Haqaiq K 7 Kohat News

Haqaiq K 7 Kohat News Social media

کوہاٹ : ویلج کونسل بھوراگڑی کے نائب ناظم ملک شیر اکبر آفریدی کی بلی ٹنگ میں سابقہ ناظم غیاث الدین کے حجرے آمد،اس موقع پر...
09/07/2025

کوہاٹ : ویلج کونسل بھوراگڑی کے نائب ناظم ملک شیر اکبر آفریدی کی بلی ٹنگ میں سابقہ ناظم غیاث الدین کے حجرے آمد،
اس موقع پر انہوں نے اپنے دونوں قریبی رشتہ داروں ٹھیکدار سابقہ ناظم مصباح الدین اور سابقہ ناظم غیاث الدین کو فریضہ حج ادائیگی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹی ایم او کوہاٹ سبحان الدین بھی موجود تھے

کوہاٹ ٹریفک پولیس کا احسان اقدام شدید گرمی کے موسم میں کوھاٹ کی عوام میں ٹھنڈا شربت تقسیم کیا گیا اس موقع پر ٹریفک پولیس...
20/06/2025

کوہاٹ ٹریفک پولیس کا احسان اقدام
شدید گرمی کے موسم میں کوھاٹ کی عوام میں ٹھنڈا شربت تقسیم کیا گیا
اس موقع پر ٹریفک پولیس انچارج نور محمد اور ایڈیشنل انچارج عرب جان بھی موجود تھے

آج مورخہ 20 جون بروز جمعہ چئیرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے غوریزئی کا دورہ کیا۔غوریزئی میں جنازہ گاہ کی ایکسٹنشن پر جاری...
20/06/2025

آج مورخہ 20 جون بروز جمعہ چئیرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے غوریزئی کا دورہ کیا۔
غوریزئی میں جنازہ گاہ کی ایکسٹنشن پر جاری کام کا معائینہ کیا اور اسکو تسلی بخش پایا، علاوہ ازیں ٹھیکیدار کو کام جلد از جلد ختم کرنے کی تاکید کی۔
اس موقع پر تحریک انصاف غوریزئی کے ریاض خان اور محمد صدیق و دیگر بھی موجود تھے۔

برکنگ نیوزپاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کی ضمانت منظور،...
20/06/2025

برکنگ نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کی ضمانت منظور، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا

کوہاٹ،آمدہ محرم کے حوالے سے بین المسالک ہم آہنگی کے لیے اہم اجلاس، اہل تشیع، اہل سنت کے عمائدین اور تاجر برادری کی شرکتک...
18/06/2025

کوہاٹ،آمدہ محرم کے حوالے سے بین المسالک ہم آہنگی کے لیے اہم اجلاس، اہل تشیع، اہل سنت کے عمائدین اور تاجر برادری کی شرکت

کوہاٹ ،آمدہ محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور سیکیورٹی امور پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ضلعی انتظامیہ نے کی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان، اور ڈپٹی کمشنر عبدالکرم چترالی سمیت اہل تشیع، اہل سنت مسالک کے مشران اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات، مجالس، جلوسوں اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اجلاس کے دوران فریقین نے امن و بھائی چارے کے فروغ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محرم الحرام کو اتحاد بین المسلمین کے جذبے کے تحت منانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے، اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک مضبوط اور متحد معاشرہ تشکیل دینا ہے۔"

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے یا غلط فہمی کی صورت میں فریقین کو فوری طور پر مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ "پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی بھی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی یا افواہ پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق کرتے ہوئے پرامن محرم منانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں

اگر تم دشمن کو معاف کرو گے تو اللہ تمہیں اپنا دوست بنائے گا، اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا: خطبہ حج
05/06/2025

اگر تم دشمن کو معاف کرو گے تو اللہ تمہیں اپنا دوست بنائے گا، اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا: خطبہ حج

خان سعید آفریدی نے تھائی لینڈ میں ایک اور ٹائٹل جیت لیا، فوکٹ کے بانگلا باکسنگ اسٹیڈیم میں مقامی فائٹر کو شکست دیفوکٹ، ت...
01/06/2025

خان سعید آفریدی نے تھائی لینڈ میں ایک اور ٹائٹل جیت لیا، فوکٹ کے بانگلا باکسنگ اسٹیڈیم میں مقامی فائٹر کو شکست دی

فوکٹ، تھائی لینڈ – 1 جون 2025:
پاکستان کا فخر، خان سعید آفریدی، بین الاقوامی مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں منعقدہ مقابلے میں ایک تجربہ کار تھائی فائٹر کو شکست دے کر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی، اور BFCP چیمپئن شپ بیلٹ اپنے نام کی۔

خان سعید آفریدی نے اپنی مخصوص سرخ رنگ کی شارٹس زیب تن کی ہوئی تھیں، جن پر “پاکستان” اور “آفریدی” جلی حروف میں لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے رنگ میں انتہائی اعتماد کے ساتھ انٹری دی اور بہترین طاقت، نظم و ضبط اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ ریفری نے بھرے ہوئے بین الاقوامی ہال میں آفریدی کا ہاتھ فضا میں بلند کر کے ان کی فتح کا اعلان کیا۔

یہ کامیابی ان کے ان گنت بین الاقوامی اعزازات کی فہرست میں ایک اور قابلِ فخر اضافہ ہے۔ خان سعید آفریدی وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے ورلڈ پولیس سلور میڈل جیتا، اور ساتھ ہی وہ WMO ورلڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ صرف ایک فائٹر نہیں، بلکہ استقامت، جذبے اور قومی وقار کی زندہ مثال ہیں۔

مقابلے کے بعد خان سعید آفریدی نے اپنی جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور خصوصی طور پر OGDCL اور سینیٹر عباس خان آفریدی سمیت سابقہ صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل سپورٹ اور حوصلہ افزائی نے انہیں یہاں تک پہنچنے میں مدد دی۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرتے رہیں گے۔

28/05/2025

ریسکیو1122 کوہاٹ / کشتی ڈوب گئی

کوہاٹ: دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ریسکیو1122

کوہاٹ: ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے، ریسکیو1122

کوہاٹ: کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122

کوہاٹ: ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے، ریسکیو1122

کوہاٹ: ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، ریسکیو1122

کوہاٹ: 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ریسکیو1122

کوہاٹ: سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو1122

کوہاٹ: سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں، ریسکیو1122

26/05/2025

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دبنگ خطاب،
انشاہ اللہ کشمیر بنے گا پاکستان

یوم تشکر کی تقریب کے دوران سپہ سالار اسلامیہ جمہوریہ پاکستان جنرل سید حافظ عاصم منیر کے چند خوشگوار لمحات۔ تقریب کے دورا...
17/05/2025

یوم تشکر کی تقریب کے دوران سپہ سالار اسلامیہ جمہوریہ پاکستان جنرل سید حافظ عاصم منیر کے چند خوشگوار لمحات۔ تقریب کے دوران سپہ سالار شمع محفل کی طرح لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqaiq K 7 Kohat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haqaiq K 7 Kohat News:

Share