Mera Kohat

Mera Kohat To Keep You Updated About Every Single News In Kohat And Surrounds To Keep You Updated About Every Single News In Kohat And So
(1)

افسوس کوہاٹ میں ایک ہی دن میں 4 ق*تل جبکہ 1 زخ*می۔بہادر کوٹ واقعہ میں 2 ، لاچی میں 1 ، درہ آدم خیل میں 1 جبکہ لاچی واقعہ...
17/09/2025

افسوس
کوہاٹ میں ایک ہی دن میں 4 ق*تل جبکہ 1 زخ*می۔
بہادر کوٹ واقعہ میں 2 ، لاچی میں 1 ، درہ آدم خیل میں 1 جبکہ لاچی واقعہ میں ایک زخ*می۔

17/09/2025

عالمی مجلس ختم نبوت کی 27 ویں سالانہ کانفرنس کمپنی باغ کوہاٹ میں جاری ہے۔
میرا کوہاٹ پر براہ راست مناظر.

پریسٹن یونیورسٹی کوہاٹ**داخلہ سمسٹر خزاں 2025*انٹرمیڈیٹ پاس طلباوطالبات *بی بی اے، بی ایس سی ایس (آرٹیفیشیل انٹیلیجنس، س...
15/09/2025

پریسٹن یونیورسٹی کوہاٹ*
*داخلہ سمسٹر خزاں 2025*
انٹرمیڈیٹ پاس طلباوطالبات *بی بی اے، بی ایس سی ایس (آرٹیفیشیل انٹیلیجنس، سایبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس،) ، بی ایس سائکولوجی، بی ایس اکنامکس
اور ایسوسیئیٹ ڈگری پروگرامز
کمپیوٹر سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، فنانس اور اکاونٹنگ، ریاضی، سوشل سائنسز - ساءیکالوجی، اکانومکس اور انترنیشنل ریلیشنز
،جبکہ بی ایس/ایم اے، ایم ایس سی پاس طلبا و طالبات بی ایڈ آنرز (1.5 سال)* میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
ایڈریس: او ٹی ایس روڈ، نزد عید گاہ کوہاٹ
0922-860211-13
[email protected]
Whatsapp 03155024548
# BSCS, , .Ed(1.5Years)

15/09/2025

یااللہ خیر/ اہم پیغام
کوہاٹ گلشن آباد کوتل روڈ پر آئل ٹینکر اُلٹ گیا ہے جس کے باعث ایک شخص زخ*می بھی ہوچکا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

براہِ کرم کوہاٹ عوام تیل جمع کرنے کی غرض سے موقع پر جانے سے پرہیز کریں۔
ایسا عمل نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ آپ کی جان کے لیے بھی شدید خط*رہ بن سکتا ہے۔ ایک چنگاری یا ذرا سی غفلت بڑا دھم*اکہ خیز حادثہ بنا سکتی ہے۔

اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو مقدم رکھیں۔
گھر پر رہیں، ریسکیو ٹیموں کو اپنا کام کرنے دیں۔

ریسکیو 1122 کوہاٹ

ایس ایچ او عمران الدین نے عوام کے دل جیت لیے۔۔!!کربوغہ کا بدنام زمانہ آئس فروش سیف الدین جنہوں نے گزشتہ رات 12 سالہ بچے ...
14/09/2025

ایس ایچ او عمران الدین نے عوام کے دل جیت لیے۔۔!!
کربوغہ کا بدنام زمانہ آئس فروش سیف الدین جنہوں نے گزشتہ رات 12 سالہ بچے کو سکول سے واپسی پر اغواء کر کے پوری رات اور دن بچے کے ساتھ زبردستی بدکاری (ز ن ا بالجبر) کی اور آئس پیلا کر بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تش*دد اور ظ*لم کا نشانہ بنایا اور پولیس کو اطلاع ملتی ہے بچے کو سیف الدین کی گھر سے انتہائی بری حالت میں بازیاب کرا دیا۔

سیف الدین اس کے علاوہ پولیس کو 15 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جو کہ آخرکار پولیس مقابلے میں انسپکٹر عمران الدین کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گیا۔

آج پولیس کو دیکھ کر ملزم نے اندھا دھند فائ*رنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او عمران الدین نے کہا:
"جو بھی بچوں کے ساتھ ظ*لم کرے گا، معاشرے میں آئس عام کرے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔"

یہ کارروائی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھی، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

کوہاٹ مرائی سے تعلق رکھنے والے اپنے بچپن کے عزیز دوست کیپٹن سید شاہ گلون شیرازی کے دعوت ولیمہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ش...
13/09/2025

کوہاٹ مرائی سے تعلق رکھنے والے اپنے بچپن کے عزیز دوست کیپٹن سید شاہ گلون شیرازی کے دعوت ولیمہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شرکت۔
یہ لمحہ نہ صرف خوشیوں کا ملاپ تھا بلکہ پرانی یادوں کی تازگی بھی ساتھ لے آیا، پرانے اور بچپن کے دوستوں کے ساتھ یہ دن ایک یادگار رہا۔
اللہ پاک ہمارے دوست کو نئی زندگی میں خوشیاں، کامیابیاں اور بے حساب برکتیں عطا فرمائے۔ آمین

12/09/2025

کوہاٹ میں اچانک پچھلے کئی دنوں سے گرمی اور حبس کی شدت بڑھ گئی ہے…
یا اللہ! ہم پر اپنی بارانِ رحمت نازل فرما دے 🤲💧

اطلاع عام کوہاٹ میں ٹک ٹاک،سوشل میڈیا اور ہیجڑوں کے تماشے سب پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔۔۔ایس ایچ او تھان...
12/09/2025

اطلاع عام
کوہاٹ میں ٹک ٹاک،سوشل میڈیا اور ہیجڑوں کے تماشے سب پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے نور محمد کا دو ٹوک الفاظ میں واضح پیغام

11/09/2025

کوہاٹ دَرے وال بانڈہ کی ایک بے سہارا خاتون اپنے ننھے بچوں سمیت خیمے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
وہ فریاد کر رہی ہے کہ لوگ مجھے اور میرے بچوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور اسے جینے نہیں دیتے۔
مجبوری اور مسائل سے تنگ آ کر اس نے ڈی پی او اور ڈی آئی جی کوہاٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کی مدد اور داد رسی کی جائے۔
کیا اس کی آواز سنی جائے گی؟
"

موقع ہی موقعاگر آپ ٹوپی بنانے کے ماہر کاریگر ہیں تو کوہاٹ بازار میں روزگار کا بہترین موقع آپ کا منتظر ہے۔🍽️ خوراک + 🏠 رہ...
11/09/2025

موقع ہی موقع
اگر آپ ٹوپی بنانے کے ماہر کاریگر ہیں تو کوہاٹ بازار میں روزگار کا بہترین موقع آپ کا منتظر ہے۔
🍽️ خوراک + 🏠 رہائش + 💰 اچھی اجرت
📞 رابطہ نمبر: 03319243860

11/09/2025

ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کے ایکشن پرخواتین کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مریم کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، جس پر وہ بازار،ڈھوڈہ پارک اور دیگر عوامی مقامات پر خواتین کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا۔ ڈی پی او کوہاٹ نے اس افسوسناک عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم دراصل ایک نوجوان لڑکا نکلا، جس نے جعلی خاتون کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا

ملزم کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں

پولیس نے ملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

بریکنگ نیوز کوہاٹ کی ماؤں اور بہنوں کی خفیہ طریقوں سے ویڈیوز بنا کر لائکس اور ویوز حاصل کرنے والا ٹک ٹاکر مریم آخرکار پو...
11/09/2025

بریکنگ نیوز
کوہاٹ کی ماؤں اور بہنوں کی خفیہ طریقوں سے ویڈیوز بنا کر لائکس اور ویوز حاصل کرنے والا ٹک ٹاکر مریم آخرکار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
کوہاٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید تفصیلات کچھ دیر بعد...

Address

KOHAT
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mera Kohat:

Share