
23/02/2024
کوہاٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی
انڈس ہائی وے پر کارروائی میں لاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اے ایس پی صدر سرکل طلحہ کی زیر نگرانی کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی
ایس ایچ او ایم آر ایس شاہ دوران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں کوئلے سے بھری ٹرک سے 80 کلوگرام چرس برآمد کرلی
کارروائی میں منشیات کے تین بین الصوبائی سمگلروں امجد حسین، فضل صدیق ساکنان اورکزئی اور زینت علی سکنہ کچئی کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا گیا
پکڑی گئی منشیات کوئلے کی آڑ میں پنجاب سمگل کی جارہی تھی
کارروائی میں زیر حراست منشیات سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا
Karhwa Sach News kohat کڑوا سچ نیوز کوہاٹ