24/05/2024
باجوڑ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 22 پر ضمنی الیکشن 11 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 27 سے 29 مئی تک جمع کرنے ہونگے۔ 30 مئی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائیگی۔ 6 جون کو امیدواروں کی سکروٹنی ہوگی۔ 10 جون کو فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرنے کا آخری دن ہوگا۔ 13 جون اپیلوں پر ٹریبونل فیصلوں کا آخری دن ہوگا۔ 14 جون کو نظر ثانی شدہ فہرست شائع کی جائیگی۔ 21 جون کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کا آخری دن ہوگا۔ اگلے دن 22 جون کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 11 جولائی کو الیکشن ڈے ہوگا۔