06/07/2026
پی ڈی ایم اے اپڈیٹس
موسمی انتباہ
6جولائی،2026
پی ڈی ایم اے نے 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے
صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ پی ڈی ایم اے
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے
پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، عوام احتیاط کریں۔ پی ڈی ایم اے
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے
تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے
ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔ پی ڈی ایم اے
شہری بارش کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ پی ڈی ایم اے
والدین بچوں کو ندی نالوں، برساتی پانی اور کھلے گڑھوں کے قریب نہ جانے دیں۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اگ کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے