HUM Orakzai

HUM Orakzai ہر خبر سے باخبر
(1)

18/09/2025

جمیعت علمائے اسلام سابقہ سنیٹر مولانا عبدالرشید صاحب باجوڑ کے ساتھ انٹرویو
قبائلی علاقوں میں جاری بدامنی کے حوالے سے اہم سوالات
ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں

📢 اطلاع عام / گمشدگی کا اعلانحامد خان ولد عقل خانقوم: بر قمبر خیل، تپہ درے پلارے، کھجورے  ضلع خیبر بتاریخ 2 تاریخ بڈھ بی...
17/09/2025

📢 اطلاع عام / گمشدگی کا اعلان

حامد خان ولد عقل خان
قوم: بر قمبر خیل، تپہ درے پلارے، کھجورے ضلع خیبر

بتاریخ 2 تاریخ بڈھ بیر سے لاپتہ ہیں۔
ان کی ذہنی حالت درست نہیں (ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے
گھر والے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اگر کسی کو حامد خان کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوری ان نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 0340-0937024
📞 0333-9592720

براہِ کرم پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔
جزاک اللہ خیر!

🎁 مجبور پختون کی خوشبو بھری آمد — ADNAN GIFT CENTER پر خاص لمحہ! 🌸آج ہمارے معزز مہمان نجیب الرحمٰن عرف مجبور پختون نے AD...
15/09/2025

🎁 مجبور پختون کی خوشبو بھری آمد — ADNAN GIFT CENTER پر خاص لمحہ! 🌸
آج ہمارے معزز مہمان نجیب الرحمٰن عرف مجبور پختون نے ADNAN GIFT CENTER پر رونق بخشی،
ہم نے انہیں محبت بھرا تحفہ First Leady Perfume پیش کیا۔
… 🌹

15/09/2025

ضلع اورکزئی لوئر – مدرسہ مظہر العلوم سید خلیل بابا
جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر کے زیرِ اہتمام ختم نبوت و پیغامِ امن کانفرنس کا انعقاد

سٹیج پر خصوصی خطاب سابق سینیٹر حضرت مولانا عبدالرشید صاحب باجوڑ نے فرمایا۔
انہوں نے عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کی اہمیت اور قبائلی علاقوں میں جاری امن کی فضا پر تفصیلی گفتگو کی۔

مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ قبائل ہمیشہ سے دین، امن اور وطن سے وفادار رہے ہیں اور آج بھی امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید تفصیل اور مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے صفحہ وزٹ کریں

14/09/2025

اسرائیل کی جانب سے فلس طین میں جاری بربریت کے خلاف ضلع اورکزئی سنٹر میں احتجاجی مظاہرہ
مولانا محمد طارق معاویہ صاحب بیان کرتے ہوئے
تفصیل ویڈیو میں دیکھیں

13/09/2025

جمیعت علمائے اسلام تحصیل لوئر سید خلیل مدرسہ مظہر العلوم میں ختم نبوت اور پیغام امن کانفرنس جاری
مہمان خصوصی سابقہ سنیٹر مولانا عبد الرشید صاحب
تشریف فرما ہے
اور اس وقت حضرت مولانا میاں حسین جلالی صاحب بیان فرمارہے ہے

🤔کیا صرف مذمت کافی ہے🤔قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ ایک بار پھر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پورا عالم اسلام اس ظل...
09/09/2025

🤔کیا صرف مذمت کافی ہے🤔

قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ ایک بار پھر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پورا عالم اسلام اس ظلم پر صرف الفاظ کی حد تک "مذمت" کرے گا، اور ہم گاجر مولی کی طرح کٹتے رہیں گے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ انسانی حقوق، عالمی قوانین، اور انصاف کے تمام دعوے صرف طاقتوروں کے لیے ہیں۔ مظلوموں کے لیے صرف تعزیتیں، قراردادیں اور ماتم باقی رہ گیا ہے۔

یہ وقت صرف بیانات دینے کا نہیں، عمل کا ہے
امت مسلمہ کو اب سیاسی اتحاد، سفارتی حکمتِ عملی، اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

مذمت سے آگے بڑھیں
متحد ہوں، بیدار ہوں، ورنہ تاریخ ہمیں بے بسی کی علامت کے طور پر یاد رکھے گی

# #قطر

09/09/2025

دی نالج اکیڈمی سکول جلکہ میلہ بیزوٹ کے رزلٹ ڈے پر ایک طالبعلم نے ایک دل کو چھو لینے والی نظم پیش کی۔ یہ نظم صرف الفاظ نہیں، بلکہ ان بچوں کے جذبات کی ترجمانی ہے جن کے سروں سے والد کا سایہ اٹھ چکا ہے۔ یہ بچہ خود بھی یتیم ہے، مگر اس نے اپنے دکھ کو طاقت بنا کر دوسروں کے دلوں تک آواز پہنچائی۔ آئیے، ان بچوں کا حوصلہ بڑھائیں جن کے خواب بھی خاموشی سے رو رہے ہیں

ضلع اورکزئی قوم فیروزحیل، گاؤں گوئین کے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان محمد مصطفیٰ نے کیڈٹ کالج وانا سے ایف ایس سی کے امتحان...
08/09/2025

ضلع اورکزئی قوم فیروزحیل، گاؤں گوئین کے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان محمد مصطفیٰ نے کیڈٹ کالج وانا سے ایف ایس سی کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1090 نمبر (گریڈ A1) حاصل کیے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف محمد مصطفیٰ کی محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے بلکہ گاؤں کے تمام نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔

موصوف کا تعلق ضلع اورکزئ قوم فیروزحیل گاؤں گوئین سے ہے اور یہ انجینئر شمشیر خان اور ڈاکٹر محمد فیصل کے بھائی ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ محمد مصطفیٰ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ علم و عمل کے ذریعے اپنے علاقے کا نام مزید روشن کریں۔ آمین 🤲🌹

08/09/2025

اتمان خیل سپر لیگ 2025 کا شاندار فائنل مکمل
فائنل میچ کے اختتام پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے خصوصی انٹرویوز کیے گئے۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر جناب مکبر ضیاء صاحب کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔

مکبر ضیاء صاحب نے ویڈیو میں نہ صرف کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا، بلکہ اُن تمام مہمانوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قیمتی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
انہوں نے ان تمام دوستوں، شخصیات اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون کیا اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔

07/09/2025

*🏆 اتمان خیل سپر لیگ - فائنل 2025 🏆*

اتمان خیل سپر لیگ کے شاندار فائنل کے بعد
نجیب الرحمن عرف مجبور پشتون
نے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کیا۔

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HUM Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share