14/09/2023
اونچی دوکان پھیکا پکوان
اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ادارہ برائے صحت (WHO) انسداد پولیو پروگرام کے ڈیلی ویجز سٹاف کا خون چوسنے لگا
ایک ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہ مل سکی اس سلسلے میں اگر متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ ای میل کر دی ہے کا کہہ کر ڈیلی ویجز ملازمین کو چپ کرا دیتے ہیں
واضح رہے کے (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کی پیمنٹ کے لیے بنائی گئی پالیسی ڈائریکٹ ڈسبرسمنٹ میکنزم چونکہ اب "لیٹ ڈسبرسمنٹ" میکنزم میں تبدیل ہو چکی یے
جبکہ (ڈبلیو ایچ او )کے ضلعی افسران مجبور ڈیلی ویجز ملازمین کو ذہنی اذیت اور دھمکیاں دیکر زبردستی اور فری میں کام نکالواتے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین نے ڈبلیو ایچ او کے اعلی افسران اور ضلعی انتظامیہ سے تنخواہوں کی ادائیگیوں اور ڈبلیو ایچ او کے ضلعی افسران کے ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ روا رکھنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اگر (ڈبلیو ایچ او) کے افسران نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور تنخواہیں بروقت فراہم نہ کی تو کوہاٹ ڈبلیو ایچ او آفس کے سامنے سول تنظیموں کے ہمراہ بھرپور احتجاج کیا جائیگا جب تک ان افسران کو ضلع بدر نہیں کیا جاتا۔