12/07/2025
درہ آدم خیل کی معروف قوم اخوروال، پیروال خیل کے علاقے گلونو کلے کے سامنے نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے۔
اس سلسلے میں سید حبیب نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار رکنِ صوبائی اسمبلی جناب آفتاب عالم صاحب کو اس مسئلے سے آگاہ کیا، جنہوں نے ہر بار مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا اور وہ مسلسل منظرِ عام سے غائب ہیں۔
ہم ایک بار پھر ایم پی اے آفتاب عالم صاحب اور حکومتِ وقت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلونو کلے کے سامنے نکاسیٔ آب کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
شکریہ۔