ڈسکشن سے خطاب کرت...
31/07/2026

اسلام آباد جناح کنونشن سنٹر میں UBG اور FPCCI کے زیراہتمام منعقدہ پہلی پاکستان اکنامک سمٹ 2026 کے پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید احمد پراچہ نے کہا کہ ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈسٹرکٹ اکانومی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ضلعی معیشت کی منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی کے لیے ایک خودمختار اور علیحدہ ادارے کا قیام ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق اختیارات کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر اور انتظامی اصلاحات متعارف کرائے بغیر متوازن ترقی ممکن نہیں۔ رشید احمد پراچہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے نظام میں بنیادی اور بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ہی انتظامی ڈھانچہ تقریباً 40 اضلاع کو مؤثر انداز میں نہیں چلا سکتا، لہٰذا عوامی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام اور انتظامی اختیارات کی مؤثر تقسیم وقت کا تقاضا ہے۔

اعلان جنازہ
29/07/2026

اعلان جنازہ

26/07/2026
عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام پرانا مدرسہ محلہ پراچگان میں عظیم و شان علماء کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مب...
26/07/2026

عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام پرانا مدرسہ محلہ پراچگان میں عظیم و شان علماء کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مبلغ ختم نبوت نوجوان عالم دین مولانا عابد کمال اور امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نوشہرہ مولانا قاری محمداسلم نے خصوصی شرکت کی۔
کنونشن میں کوہاٹ سے مفتیان کرام علماء اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر علماء نے عقیدہ ختم نبوت پر بیانات کیے مولانا عابد کمال اور مولانا قاری محمد اسلم نے اپنے بیانات میں اس بات پر زوردیا کہ موجودہ وقت میں قادیانی فتنے کو روکنا ہم سب کا فرض ہے یہ فتنہ اس وقت مسلمانوں میں گھس کر انکے عقائد خراب کر رہا ہے زر زن کی لالچ دے کر مسلمانوں کو قادیانیت کی جانب مائل کیا جار ہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہر فورم پر اس فتنے کے خلاف آواز اٹھائیں اور خاص کر نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیں

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Time Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share