Darra Adam Khel Students

Darra Adam Khel Students خدمت اور آگاہی Darra Adam Khel FR Kohat

Date Sheet - SSC Annual-II Exam 2025
19/09/2025

Date Sheet - SSC Annual-II Exam 2025

17/09/2025

انٹرمیڈیٹ سالانہ دوم امتحان 12 نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔ داخلوں کی آخری تاریخ 9 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
15/09/2025

انٹرمیڈیٹ سالانہ دوم امتحان 12 نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔
داخلوں کی آخری تاریخ 9 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

استاد جی کمرے میں آئے، کرسی چھت پر لٹکی ہوئی دیکھی، لیکن ناراض ہونے کے بجائے مسکرائے۔پھر تختۂ سیاہ پر لکھ دیا:ٹیسٹ – 15...
15/09/2025

استاد جی کمرے میں آئے، کرسی چھت پر لٹکی ہوئی دیکھی، لیکن ناراض ہونے کے بجائے مسکرائے۔
پھر تختۂ سیاہ پر لکھ دیا:

ٹیسٹ – 15 منٹ، 30 نمبر

سوالات:

سوال 1: کرسی اور فرش کے درمیان فاصلہ سینٹی میٹر میں نکالو۔ (1 نمبر)

سوال 2: کرسی کا چھت سے جھکاؤ کا زاویہ حساب کے ساتھ نکالو۔ (1 نمبر)

سوال 3: وہ طالب علم کا نام لکھو جس نے کرسی چھت پر لٹکائی، اور اس کے ساتھیوں کے نام بھی لکھو جنہوں نے اس کی مدد کی۔ (28 نمبر)

😂😂😂

یعنی اصل امتحان تو کرسی کا زاویہ نہیں بلکہ ملزم کی پہچان تھی۔
آخرکار استاد نے پکڑ بھی لیا وہ طالب علم جس نے کرسی چھت پر لٹکائی تھی۔ ✅

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔//غلط پروپیگنڈوں کا سدباب//کے پی کے عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ھے کہ ضلع کوہاٹ میں جو DEO ظھور حان صاحب ...
13/09/2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔//غلط پروپیگنڈوں کا سدباب//

کے پی کے عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ھے کہ ضلع کوہاٹ میں جو DEO ظھور حان صاحب PTI ضلع مشران نے تعینات کیا ھے تاریخ میں نہ ایسا آفسر آیا ہے اور نہ آئے گا ڈیوٹی چوروں کرپٹ اور رشوت خوروں کا دشمن ھے ھم سب موجودہ آفسر کے مشکور ہیں۔ اور ساتھ دیتے ہیں اور جو لوگ نفی میں پروپیگنڈے کرتے ہیں اللہ کی قسم کہ وہ خود ڈیوٹی چور کرپٹ اور رشوت خور ہیں
شکریہ
جو ٹیچر ڈیوٹی چور ہے انکا دشمن ہے اس لیے یہ پروپگنڈا جاری ہے

معززاساتذہ کرام! تعلیم و تعلم ایک مقدس فریضہ ہے، اور استاد اس امت کے معمار ہیں۔ موجودہ حالات میں "اساتذہ لائسنس" کا اجرا...
12/09/2025

معززاساتذہ کرام!

تعلیم و تعلم ایک مقدس فریضہ ہے، اور استاد اس امت کے معمار ہیں۔ موجودہ حالات میں "اساتذہ لائسنس" کا اجراء ناگزیر ہے تاکہ تدریس کے شعبے کو مزید معیاری بنایا جا سکے۔

ابھی سے اپنی تیاری کا آغاز کریں، کیونکہ آنے والا لائسنس ٹیسٹ اس بات کا عملی ثبوت ہوگا کہ ہم اپنے فرائض کو کتنی سنجیدگی اور مہارت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

ذیل میں دیا گیا کارڈ واضح کرتا ہے کہ یہ ٹیسٹ محض اعلان نہیں بلکہ ایک عملی مرحلہ ہے۔
اس لیے خود کو علم، مہارت اور جدید تدریسی تقاضوں سے آراستہ کریں۔

یاد رکھیے! یہ صرف ایک ٹیسٹ نہیں، بلکہ استاد کے وقار اور پیشہ ورانہ اہلیت کا اعلان ہے۔

11/09/2025

شاہین پبلک گرلز سکول اینڈ کالج درّہ آدم خیل کیلئے بی ایس انگلش اور بی ایس کیمسٹری فیمیل ٹیچر کی ضرورت ہے
کوہاٹ اور پشاور اسٹاف کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے
کنٹیکٹ نمبر
03339369697

درہ آدم خیل میں ریسٹورنٹ پہ ریسٹورنٹ کھل رہے ہیں تاکہ کھانوں کے لیے پشاور یا کوہاٹ جانا نہ پڑے مگر یہاں کوئی ایسا سکول ن...
07/09/2025

درہ آدم خیل میں ریسٹورنٹ پہ ریسٹورنٹ کھل رہے ہیں تاکہ کھانوں کے لیے پشاور یا کوہاٹ جانا نہ پڑے مگر یہاں کوئی ایسا سکول نہیں کھل رہا جس کی وجہ سے بچوں کو پشاور یا کوہاٹ جانا نہ پڑے ۔
ڈاکٹر راج محمد آفریدی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر تعلیمی نظام میں اصلاحات۔ صوبے کے سمر اور و نٹر زونز میں تعلیمی سال ...
27/08/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر تعلیمی نظام میں اصلاحات۔ صوبے کے سمر اور و نٹر زونز میں تعلیمی سال کو Spring اور Fall Semester میں تقسیم کرنے کا فیصلہ۔

ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے جماعت ہشتم تک کی کلاسسز پر ہوگا۔

سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔
سمر زون میں Fall Semester یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اور Spring Semester سولہ جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔

⁠ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
ونٹر زون میں Spring Semester یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔ اور Fall Semester یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا۔

ہر سمسٹر کے الگ الگ امتحانات ہونگے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سمسٹر کے امتحانات کو برابر کا اہمیت دی جائے گی۔

نئے سسٹم کے تحت بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے دونوں سمسٹرز کے لئے درسی کتب کو بھی دو حصوں میں چھاپنے کی تجویز ہے۔

⁠سمر اور ونٹر زونز میں چھٹیوں کا شیڈول معمولی ردوبدل کے ساتھ بدستور وہی رہے گا۔

تاہم ان چھٹیوں کو دونوں زونز میں مؤثر داخلہ مہم، مفت کتابوں کی تقسیم اور ترسیل، اساتذہ کرام کی تربیت، طلبہ کیلئے سمر و ونٹر کیمپس اور طلبہ کی فنی تربیتی پروگرامز وغیرہ کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔

⁠ونٹر اور سمر زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال ان علاقوں کی موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

⁠مختلف زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال مقرر کرنے سے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فنی تربیت حاصل کرنے کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے۔ الگ الگ تعلیمی سال کے نفاذ سے سرکاری وسائل کے بہتر اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

سرکاری اساتذہ پر پرائیویٹ سکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد، احکامات جاری کردیئے گئے۔سکول کے اوقات میں اکیڈمی یا ...
26/08/2025

سرکاری اساتذہ پر پرائیویٹ سکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد، احکامات جاری کردیئے گئے۔
سکول کے اوقات میں اکیڈمی یا پرائیویٹ سکول میں پڑھاتے پکڑے گئے تو کارروائی ہوگی، ہزاروں اساتذہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے مندرجہ ذیل طلبہ پر یو۔ایف۔ایم کیسز بنے ہیں، وہ طلبہ درج شدہ...
11/08/2025

گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے مندرجہ ذیل طلبہ پر یو۔ایف۔ایم کیسز بنے ہیں، وہ طلبہ درج شدہ تاریخ کے مطابق کوہاٹ بورڈ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
نوٹ:بورڈ جانے سے پہلے کالج میں کلرک آفس سے اپنا لیٹر وصول
کر کے اپنے ساتھ لے جائیں،

خیبر پختون خواہ کے سرکاری کالجوں میں داخلے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر شروع۔
07/08/2025

خیبر پختون خواہ کے سرکاری کالجوں میں داخلے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر شروع۔

Address

Darra Adam Khel FR Kohat
Kohat
26100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darra Adam Khel Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share