41Digital Plus

41Digital Plus اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کوانجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر شرمندہ ہونا پڑے

ہر خبر سے باخبر رہنے کیلئے 41 ڈیجیٹل نیوز دیکھئے

کرک(نمائندہ خصوصی)"اخپل خوژ کرک تحریک" کے سپریم لیڈر پیر یاور منیب نے تحصیل پریس کلب تخت نصرتی (آمبیری کلہ) کا خصوصی دور...
15/08/2025

کرک(نمائندہ خصوصی)"اخپل خوژ کرک تحریک" کے سپریم لیڈر پیر یاور منیب نے تحصیل پریس کلب تخت نصرتی (آمبیری کلہ) کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صدر راؤف خٹک، نائب صدر منور خان، جائنٹ سیکرٹری لعل صدیق خبریال، فنانس سیکرٹری عمر حیات مسافر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات قیصر بخاری نے پیر یاور منیب کا پرتپاک استقبال کیا۔

پیر یاور منیب نے پریس کلب کی قیادت اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حالات پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں. اور صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے. تحصیل پریس کلب تخت نصرتی کے قیام سے عوام کو بیش بہا ریلیف ملے گا.

15/08/2025
کرک.(نیوز ڈیسک)عصاء ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بحالی معذوران ضلع کرک کا معذور افراد کے حقوق کے لیے بارہ نکاتی مطالبہ سامنےآگیا ...
14/08/2025

کرک.(نیوز ڈیسک)عصاء ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بحالی معذوران ضلع کرک کا معذور افراد کے حقوق کے لیے بارہ نکاتی مطالبہ سامنےآگیا
عصاء ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بحالی معذوران ضلع کرک نے معذور افراد کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔ تحصیل پریس کلب تخت نصرتی بمقام آمبیری کلہ میں چیئرمین مقصود احمد کی سربراہی میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبات کئے گئے.کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ دو ماہ کے اندر ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر پولیو مہم کے بائیکاٹ اور انڈس ہائی وے کی بندش جیسی احتجاجی کارروائیاں کی جائیں گی۔ضلع کرکمیں کل15ہزار خصوصی افراد ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں مرد خواتین بچے اوربچیاں شامل ہیں.

چیئرمین مقصود احمد نے کہا کہ معذوری کا کوٹہ دیگر صوبوں کی طرح 2 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کیا جائے، اور رائلٹی کی تقسیم معذوری کے سرٹیفکیٹ یا شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہو۔

بارہ نکاتی مطالبات درج ذیل ہیں:

1. ہر مستحق معذور شخص کو سالانہ ایک اعلیٰ معیار کا وہیل چیئر فراہم کیا جائے۔

2. ہر معذور کو کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور باقاعدہ کارڈ کا اجراء۔

3. معذور ایکٹ 2021 کو خصوصی افراد کی کمیٹی کی مشاورت سے صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا جائے۔

4. تحصیل، ضلعی اور صوبائی سطح پر 2 فیصد نشستوں پر نمائندگی کے لیے قانون سازی۔

5. تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی افراد کے لیے مفت علاج، ٹیسٹ، دوائیں، اور ہر تحصیل و ضلع میں دو بیڈ کے خصوصی وارڈز بمعہ قابل رسائی واش روم۔

6. ملازمتوں میں 4 فیصد کوٹے کے لیے قانون سازی اور فوری بھرتیاں۔

7. بحالی و ہنر سکھانے کے ٹریننگ سینٹرز کا قیام، تربیت کے بعد آلات کی فراہمی جیسے سلائی مشین، کمپیوٹر وغیرہ۔

8. الیکٹرک وہیل چیئر، سفید چھڑی، آلہ سماعت، بیساکھی، اور تعلیم یافتہ معذور طلبہ کو لیپ ٹاپ وغیرہ کی فراہمی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے۔

9. سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں اضافہ اور ہر محکمہ کے بجٹ کا 5 فیصد معذور افراد کے لیے مختص کیا جائے۔

10. صوبے کی تمام یونیورسٹیوں میں 5 فیصد داخلہ کوٹہ۔

11. سندھ طرز پر "ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز (DPED)" کا قیام۔

12. صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں معذور افراد کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد یاسر احمد، یوسی جہانگیری صدر کوثر حمید، آرسلان قیصر، شہزاد شفیق الرحمن، واحد اللہ اور دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

14/08/2025

ریحان گل خٹک 14 اگست کے حوالے سے اظہار خیال کررہے ہیں

13/08/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ آمد.

13/08/2025

ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

صوبائی حکومت کا کسانوں کو بروقت اور آسان زرعی سہولیات فراہم کرنے کا عزم

خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے حوالے سے اجلاس

صوبائی وزیر کا غیر فعال فارم سروسز سنٹرز کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم

ضلعی زرعی اسٹاف کسانوں سے رابطے بڑھائیں اور انکے مسائل حل کریں : صوبائی وزیر سجاد بارکوال کی ہدایت

زرعی منصوبے اور پالیسیز کسانوں کی ضرورت اور فائدے کو مدنظر رکھ کر بنائیں، سجاد بارکوال

اجلاس میں سیکرٹری زراعت، ڈی جی توسیع،ریسرچ ، تحقیق اور انجینئرنگ سمیت ضلعی ڈائریکٹرز کی شرکت

صوبے میں زرعی ترقی اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

ماڈل اور فارم سروسز سنٹرز کے تحت مشینری، بیج اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں : سجاد بارکوال

سجاد بارکوال کی علاقائی اور موسمی لحاظ سے نئی فصلوں کے تجرباتی ٹرائلز لگانے کی ہدایت

زرعی محکموں میں قریبی روابط قائم کر کے کسانوں کے مسائل حل کریں، صوبائی وزیر

کسانوں کی فلاح اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے، سجاد بارکوال

ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ـ سجاد بارکوال

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 41Digital Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 41Digital Plus:

Share