05/09/2025
کوہاٹ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی
شہادت کا عظیم مرتبہ پانے والے پولیس انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل محمد علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجیدمروت، ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ، پولیس افسران و اہلکاروں, شہید کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ڈی آئی جی کوہاٹ,کمشنر کوہاٹ، ڈی پی اوکوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہداء کو آخری سلامی پیش کی اور شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے
شہید پولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل اشتہاری مجرموں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے
فرض کی راہ میں شہید ہونے والے پولیس انسپکٹر طاہر نواز کا تعلق ضلع ہنگو اور کانسٹیبل محمد علی کا تعلق علی زئی سے ہے جنکے جسد خاکی آبائی علاقے کو پہنچا دی گئیں