Pakhton kohat

Pakhton kohat کوہاٹ کی تازہ خبروں کے لیے ہمارا پیج لائک کریں

کوہاٹ جنگل خیل میں ایک اور راضی نامہ ۔24 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ سہیل شنواری امیر صاحب اور اس کی ٹیم کا کارنامہ۔ ...
12/01/2024

کوہاٹ جنگل خیل میں ایک اور راضی نامہ ۔24 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔
سہیل شنواری امیر صاحب اور اس کی ٹیم کا کارنامہ۔
فریق اول نذیرولدبشیر
فریق دوئم خالد طارق عبدالرحمان ولدشاہ زمان۔

*سرکاری مال کی چوری میں ملوث تین رکنی افغان گروہ گرفتار* کوہاٹ سٹی سرکل پولیس نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے چوری کرنے  وال...
12/01/2024

*سرکاری مال کی چوری میں ملوث تین رکنی افغان گروہ گرفتار*

کوہاٹ سٹی سرکل پولیس نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے چوری کرنے والے افغان سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے.

ڈی ایس پی سٹی نواب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی وقار آفریدی، اے ایس آئی رؤف خان اور انچارج تحصیل پوسٹ فیضان ستار نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں چور گروہ کو مال مسروقہ سمیت دھر لیا

پکڑے گئے چور گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے جنکے قبضے سے لوٹی ہوئی 8 الیکٹرک بیٹریاں بر آمد کر لی گئیں

چور گروہ کے ارکان لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں واقع ٹیلیفون ایکسچینج کے دروازے توڑ کر متعدد بیٹریاں لوٹ کر روپوش ہوگئے تھے

ملزمان افغان مہاجر نصیر، شیر عالم اور اللہ نور کو شہر کے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا.

زیر حراست ملزمان رات کی تاریکی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے دروازے توڑ کر چوری کی واردات برپا کرنے میں ملوث تھے

زیر حراست ملزمان نے چوری کی دیگر متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف جرم کرلیا ہے

زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں.

12/01/2024

سننے میں آیا ہے کہ ائیرپورٹ پر ایک یوتھی نے مولانا پر کوئی جملہ کسا تو جمیعت کے ابابیلوں نے فوراً استری کیا۔ اب یہ لوگ اسی طرح ٹھیک ہوں گے ورنہ معاملہ مزید خراب ہوگا

کوہاٹ پولیس نے جوانسال دوشیزہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہےگمبٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار ک...
12/01/2024

کوہاٹ پولیس نے جوانسال دوشیزہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہے

گمبٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

مبینہ ملزم نے زیارت شیخ اللہ داد کی رہائشی جوانسال لڑکی مسماۃ (ب) کو گھر سے ورغلا کر لے جانے کے بعد قتل کیا

مقامی پولیس نے 11 نومبر کے روز ویرانے سے لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا

اندھے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئےڈی پی اوکوہاٹ فرحان خان نے خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی تھی

ڈی ایس پی گمبٹ مظفر سید اور ایچ او گمبٹ ریاض حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی

پولیس نے وقوعہ کے مرکزی ملزم محمد یاسین سکنہ شین ڈھنڈ کو گرفتار کر لیا

ملزم نے لڑکی کو گھر سے نکال کر قتل کرنے کے بعد لاش پہاڑوں پر پھینکنے کا اعتراف جرم کر لیا

اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا نے پر مقامی لوگوں اور مقتولہ کے ورثاء نے پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے

قوم پراچگان کیلئے اس سے بڑا سانحہ اور کوئی نہیں ھوسکتا، حاجی جاوید ابراھیم پراچہ صاحب قوم و ملت و دین اسلام کیلئے ان کے ...
27/12/2023

قوم پراچگان کیلئے اس سے بڑا سانحہ اور کوئی نہیں ھوسکتا، حاجی جاوید ابراھیم پراچہ صاحب قوم و ملت و دین اسلام کیلئے ان کے خدمات کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا اور تاریخ میں ان کا نام سہنری حروف سے لکھا جائے گا، عرب سے لے کر اجم تک ان کی پہچان تھی، مجاہد سے لے غازی تک ان کا اٹھنا بیٹھنا تھا، الغرض پراچہ صاحب ھر کام میں لاثانی تھا،. ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ، اللہ تعالیٰ حاجی جاوید ابراہیم پراچہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا نصیب فرمائے آمین ثمہ امین

25 دسمبر قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ  پیدائش _____________________مبارک___________________        یوں دی ہمیں آزادی...
25/12/2023

25 دسمبر قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش _____________________مبارک___________________

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائد اعظمؒ تیرا احسان ہے احسان

کوہاٹ/ جنگل خیل میں رفیع اللہ عرف بھٹو اور پیر منیر شاہ عرف پتو پیر نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت گوہر سیف اللہ...
25/12/2023

کوہاٹ/ جنگل خیل میں رفیع اللہ عرف بھٹو اور پیر منیر شاہ عرف پتو پیر نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت گوہر سیف اللہ خان اور جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انہوں نے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔


#کتاب

امیدوار برائے پی کے 92 کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود اینڈ گرو...
24/12/2023

امیدوار برائے پی کے 92 کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود اینڈ گروپ سے معید ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات میں الیکشن کمپین سمیت کمپین آفس کے بارے میں بات چیت۔

اس موقع پر ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود نے ضیاء اللہ بنگش کے ساتھ بھر تعاون اور سپورٹ کی یقین دھانی کرائی اور بہت جلد علی ٹاؤن کالو بانڈہ گڑھی جات میں مختلف اوقات میں پروقار جلسوں کے اہتمام کا عندیہ بھی دیا۔

گوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم این اےجوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم پی اے کوہاٹ ، بادشاہ خان عرف گامو نے اپنی برادری...
24/12/2023

گوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم این اے
جوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم پی اے
کوہاٹ ، بادشاہ خان عرف گامو نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام کے امیدواران قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان اور جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے سیٹھ فیملی کو جنگل خیل سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے گھر گھر انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔


#کتاب

کوہاٹ پی کے 92 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے کوہاٹ کی عوام کی بھرپور حمایت۔
24/12/2023

کوہاٹ پی کے 92 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے کوہاٹ کی عوام کی بھرپور حمایت۔

جیت کی لگن کوہاٹ ، شہری علاقہ اربن تھری جنگل خیل کی بڑا سیاسی خاندان کے اہم چشم و چراغ قیوم شینواری ، واحد شینواری ، سعی...
24/12/2023

جیت کی لگن
کوہاٹ ، شہری علاقہ اربن تھری جنگل خیل کی بڑا سیاسی خاندان کے اہم چشم و چراغ قیوم شینواری ، واحد شینواری ، سعید شینواری اور سابق ناظم میرزمان شینواری نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے سیٹھ فیملی کے ساتھ مل کر بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔


#کتاب

بریکنگکوہاٹ کی خاتون نگہت پروین آفریدی NA 35 کے لیئے میدان میں آگئی.کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے.
24/12/2023

بریکنگ
کوہاٹ کی خاتون نگہت پروین آفریدی NA 35 کے لیئے میدان میں آگئی.
کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے.

گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ میں 28ویں  سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی۔اس پروقار تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلا...
24/12/2023

گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ میں 28ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی۔اس پروقار تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی۔میجرجنرل ذوالفقار بھٹیGOC نائن ڈویژن کوھاٹ۔ پرنسپل بریگیڈیرناصر اعوان فیکلٹی کے ممبران ۔کوہاٹ چیمبر آف کامرس۔سول وفوجی افسران اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی گورنر کو گارڈ اف آنر پیش کیا گیا کیڈیٹس نے اعلٰی فن کھیل اور جمناسٹک کا مظاہرہ کیا گورنر نے یوم والدین اور کیڈٹ سے خطاب کرتے ہوے پرنسپل فیکلٹی ممبران کو شاندار ڈسپلن تعلیم اور ملک و قوم کی ترقی یکچہتی کے لئے بلاتفریق رنگ ونسل نوجوانوں کو تیارکرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور والدین کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ریاست کی تحفظ اور امان وامن کے لئے اپنے بچوں کواس عظیم ادارے کا انتخاب کیا اس موقع پر کیڈٹس میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئےگورنر نے میجر جنرل ذوالفقار بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں ارشد حیات اور رشیدپراچہ نے گورنر خیبرپختونخوا اور GOC صاحب کو علاقہ میں صنعت و تجارت سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا

انتخابی مہم 2024 سینیٹرعباس خان آفریدی کا حلقہ کوہاٹ جرما کے علاقےاسلام کوٹ میں حاجی اشرف خان حاجی فضل منان  ثاقب سالار ...
24/12/2023

انتخابی مہم 2024
سینیٹرعباس خان آفریدی کا حلقہ کوہاٹ جرما کے علاقےاسلام کوٹ میں حاجی اشرف خان حاجی فضل منان ثاقب سالار اورڈاکٹر حبیب کی سربراہی میں شمولیتی تقریب۔علاقہ اسلام کوٹ کے درجنوں مشران اور نوجوانوں کا سینیٹرعباس خان آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان۔اس موقع پر سینیٹرعباس خان آفریدی نےدیگر پارٹیوں سے عباس خان آفریدی کے قافلےمیں شامل ہونےوالےنوجوانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتےہوئےپارٹی ٹوپی پہنادی

الیکشن 2024کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار بہادر اورکزئی کی کمپین جاریاس حوالے سے آج انہوں نے باقاعدہ کمپین کا آ...
24/12/2023

الیکشن 2024
کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار بہادر اورکزئی کی کمپین جاری
اس حوالے سے آج انہوں نے باقاعدہ کمپین کا آغاز کیا۔بہادر اورکزئی کا کہنا ہے کہ میں خدمت کے لیے میدان میں نکلا ہوں میرا مقصد کرسی کی سیاست نہیں آج تک کوہاٹ کے جو حقوق غضب کیے گئے ہیں انکے لیے میں میدان میں آیا ہوں ۔انشاء اللہ اگر مجھے موقع ملا تو کوہاٹ کے حقوق لے کے رہونگا۔۔

شہریار آفریدی میدان میں آگٸے۔ ”ہٹ ٹرک“ کے لٸے پرامید
24/12/2023

شہریار آفریدی میدان میں آگٸے۔ ”ہٹ ٹرک“ کے لٸے پرامید

جیت کی لگنحاجی نور محمد بنگش کا یوسی سوڈل کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے ، اہلیان علاقہ اور مشران کو اپنا گرویدہ بنا لیا...
24/12/2023

جیت کی لگن
حاجی نور محمد بنگش کا یوسی سوڈل کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے ، اہلیان علاقہ اور مشران کو اپنا گرویدہ بنا لیا ، گوہر سیف اللہ خان کو بھرپور سپورٹ کرنے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔

#کتاب

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَزوہیب خان والد حاجی خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں  اللہ تعالٰی مغفرت فر...
24/12/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
زوہیب خان والد حاجی خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے آمین

Address

Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhton kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share